ہفتہ, مئی 17, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

میکسیکو میں زلزلے کے شدید جھٹکے، دو افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-21
in عالمی خبریں
A A
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بڈگام میں لشکر طیبہ کے تین دہشت گرد معاون گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

ٹرمپ کا متنازعہ بیان

میکسیکو سٹی///
میکسیکو کے مغربی وسطی علاقے میں پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جس میں دو افراد کی موت ہو گئی اور کچھ چیزوں کو نقصان پہنچا ہے۔ میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے بحریہ کی وزارت سے ایک رپورٹ موصول ہونے کے بعد کہا کہ مغربی کولیما ریاست کے ایک ساحل سمندر ریزارٹ، منزانیلو میں ایک شاپنگ سینٹر کی دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
صدر اینڈریس پیر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:50بجے آنے والے زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں خاص طور پر کولیما اورمیکوآکن کے گورنروں سے رابطے میں تھے۔ تاہم دارالحکومت میکسیکو سٹی کے کچھ حصے بھی زلزلے کی زد میں آئے۔ فیڈرل الیکٹرسٹی کمیشن (سی ایف ای) کے مطابق میکسیکو سٹی، ہمسایہ ریاست میکسیکو، میکوآکن، کولیما اور جالیسکو میں 12 لاکھ افراد بجلی سے محروم رہ گئے تھے۔ متاثرین میں سے 68 فیصد کو بجلی پہلے ہی بحال کر دی گئی۔
نیشنل سیسمک سروس (ایس ایس این) نے ابتدائی طور پر 7.4 شدت کے زلزلے کی اطلاع دی تھی لیکن دو گھنٹے بعد اس کی شدت 7.7 ہو گئی۔ ایس ایس این کے مطابق زلزلے کا مرکز کولکومن سے 63 کلومیٹر جنوب میں میکوآکن میں 15 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3:20بجے تک، زلزلہ پیما سروس نے 5.3کی سب سے بڑی شدت کے ساتھ 168 جھٹکے درج کئے تھے۔ یہ زلزلہ 1985 کے تباہ کن زلزلے کی یاد میں سالانہ ملک گیر زلزلہ ڈرل کے فوراً بعد آیا۔ 1985 میں آنے والے زلزلے سے میکسیکو سٹی میں ہزاروں افراد ہلاک اور عمارتیں گر گئیں۔
یہ 2017 میں آنے والے زلزلے کا اعادہ تھا، جب ایک مقررہ ڈرل کے چند منٹ بعد ایک زور دار زلزلہ آیا، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ پورے ملک میں میکسیکو کے لاکھوں باشندوں نے مشق میں حصہ لیا، منظم طریقے سے اونچی عمارتوں کو خالی کرایا گیا۔ میکسیکو سٹی کی میئر کلاوڈیا شنبام نے ٹوئٹ کیا، ’’خوش قسمتی سے ملک کے دارالحکومت میں پیر کے زلزلے کے بعد کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیجریوال عوام کے درمیان جانے لائق نہیں رہیں گے : بی جے پی

Next Post

نیوزی لینڈ میں تاؤپو آتش فشاں کا الرٹ لیول ایک تک پہنچ گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
عالمی خبریں

بڈگام میں لشکر طیبہ کے تین دہشت گرد معاون گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-05-17
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کا متنازعہ بیان

2025-05-17
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین
عالمی خبریں

پوتن نے روسی سلامتی کونسل کا نائب سربراہ مقرر کیا

2025-05-17
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
عالمی خبریں

نیپال:ماؤنٹ ایورسٹ پر 2 غیرملکی کوہ پیما ہلاک

2025-05-17
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

چاہتے ہیں ایران عظیم ملک بنے اور یہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ممکن ہے؍ ٹرمپ

2025-05-16
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین
عالمی خبریں

پوتن نے یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے روسی وفد کی تشکیل کو منظوری دی

2025-05-16
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر کا ٹرمپ کو کرارا جواب۔ "ہم غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے!”

2025-05-16
ہم کسی بھی بیرونی طاقت کو شام کو خانہ جنگی میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے:الشرع
عالمی خبریں

شام کے روشن مستقبل کا آغاز اب ہو چکا ہے ؍ احمد الشرع

2025-05-16
Next Post
نیوزی لینڈ میں تاؤپو آتش فشاں کا الرٹ لیول ایک تک پہنچ گیا

نیوزی لینڈ میں تاؤپو آتش فشاں کا الرٹ لیول ایک تک پہنچ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.