ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دھان کی کٹائی کے دوران خشک موسم سے کسان خوش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-23
in اہم ترین
A A
وادی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی ‘ شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

سرینگر//
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ دھان فصل کی کٹائی کے ساتھ مصروف کسان انتہائی خوش نظر آ رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے قریب ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔
غلام محمد نامی ایک کسان جو بڈگام کے پار س آباد نامی ایک گاؤں میں دھان کی کٹائی میں مصروف تھا، نے یو این آئی کو بتایا’’خشک موسم سے ہی ہماری سال بھر کی محنت ثمر آور ثابت ہوسکتی ہے اور ہم اپنی اس فصل کو گھر لے جا سکتے ہیں‘‘۔
محمد نے کہا کہ ہم سال میں کبھی دھوپ تو کبھی بارشوں کی دعا ضرور کرتے ہیں لیکن اس موسم میں ہماری صرف یہی دعا ہوتی ہے کہ موسم خشک و ساز گار رہے تاکہ ہماری تیار فصل کو کوئی نقصان نہ پہنچ سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کئی بار ایسا ہوا کہ فصل تیار تھی بس ہم کاٹنے والے ہی تھے کہ موسم نے کروٹ بدلی زور دار بارشیں ہوئیں یا ژالہ باری ہوئی تو فصل کھیتوں میں ہی گر گئی۔
غلام حسن نامی ایک اور کسان نے کہا کہ خشک موسم سے ہی آج ہماری جان میں جان ہے آسمان پر بادل چھا جاتے ہیں ہمیں گوناگوں خدشات لاحق ہوجاتے ہیں جن سے ہماری نیندیں حرام ہوجاتی ہیں۔
دریں اثنا محکمہ موسمیت کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں ایک ہفتے تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔وادی میں شبانہ درجہ کہیں معمول سے زیادہ تو کہیں معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے ۔
دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۴ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۴ء۰ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے مطابق ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۵ء۰ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۷ء۰ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ میں فوجی جوان نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کیا

Next Post

نوکریوں سے غیر مجاز طور پر غیر حاضر رہنے والے ۶ ڈاکٹر برطرف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
دہشت گردوں سے روابط کا الزام‘یونیورسٹی پروفیسر سمیت ۳ برطرف

نوکریوں سے غیر مجاز طور پر غیر حاضر رہنے والے ۶ ڈاکٹر برطرف

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.