بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ:پولیس کانسٹیبل سمیت مزید 5 افراد گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-27
in تازہ تریں
A A
سینئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/27ستمبر

سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن(سی بی آئی) نے سب انسپکٹر امتحانات میں ہوئی دھاندلیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے جموں اور ہریانہ میں آئی آر پی کانسٹیبل سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے کر اُن سے پوچھ تاچھ شروع کی۔

متعلقہ

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

اطلاعات کے مطابق سی بی آئی ٹیم نے ایس آئی اسکیم کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے جموں اور ہریانہ میں پانچ افراد کو حراست میں لیا۔

سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ جموں میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا جن کی شناخت آئی آر پی کانسٹیبل کیول کرشن جو مٹن اننت ناگ میں تعینات ہے ،سابق سی آر پی ایف اہلکار آشونی کمار ولد میلہ رام ساکن کھور راکیش کمار ساکن کھور اکھنورکے بطور ہوئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اشونی کمار نامی سی آر پی ایف اہلکار نے پیپر لیک ریکٹ کو چلانے کی خاطر ہی سی آر پی ایف سے قبل از وقت ہی ریٹائرمنٹ لی تھی اور اُس نے ایک کروڑ 25لاکھ روپیہ میں ایس آئی کے پرچے فروخت کئے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ ہریانہ میں یتن یادو عرف گورو جی اور انیل کمار نامی دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔

سی بی آئی کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایجنسی نے اس کیس میں مبینہ طورپر ملوث آٹھ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔

اس سے قبل ایجنسی نے پولیس کانسٹیبل ایک استاد سمیت تین افراد کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا تھا اور اُنہیں اب جوڈیشل ریمانڈ میں دے دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جموں میں ہوٹل اور رہائشی مکان کی تلاشی کے دوران سی بی آئی کو اہم ثبوت ملے ہیں ۔

سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ آنے والے دنوں کے دوران چھاپہ مار کارروائیوں میں مزید شدت لائی جائے گی۔

بتادیں کہ پولیس سب انسپکٹر کی اسامیوں کے لئے سال رواں کے 27 مارچ کو امتحانات منعقد ہوئے تھے جبکہ ان کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا گیا تھا۔

کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری ہوتے ہی ان امتحانات میں بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے تھے جس کے پیش نظر حکومت نے تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ سی بی آئی کی ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ سب انسپکٹر امتحانات کے پرچے مبینہ طور پر 30 لاکھ روپیہ میں فروخت کئے گئے تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بٹہ پورہ کولگام میں جاری تصادم میں جنگجو ہلاک

Next Post

راز داری کو یقینی بنانے کےلئے صرف عوامی علاقوں کی فضائی نگرانی رکھی جا رہی ہے :سرینگر پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

راز داری کو یقینی بنانے کےلئے صرف عوامی علاقوں کی فضائی نگرانی رکھی جا رہی ہے :سرینگر پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.