یروشلم///
اسرائیل کے وزیر اعظم یائر لاپڈ اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے 2008 کے بعد پہلی بار ملاقات کی ہے۔مسٹر لاپڈکے دفتر نے یہ اعلان کیا۔
مسٹر لیپڈ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق مسٹریائر لاپڈ اور مسٹررجب طیب اردوغان نے منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔
بیان کے مطابق، ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے اسرائیل اور دیگر جگہوں پر انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور توانائی کے تعاون اور علاقائی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔
مسٹر لاپڈ نے ترکی کے لیے اسرائیلی پروازوں کی بحالی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سے دونون ممالک کے درمیان سیاحت کو مضبوط بنانے میں بہت مدد ملے گی۔