جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اپوزیشن کو بی جے پی، آر ایس ایس کے خلاف متحرک ہونا چاہئے : راہل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-23
in قومی خبریں
A A
راہل گاندھی نے ہار کو تسلیم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

ایرناکولم//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نظریے کے خلاف لڑنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر آنا بہت ضروری ہے ۔
کانگریس کی ‘بھارت جوڑو’ یاترا کے 15ویں دن مسٹر گاندھی نے کہا، "یہ انتہائی ضروری ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں ایک ساتھ آئیں۔ میرے خیال میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریات، مالی طاقت اور ادارہ جاتی طاقت سے لڑنے کی ضرورت ہے ۔ اس لیے ضروری ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اس معاملے پر سوچ سمجھ کر لائحہ عمل بناکر کام کریں۔
پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارے جانے کے سوال پر مسٹر گاندھی نے کہا کہ ہر طرح کی فرقہ پرستی اور تشدد کی مخالفت کی جانی چاہئے ۔ خیال ر ہے کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) نے ملک میں کئی مقامات پر پی ایف آئی کے احاطے پر چھاپے مارے ہیں اور 100 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ پی ایف آئی نے احتجاج کے طور پر کیرالہ میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہر قسم کی فرقہ پرستی، تشدد جہاں سے بھی آئے ان کا مقابلہ کیا جانا چاہئے ۔ فرقہ پرستی کے بارے میں زیرو ٹالرنس ہونا چاہیے ، یہ جہاں کہیں سے بھی آرہی ہو۔
بھارت جوڑو یاترا کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی حکومت والی کیرالہ میں کانگریس اور سی پی آئی (ایم) کے لیڈروں کے درمیان لفظی جنگ پر براہ راست تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ ہمارا ان سے نظریاتی اختلاف ہے ۔
کیرالہ میں بائیں بازو کی حکومت کے بارے میں ان کے جائزے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، "کیرالہ میں کانگریس کی قیادت والی پچھلی حکومت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ بھارت جوڑو یاترا کے حوالے سے میں اپنے مقصد کے بارے میں بالکل واضح ہوں۔ اسے ملک کے عوام کے سامنے رکھنا ہے ۔ نفرت، تکبر اور تشدد ملک کے لیے اچھا نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ "جہاں تک بائیں محاذ کا تعلق ہے ، میرے ان سے نظریاتی اختلافات ہیں۔ مجھے یہ مسئلہ ہے کہ وہ سیاست اور کیرالہ کو کس طرح دیکھتے ہیں۔ جو لوگ بھارت جوڑو یاترا میں ہمارے ساتھ چل رہے ہیں وہ بائیں محاذ کی حکومت کا اندازہ لگا رہے ہیں۔ وہ آپ کو بتا رہے ہیں کہ وہ بائیں محاذ کی حکومت کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ اس یاترا میں میری توجہ اس نفرت، غصے ، تشدد پر ہے جسے بی جے پی اور آر ایس ایس پھیلا رہے ہیں۔
کانگریس کے سابق صدر نے کہا، ‘‘میں ایسی گفتگو میں نہیں پڑنا چاہتا جو مجھے اس مقصد سے ہٹا دے ۔ میرا مقصد صاف
ہے ہم منقسم، نفرت انگیز ہندوستان کو قبول نہیں کریں گے ۔ نہ کانگریس، نہ اپوزیشن اور نہ ہی ملک کے عوام اسے قبول کرنے والے ہیں۔ ہم ایسے ہندوستان کو قبول نہیں کریں گے جہاں ہمارے نوجوانوں کو روزگار نہ ملے ، ہم ایسے ہندوستان کو قبول نہیں کریں گے جہاں غریب لوگ مہنگائی کی مار جھیل رہے ہوں۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ بائیں محاذ کے کئی کارکنان یاترا میں ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہے ہیں۔ وہ یہاں ہیں کیونکہ وہ انکی سوچ کو پسند کرتے ہیں۔
بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر سے تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی۔ یہ یاترا، جو تقریباً پانچ ماہ تک جاری رہے گی، 12 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے گزرے گی اور 3500 کلومیٹر کی دوری طے کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاست کے مختلف مسائل پر 27 ستمبر کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوگا: مان

Next Post

چینی صدرکا مسلح افواج کومضبوط بنانے کے لیے نئے افق تلاش کرنے پرزور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

2025-05-16
کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں
قومی خبریں

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

2025-05-16
کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا
قومی خبریں

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا

2025-05-16
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی

2025-05-16
Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
Next Post
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار

چینی صدرکا مسلح افواج کومضبوط بنانے کے لیے نئے افق تلاش کرنے پرزور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.