لاہور//
انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے T20I میں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے پاکستان کو بابر اعظم یا محمد رضوان کی جگہ شان مسعود سے اوپننگ کروانے کا مشورہ دیا ہے۔ پاکستان کے مڈل آرڈر کو ایک بار پھر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ انگلینڈ نے سات میچوں کی سیریز کا پہلا T20I جیت لیا۔ ڈومیسٹک اور کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد سکواڈ میں منتخب ہونے والے ان فارم بلے باز شان مسعود چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے لمبی باری نہیں کھیل پائے۔
صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ناصر حسین نے شان مسعود کی اوپننگ میں جگہ بنانے کے لیے بابر اور رضوان کی اوپننگ جوڑی کو الگ کرنے کا مشورہ دیا۔ ناصر حسین کا کہنا تھا کہ شان مسعود ایک اوپنر ہیں جنہیں بمشکل 5 اوورز باقی رہنے پر بیٹنگ کے لیے نہیں آنا چاہیے۔
تجربہ کار کرکٹر نے شان مسعود کو اچانک مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرتے دیکھنا عجیب سمجھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شان مسعود اوپنر ہیں فنشر نہیں ہیں ۔
ناصر حسین چاہتے ہیں کہ شان مسعود کی جگہ بابر اعظم یا محمد رضوان کو اوپنر بنایا جائے تاہم یہ بات قابل غور ہے کہ سلیکٹرز نے قومی ٹی ٹونٹی کپ میں چوتھے نمبر پر اچھی کارکردگی دکھانے کے بعد ہی شان مسعود کو ٹیم میں شامل کیا ہے کیونکہ ان کا بابر اور رضوان کی جوڑی کو علیحدہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔