جمعرات, اگست 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فورسز کے خوف سے ننھے فلسطینی کو ہارٹ اٹیک

امریکہ اور یورپی یونین نے کیا تحقیقات کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-02
in عالمی خبریں
A A
اسرائیلی فورسز کے خوف سے ننھے فلسطینی کو ہارٹ اٹیک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشنر نیتن یاہو سے ملاقات کرکے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو آگے بڑھائیں گے

انڈونیشیا کے فلوریس میں ایک اور شدید زلزلے کے جھٹکے، دو روز قبل آنے والے آفٹر شاکس میں 53 افراد ہلاک

مغربی کنارہ//
اسرائیلی فورسز کے خوف سے سات سالہ ننھے فلسطینی ریان سُلیمان کی ہارٹ اٹیک کے باعث شہادت پر امریکا اور یورپی یونین بھی چُپ نہ رہ سکے۔
الجزیرہ کے مطابق مغربی کناے میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھ 7 سالہ ننھے بچے ریان سُلیمان کی شہادت پر ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ نے بچے کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جب کہ یورپی یونین نے کہا کہ انھیں ریان کی ’المناک موت‘ سے ’صدمہ‘ پہنچا ہے۔
ادھر ریان سلیمان کی شہادت پر فلسطینی شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں، بچے کی موت نے ایک بار پھر فلسطینیوں میں شدید احتجاج کی لہر پیدا کر دی ہے، دوسری طرف صہیونی فورسز بھی طاقت کا بے جا اور بھر پور استعمال کر رہی ہیں۔اسرائیلی فورسز نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل برسائے، جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔
گزشتہ روز اسرائیلی فورسز کے خوف سے بیت لحم کا سات سالہ بچے ریان سلیمان شہید شہید ہو گیا تھا، جسے اس کے دوستوں اور فلسطینیوں کی بہت بڑی تعداد نے آخری آرام گاہ تک پہنچایا، ریان کی تدفین کے وقت دل دہلا دینے والے مناظر دیکھنے کو ملے۔
غم سے نڈھال ننھے ریان کے والدین اپنے بچے کی لاش کو سینے سے چمٹائے روتے رہے اور اسرائیل فورسز کو بد دعائیں دیتے رہے۔
چمکیلی آنکھوں اور اینیمیٹڈ ریسنگ کار سے مزین اسکول بیگ والا بچہ ریان سُلیمان جمعرات کو اسکول سے گھر جا رہا تھا، جب اس کا اور اس کے بھائیوں کا اسرائیلی فوجیوں نے پیچھا کیا۔
ریان کے بڑے بھائی سلمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں نے الزام لگایا کہ ان بچوں نے ان پر پتھر پھینکے ہیں، جب وہ بھاگ کر گھر میں داخل ہوئے تو فوجیوں ںے غصے سے دروازہ بجایا تھا، اور انھیں گرفتار کرنے کی دھمکی دی تھی۔سلمان کے مطابق اسی دوران کچھ ہی لمحوں میں تین بھائیوں میں سب سے چھوٹا ریان اچانک مر گیا۔
ریان کے کزن محمد سلیمان نے الجزیرہ کو بتایا کہ ان کے گھر پہنچنے پر ریان کا ان سپاہیوں نے پیچھا کیا، وہ اس پر چیخ رہے تھے، کہ وہ پتھر پھینک رہا تھا، جب وہ خوف سے بھاگا تو فوجی دوسری طرف سے اس کے سامنے آ گئے، ریان نے فوجی کو اپنے سامنے دیکھا، اور ڈر کے مارے بُت بن گیا، اور اسی دوران خوف سے اس کی جان نکل گئی۔
واقعے کی خبر مغربی کنارے میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، اور لوگوں میں اسرائیل کی فوجی حکمت عملیوں کے خلاف غم و غصے کی شدید لہر پیدا ہو گئی ہے۔
اسپتال میں ایک چادر کے نیچے ریان کے ننھے، بے جان جسم کی تصاویر راتوں رات مزاحمت کی ایک نئی اور طاقت ور علامت بن گئی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شمالی کوریا کا پے در پے چوتھا بیلسٹک میزائل تجربہ

Next Post

مسٹر پیوٹن آپ ہمیں ڈرا نہیں سکتے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشنر نیتن یاہو سے ملاقات کرکے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو آگے بڑھائیں گے
عالمی خبریں

کشنر نیتن یاہو سے ملاقات کرکے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو آگے بڑھائیں گے

2026-08-18
انڈونیشیا کے فلوریس میں ایک اور شدید زلزلے کے جھٹکے، دو روز قبل آنے والے آفٹر شاکس میں 53 افراد ہلاک
عالمی خبریں

انڈونیشیا کے فلوریس میں ایک اور شدید زلزلے کے جھٹکے، دو روز قبل آنے والے آفٹر شاکس میں 53 افراد ہلاک

2026-08-18
ٹرمپ کا امریکہ-جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں میں ‘بڑی کمی’ کا اعلان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا امریکہ-جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں میں ‘بڑی کمی’ کا اعلان

2026-08-18
مکہ معاہدہ ایک نئے دور کی علامت
عالمی خبریں

مکہ معاہدہ ایک نئے دور کی علامت

2026-08-18
پوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے
عالمی خبریں

پوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے

2026-08-18
عالمی خبریں

آسٹریلیا: بونڈی بیچ حملے کے بعد نیو ساؤتھ ویلز میں بندوق واپسی اسکیم شروع ہوگی

2026-08-18
عالمی خبریں

روس کے بیلگورود پر یوکرین کے میزائل حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک

2026-08-18
عالمی خبریں

بنگلہ دیش کی طارق کے دورہ ہند کے لیے ‘سازگار ماحول’ بنانے کی اپیل

2026-08-18
Next Post
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین

مسٹر پیوٹن آپ ہمیں ڈرا نہیں سکتے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.