کولمبو// شاندار جگل بندی اوربہترین کھیل کی بدولت ہندوستان نے نیپال کو 4.0 سے شکست دے کر ایک بار پھر سیف انڈر17 بوائز فٹبال چمپئن شپ کا خطاب جیت لیا بدھ کو ریس کورس انٹرنیشنل گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ہندوستانی ٹیم نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ میں اپنی گرفت برقرار رکھی۔ نیپال کی دفاعی لائن کے پاس ہندوستانی کھلاڑیوں کے حملوں کا کوئی جواب نہیں تھا۔ دفاعی چیمپئن ہندوستان نے ٹائٹل برقرار رکھا ہے۔ پچھلی بار یہ چیمپئن شپ انڈر 15 کے نام سے کھیلی گئی تھی۔
ہندوستانی ٹیم کی شاندار جیت میں کپتان ونلالپیکا گوٹے کے علاوہ بابی سنگھ، کورو سنگھ اور امن نے ایک ایک گول کیا جب کہ مخالف ٹیم کھاتہ کھولنے میں ناکام رہی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے لیگ میچ میں نیپال کے خلاف شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔
اس سے قبل نیپال نے گروپ لیگ میں ہندوستان کو 3-1 سے شکست دی تھی۔ ہندوستانی ٹیم پورے میچ میں نیپال پر حاوی رہی۔ میچ کے 18ویں منٹ میں بابی نے نیپال کے دفاعی لائن کو توڑتے ہوئے ایک شاندار گول کیا۔