ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ہاتھ‘پاؤں اور منہ کی بیماری پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر پرعملدر آمد ناگزیر‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-02
in اہم ترین
A A
نجی اسکول کی متعدد طالبات میں ہاتھ‘ منہ اور پاؤں کی بیماری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
جموںکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سرینگر کے ایک نجی اسکول میں ۱۳بچوں کو ہاتھ، پاؤں اور منہ کی بیماری میں متاثر پایا گیا جس کے بعد محکمہ صحت نے اس حوالے سے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے ۔
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز‘ ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کا کہنا ہے کہ یہ ایک وائرل بیماری ہے اور سبھی اضلاع میں ڈاکٹروں کو الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ۔
ہاتھ ، پاؤں اور منہ کی بیماری ایک وائرل انفکیشن ہے جو چھوٹے بچوں میں پایا جاتا ہے ۔اس بیماری میں مبتلا بچوں کے منہ میں زخم، ہاتھوں اور پیروں میں خارش پیدا ہوتی ہے ۔
متاثرہ اسکول کا دورہ کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تشخیص کے دوران کچھ بچوں نے بخار کے ساتھ ساتھ خارش، کمزوری اور گلے میں خراش کی شکایت کی۔
سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر‘ ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے بتایا کہ اس بیمار ی کو’ٹماٹو بخار‘سے جانا جاتا ہے اور یہ کہ انفکیشن وائرل ہے ۔
ڈاکٹر مشتاق نے بتایا کہ اس میں احتیاط اور آئسولیشن کے ساتھ ساتھ صفائی کی طرف خاص خیال رکھنا پڑتا ہے ۔
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے مزید کہاکہ تین سے پانچ سالہ بچوں میں یہ بیماری پائی جاتی ہے اور اس بیماری میں مبتلا بچے کو ہوم آئسولیشن میں پانچ سے سات دنوں تک رکھنا لازمی ہوتا ہے تاکہ انفکیشن کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔
ڈاکٹر مشتاق کے مطابق گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ہلکا وائرل انفکیشن ہے ۔انہوں نے کہا کہ سبھی اضلاع میں محکمہ صحت کی ٹیموں کو الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ سری نگر نے اس حوالے سے ایک ایڈوئزری جاری کی ہے ۔
محکمہ صحت کے ایک آفیسر نے بتایا کہ اس بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے تمام اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ان علامات (بخار،منہ میں زخم، جلد پر خارش، گلے کی سوزش ، چھوٹے سرخ دھبے اور چھالے )کے ساتھ سکول نہ بھیجیں۔
علامات والے بچوں کو پانچ سے سات دنوں کے لئے الگ تھلگ رکھا جائے تاکہ دوسرے بچوں یا بڑوں کو انفکیشن نہ پھیلیں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کلاس رومز کے اندر اور آس پاس حفظان صحت کے اصولوں کو برقرار رکھیں اور تمام اساتذہ اور طلبا ماسک پہننے کے ساتھ ساتھ سینٹی ٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں۔جبکہ ضرورت پڑنے پر کلاس رومز کو سینٹی ٹائز کیا جانا چاہئے ۔
تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بچوں میں اس بیماری کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈاکٹر فاروق جلد جیل میں ہوں گے ‘ پی ڈی پی کی سیاست دفن:بی جے پی

Next Post

گاندھی جینتی پر لیفٹیننٹ گورنر کی مبارکباد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
کچھ لوگ یو ٹی کے امن اور ترقی سے خوش نہیں ہیں:سنہا

گاندھی جینتی پر لیفٹیننٹ گورنر کی مبارکباد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.