منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

گوتریس نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا: روس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-01
in عالمی خبریں
A A
تیل کی صنعت نے انسانیت کا گلا دبا رکھا ہے؛ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

Chief

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ماسکو//
روس نے کہا ہے کہ ریفرنڈم کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا حالیہ بیان اختیارات سے تجاوز ہے۔
جمعرات کو گوتریس نے صحافیوں کے سامنے اعلان کیا تھا کہ روس کی جانب سے یوکرینی علاقوں کے الحاق کا عصری دنیا میں کوئی مقام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک خطرناک اقدام ہے۔ اب روسی ایوان صدر نے انپے رد عمل میں کہا ہے کہ مجموعی طور پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو سیاسی بیانات دینے کا کوئی حق حاصل نہیں۔
روسی ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گوتریس کے حالیہ بیان کے الفظ تنظیم کی جانب سے انہیں دئیے گئے اختیارات کی صریح خلاف ورزی تھے۔
گوتریس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یوکرن کے چار علاقوں ڈونیٹسک، خیرسن، لوہانسک، زپوریزیا کے روس کے ساتھ الحاق کو نافذ کرنے کے کسی بھی فیصلے کی کوئی قیمت نہیں ہوگی ۔ ان چاروں کا روس سے الحاق قابل مذمت ہے۔
گوتریس کے مطابق طاقت کے ذریعے کسی علاقے پر قبضہ غیر قانونی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پرعزم ہے۔ مزید یہ کہ ہمیں روس اور یوکرین کی جنگ کو روکنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ جمعرات کو روسی صدر پوتن نے یوکرین کے علاقوں خیرسن اور زپوریزیا کو آزاد علاقے قرار دیا تھا اور ان دونوں کی آزادی کے ایک فرمان پر دستخط کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق نئے روسی حکم نامے نے یوکرین کے علاقوں خیرسن اور زپوریزیا کے روس کے ساتھ باضابطہ الحاق کی راہ ہموار کردی ہے۔ کریملن نے اعلان کیا کہ پوتن نے خیرسن اور زپوریزیا کو آزاد علاقوں کے طور پر تسلیم کرلیا ہے۔
ان دونوں علاقوں کی آزادی کو تسلیم کرنا ایک ضروری وسطی اقدام ہے۔ اس اقدام کے بعد اگلے ہی روز روسی صدر پوتن کیلئے ان دونوں علاقوں کے روس سے الحاق کے اعلان کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
واضح رہے شمال میں ڈونیٹسک، لوہانسک اور جنوب میں خیرسن، زپوریزیا کے چار علاقے روس اور جزیرہ نما کریمین کے درمیان اہم گزرگاہ ہیں۔ ماسکو نے جزیرہ نما کریمین کے روس کے ساتھ الحاق کا اعلان 2014 میں کیا تھا۔
یہ پانچوں علاقے مل کر یوکرین کے لگ بھگ 20 فیصد علاقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یوکرینی فورسز نےگزشتہ ہفتوں کے دوران روس کے زیر قبضہ کئے علاقے واپس لے لئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں

Next Post

افغانستان؛ تعلیمی ادارے پر خودکش حملہ ، 32طلبا جاں بحق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
Next Post
کابل کے اسکول میں دھماکے،6افراد ہلاک

افغانستان؛ تعلیمی ادارے پر خودکش حملہ ، 32طلبا جاں بحق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.