منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان کے گیند بازوں کے رنگ میں لوٹنے کا انتظار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-25
in کھیل
A A
گیند اسٹمپ سے ٹکرانے پر بلے باز کو آؤٹ دیاجائے: چہل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

حیدرآباد//
ہندوستانی ٹیم اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرا ٹی 20 میچ کھیلتے ہوئے یجویندر چہل، ہرشل پٹیل اور بھونیشور کمار سے اپنے پرانے رنگ میں واپس آنے کی امید کرے گی۔
تین میچوں کی سیریز میں آتے ہوئے ہندوستان کے سامنے گیند بازی اور مڈل آرڈر سے جڑے سوالات تھے۔ سوریہ کمار یادو اور ہاردک پٹیل نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دھماکہ خیز بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کو 208 رن تک پہنچایا لیکن گیند باز اس بڑے ہدف کا دفاع نہ کر سکے۔ بارش سے متاثرہ ناگپور ٹی 20 کے لیے بھونیشور کو ٹیم سے باہر رکھا گیا تھا، حالانکہ ہرشل اور چہل کی فارم کے ساتھ مسائل واضح طور پر نظر آئے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ سے محض چار میچ دور، ہندوستان حیدرآباد میں ہرشل اور چہل کے فارم میں واپس آنے کا بے صبری سے انتظار کرے گا۔ ڈیتھ اوور بالنگ اسپیشلسٹ ہرشل چوٹ سے ابھر کر واپس آنے کے بعد اپنی فارم تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ انہوں نے دو میچوں میں چھ اوور ڈال کر 81 رن دیے ہیں اور وہ اس سیریز کے سب سے مہنگے بالر ہیں۔
جسپریت بمراہ نے انجری سے واپس آکر ایرون فنچ کا وکٹ حاصل کیا جس سے ہندوستان کی پریشانیاں کچھ کم ہو ئی ہوں گی۔ اگر بھونیشور تیسرا ٹی۔ 20 کھیلتے ہیں تو ان سے توقع کی جائے گی کہ وہ بمراہ کے ساتھ مل کر ایشیا کپ سے آنے والے ڈیتھ اوور میں ان کی خراب کارکردگی کو پوری طرح روکیں۔
اکشر پٹیل نے اب تک رویندر جڈیجہ کی کمی کو بھی بخوبی پورا کیا ہے۔ انہوں نے موہالی میں چار اووروں میں 17 رن دے کر تین وکٹ لئے جبکہ ناگپور میں انہوں نے دو اووروں میں محض 13 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔
روہت شرما، لوکیش راہل، وراٹ کوہلی اور سوریہ کمار یادو نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن تسلسل کے ساتھ بڑے رن بنانے میں ناکام رہے۔ لیگ اسپن بالنگ خاص طور پر چار بلے بازوں کے لیے مشکلات کھڑی کرتی آئی ہے۔ ایڈم زمپا نے اس کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرے میچ میں راہل، وراٹ اور سوریہ کمار کو آؤٹ کیا۔
دوسری جانب آسٹریلیا کو بھی ان کی بالنگ سے متعلق تشویشات پریشان کر رہی ہوں گی۔
نیتھن ایلس کی غیر موجودگی میں پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ڈینیئل سیمس نے 11 سے زائد کے رن ریٹ سے رن لوٹائے۔
میتھیو ویڈ اچھی فارم میں ہیں اور دو میچوں میں 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے 88 رن بنا چکے ہیں۔ اگر گلین میکسویل اور ٹم ڈیوڈ کو رفتار حاصل کرلیں تو آسٹریلیا مڈل آرڈر میں ہندوستانی گیند بازوں کو ناکوں چنے چبوانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ٹیمیں: آسٹریلیا: ایرون فنچ (کپتان)، شان ایبٹ، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، کین رچرڈسن، ڈینیئل سیمس، اسٹیو اسمتھ، میتھیو ویڈ، ایڈم زمپا۔
ہندوستان: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (وی سی)، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، دیپک ہڈا، رشبھ پنت، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، روی چندرن اشون، یجویندر چہل، اکشر پٹیل، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، دیپک چاہر، جسپریت بمراہ، امیش یادو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فیڈرر کی ریٹائرمنٹ پر نڈال آبدیدہ

Next Post

صدر مرمو تریپورہ میں ڈیجیٹل میوزیم کا رکھیں گی سنگ بنیاد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
Next Post
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے

صدر مرمو تریپورہ میں ڈیجیٹل میوزیم کا رکھیں گی سنگ بنیاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.