ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

انڈین فارن سروس کے زیر تربیت افسران نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-30
in قومی خبریں
A A
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی//انڈین فارن سروس (2021 بیچ) کے آفیسر ٹرینیز کے ایک گروپ نے آج کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ بہت زیادہ ولولہ انگیز صورت حال ہے کیونکہ وہ ایک ایسے وقت میں فارن سروس میں اپنے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں جب ہندوستان ایک نئی خود اعتمادی کے ساتھ عالمی سطح پر اُبھرا ہے ۔ دنیا بھی بھارت کی طرف ایک بار پھر سے پرستائش نطروں سے دیکھ رہی ہے ۔ حالیہ برسوں میں ہمارے دوطرفہ اور کثیر جہتی تعلقات میں نئے اقدامات دیکھنے میں آئے ہیں۔ کئی عالمی فورمز میں بھارت نے فیصلہ کن اقدامات کئے ہیں۔ کئی شعبوں میں ہندوستان کی قیادت اب ناقابل تقابل بن چکی ہے ۔ بھارت ترقی پذیر جنوبی خطے میں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست کے طور پر بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی مضبوط پوزیشن دیگر عوامل کے علاوہ اس کی اقتصادی کارکردگی کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے ۔ایک ایسے وقت میں جب کہ دنیا کی سرکردہ معیشتیں اب بھی وبائی امراض کے اثرات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں، ہندوستان پھر سے مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہو گیا ہے اور اس نے آگے بڑھنا شروع کر دیا ہے ۔ اس کے نتیجے میں، ہندوستان کی معیشت تیز ترین شرح نمو کا مشاہدہ کررہی ہے ۔درحقیقت، عالمی اقتصادی بحالی، ایک حد تک، ہندوستان پر منحصر ہے ۔ عالمی سطح پر ہندوستان کے سنبھالا لینے کی دوسری وجہ اس کی اخلاقیات ہے ۔ باقی دنیا کے ساتھ ہمارے تعلقات ہماری قدیم اقدار کے تحت آگے بڑھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی خارجہ سروس انہیں ہندوستان کی قابل فخر تہذیب، وراثت اور ثقافت کو اس کی ترقی کی خواہشات کے ساتھ باقی دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے ۔
دنیا بھر میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ متعدد محاذوں پر جاری تبدیلیاں عظیم مواقع کے ساتھ ساتھ بڑے چیلنجز بھی پیش کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر، نئی ٹیکنالوجیز ہمارے اندر صحت کی بہتر دیکھ بھال کی امیدیں جگاتی ہیں، لیکن وہ موجودہ کاروباری طریقوں کو بھی خطرات کی زد میں لاتی ہیں۔ ہم حاشیہ پر رہنے والوں تک پہنچنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ایک ہی وقت میں، ٹیکنالوجی بھی نئے چیلنجوں کے ساتھ سیکورٹی کے تانے بانے کو دوبارہ ترتیب دیتی ہے ۔ بحیثیت قوم، ہمارے سامنے اپنی ترجیحات کو دوبارہ ترتیب دینے کا موقع ہے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے درمیان، اس کے مواقع اور خطرات کے ساتھ، ہندوستانی فارن سروس کے افسران کا کردار پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے ۔ ان مشکل راستوں گزرنا اور ہندوستان اور دنیا کے لیے بہترین مستقبل کو یقینی بنانا ان کی ذہانت کا امتحان لے گا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ ہم وطنوں کے بہترین مفاد میں مستقبل کے چیلنجوں کا بہترین ممکنہ انداز میں جواب دیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مسافر کاروں پر چھ ایئر بیگ لگانا لازمی ہوگا: گڈکری

Next Post

اکتوبر میں سوچھ بھارت 2.0 مہم، ایک کروڑ کلو پلاسٹک کچرا ہٹایا جائے گا: ٹھاکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
جموں و کشمیر میں میڈیا پر کوئی پابندی نہیں:ٹھاکر

اکتوبر میں سوچھ بھارت 2.0 مہم، ایک کروڑ کلو پلاسٹک کچرا ہٹایا جائے گا: ٹھاکر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.