ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا فیصلہ 1971 میں ہی ہوجانا چاہیے تھا:راجناتھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-26
in تازہ تریں
A A
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا فیصلہ 1971 میں ہی ہوجانا چاہیے تھا:راجناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

نئی دہلی/۶۲ستمبر
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف عزم کے ساتھ لڑ رہی ہے لیکن ان کے دل میں پاکستان کے خلاف 1971 کی جنگ کے بارے میں ایک کسک ہے کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا بھی فیصلہ اسی وقت ہوجانا چاہئے تھا۔
پیر کو ہماچل پردیش میں مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداءکے کنبوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے منعقد ایک پروگرام میں سنگھ نے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک نئی حکمت عملی پر کام کر رہی ہیں اور اب دشمن کو اس کے ٹھکانے پر جا کر مارا جا رہا ہے ۔
سنگھ کاکہنا تھا”ایک سوچی سمجھی پالیسی کے تحت سرحد پار سے دہشت گردانہ کارروائیاں چلائی جاتی رہی تھیں۔ افواج نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی نئی حکمت عملی پر کام کیا۔ ہم نے سرجیکل اسٹرائیک اور بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک کرکے دکھائی ہے “۔
وزیر دفاع نے کہا” ہم نے حال ہی میں 1971 کی جنگ میں فتح کی گولڈن جوبلی منائی ہے ۔ 1971 کی جنگ تاریخ میں کسی بھی قسم کی جائیداد، حقوق یا طاقت کی بجائے انسانیت کے لیے لڑی جانے والی جنگ کے طور پر یاد رکھی جائے گی ٬ایک کسک رہ گئی۔ کاش پی او کے پر فیصلہ اسی وقت ہوگیا ہوتا“۔
سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نے کبھی کسی ملک کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش نہیں کی۔ لیکن اگر ہندوستان کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے تو ہم نے منہ توڑ جواب بھی دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان امن پسند ملک ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم کسی قابل نہیں ہیں۔” ہندوستان اس عظیم حکمران بھرت سے تحریک لیتا ہے جو منہ میں ہاتھ ڈال کر شیروں کے دانت گنتے تھے ۔ آج ہمارے وزیر اعظم اپنے ہاتھ سے تیندوے چھوڑتے ہیں“۔
سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نے آزادی کے امرت تہوار میں خود انحصاری کا عہد لیا ہے ۔ اس امرت مہوتسو میں جہاں ملک اپنے مجاہد آزادی، انقلابیوں، بہادر سپاہیوں، ہیروز، مہاویروں اور پرم ویروں کو یاد کر رہا ہے ، وہیں اگلے 25 سالوں کے لیے اہداف بھی طے کر رہا ہے ۔
وزیر دفاع نے کہا”ہم ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کر رہے ہیں جو ہمارے تمام امن پسند اور دوست ممالک کو تحفظ اور اعتماد کا احساس دلائے گا لیکن جو ممالک ہندوستان کو نقصان پہنچانے یا اس پر کام کرنے کی سوچتے ہیں، انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی“۔
سنگھ نے کہا کہ ہماچل پردیش نے پچھلے کچھ سالوں میں ایک نئی شناخت بنائی ہے اور اگر ہم اس کی اصلیت پر نظر ڈالیں تو ہمیں وہی آئیڈیل نظر آئیں گے جو مجاہد آزادی لیکر چلے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے سابق فوجی ہمارے ملک اور معاشرے کا اثاثہ ہیں۔ مادر وطن کی خدمت میں آپ کی قربانیوں کی کوئی قیمت ادا نہیں کی جا سکتی۔
سنگھ کاکہنا تھا” ہمارے دل میں اپنے بہادر سپاہیوں کا احترام صرف ان کی خدمت تک نہیں ہے بلکہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ہے ۔ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہے گی کہ ہم آپ سب کے لیے بہتر سے بہتر کام کر سکیں اور اس کے لیے ہم پرعزم ہیں“۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہماچل پردیش اسٹریٹجک نقطہ نظر سے بہت اہم ہے اور اس کے پیش نظر حکومت وہاں بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو مضبوط بنانے کی سمت تیزی اور مضبوط طریقے سے کام کر رہی ہے ۔
آزادی کے امرت دورمیں دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے ساتھ ساتھ کئی بڑی تبدیلیاں بھی کی جارہی ہیں۔” تینوں خدمات کو تقریباً مکمل طور پر خواتین کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔ جہاں خواتین کو مستقل کمیشن دیا جا رہا ہے اور ان کے لیے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے دروازے بھی کھل گئے ہیں۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولگام میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ : دفاعی ترجمان

Next Post

… اور اب راجستھان!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

… اور اب راجستھان!

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.