ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وہ وقت گیا جب لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا جاتا تھا: آزاد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-11
in اہم ترین
A A

Excelsior Rakesh

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

جموں//
کانگریس کے سابق لیڈر‘ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ لوگ میری ذات سے بخوبی واقف ہیں لہذا مجھے کسی کے نیشنل یا بی جے پی کے ساتھ جوڑنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی،اراضی اور نوکریوں کا تحفظ ان کے ایجنڈے میں سر فہرست رہے گا۔
ان باتوں کا اظہار آزاد نے چھاترو کشتواڑ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جموںکشمیر میں اس وقت بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے لیکن سرکار اس اہم مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ کھوکھلے نعروں سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں بلکہ عملی طورپر لوگوں کے لئے کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔
آزاد نے کہا ’’ مجھے نیشنل یا بی جے پی کے ساتھ جوڑنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ لوگ میری اصلیت سے بخوبی واقف ہیں‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ جموںکشمیر کے لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کی خاطر ہی پارٹی تشکیل دی ۔اُن کے مطابق ’’جو لوگ مجھے دوسری پارٹیوں کے ساتھ جوڑ رہے ہیں اُنہیں میں بخوبی جانتا ہوں لیکن میں اُن کے راز افشاں نہیں کرو ں گا‘‘۔
سابق کانگریسی لیڈر نے کہاکہ کانگریس میں رہ کر عوام کی اتنی حمایت نہیں ملی جتنی کانگریس سے علیحدہ ہونے پر ملی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جس علاقے کا بھی دورہ کیا لوگوں کی ایک کثیر تعداد استقبال کرنے کی خاطر گھروں سے باہر آئیں۔انہوں نے کہاکہ میں غلام نبی ہوں لیکن عوام کے لئے آزاد، میں کسی کے ریمورٹ کنٹرول پر نہیں چلتا ، میں ریمورٹ کنٹرول اپنے پاس رکھتا ہوں۔
آزاد کا مزید کہناتھا کہ وہ وقت گیا جب لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا جاتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں مزید قتل و غارت نہیں ہونے دیں گے اور امن و امان کی بحالی کی خاطر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہاٹ اسپرنگ سے فوجی انخلاء کے اعلان کے دو دن بعد فوجی سربراہ کا لداخ کا دورہ

Next Post

راجوری قصبے میں معمولات زندگی بحال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
راجوری قصبہ میں زمین تنازعے کے پیش نظر پابندیاں عائد

راجوری قصبے میں معمولات زندگی بحال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.