جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

چیف الیکٹورل آفیسر نے پانچ ستمبر کو کل جماعتی اجلاس طلب کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-04
in تازہ تریں
A A
پاکستان:پی ایم ایل(این) کے رہنماؤں کا قبل از وقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت

’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل

سرینگر/۴ستمبر
جموں کشمیر میں نئے ووٹروں کے اندراج پر جاری تنازعہ کے بیچ چیف الیکٹورل آفیسر(سی ای او) نے 5 ستمبر پیر کے روز کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں نیشنل کانفرنس ، کانگریس ، پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس اور دوسری پارٹیوں کو شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے سی ای او ‘ہردیش کمار نے پانچ ستمبر (پیر) کو کل جماعتی اجلاس طلب کیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ غیر مقامی ووٹروں کے اندراج پر جاری تنازعہ کے بیچ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں منعقدہ میٹنگ غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کے روز چار بجے میٹنگ منعقد ہوگی جس میں لگ بھگ سبھی پارٹیوں نے شرکت کرنے کی حامی بھر لی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ اس میٹنگ کے دوران ووٹر لسٹوں، حد بندی ، حلقہ حد بندیوں اور دیگر اہم معاملات پر سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں کے ساتھ گفت وشنید ہوگی اور اُن کی آراءحاصل کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق حتمی ووٹر فہرستوں کو شائع کرنے سے قبل جموں وکشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر سبھی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چیف الیکٹورل آفیسر نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ غیر مقامی افراد سمیت مزید 25لاکھ افراد کو جموں وکشمیر کی انتخابی فہرستوں میں شامل کیا جائے گا جس پر بی جے پی کو چھوڑ کر سبھی سیاسی پارٹیوں نے سخت ناراضگی ظاہر کی ۔
نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس حوالے سے ایک کل جماعتی میٹنگ بھی طلب کی اور انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو سڑکوں پر آنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔
سیاسی پارٹیوں کی جانب سے سخت رد عمل کے بعد جموں وکشمیر انتظامیہ نے واضح کیا کہ چیف الیکشن کمیشن کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ۔
سرکار نے جموں وکشمیر سے شائع ہونے والے روز ناموں میں لگاتار ایک ہفتے تک وضاحت کی کہ مفاد خصوصی رکھنے والے عناصر اس حوالے سے لوگوں میں غلط فہمی پیدا کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جو کچھ بھی میڈیا میں آرہا ہے وہ من گھڑت اور حقیقت سے کوسوں دور ہے ۔
یہ بھی یاد رہے کہ جموں وکشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور ماہر قانون دان مظفر حسین نے بیگ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چیف الیکٹورل آفیسر کا یہ بیان غیر قانونی ہے کیونکہ جن دفعات اور آرٹیکلز کا حوالہ دے کر غیر مقامی افراد کو ووٹنگ فہرست میں اندراج کرنے کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ دفعات صرف نوکریوں سے جڑے ہوئے ہیں۔
مظفر حسین بیگ کا کہنا تھا کہ دراصل چیف الیکٹورل آفیسر کو معلوم ہی نہیں کہ ڈومسائیل قانون نوکریوں کے لئے ہیں اور ووٹنگ فہرست کے ساتھ اس کا دور دور تک واسط نہیں۔چیف الیکٹورل آفیسر نے پانچ ستمبر کو کل جماعتی اجلاس طلب کیا
سرینگر/۴ستمبر
جموں کشمیر میں نئے ووٹروں کے اندراج پر جاری تنازعہ کے بیچ چیف الیکٹورل آفیسر(سی ای او) نے 5 ستمبر پیر کے روز کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں نیشنل کانفرنس ، کانگریس ، پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس اور دوسری پارٹیوں کو شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے سی ای او ‘ہردیش کمار نے پانچ ستمبر (پیر) کو کل جماعتی اجلاس طلب کیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ غیر مقامی ووٹروں کے اندراج پر جاری تنازعہ کے بیچ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں منعقدہ میٹنگ غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کے روز چار بجے میٹنگ منعقد ہوگی جس میں لگ بھگ سبھی پارٹیوں نے شرکت کرنے کی حامی بھر لی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ اس میٹنگ کے دوران ووٹر لسٹوں، حد بندی ، حلقہ حد بندیوں اور دیگر اہم معاملات پر سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں کے ساتھ گفت وشنید ہوگی اور اُن کی آراءحاصل کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق حتمی ووٹر فہرستوں کو شائع کرنے سے قبل جموں وکشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر سبھی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چیف الیکٹورل آفیسر نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ غیر مقامی افراد سمیت مزید 25لاکھ افراد کو جموں وکشمیر کی انتخابی فہرستوں میں شامل کیا جائے گا جس پر بی جے پی کو چھوڑ کر سبھی سیاسی پارٹیوں نے سخت ناراضگی ظاہر کی ۔
نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس حوالے سے ایک کل جماعتی میٹنگ بھی طلب کی اور انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو سڑکوں پر آنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔
سیاسی پارٹیوں کی جانب سے سخت رد عمل کے بعد جموں وکشمیر انتظامیہ نے واضح کیا کہ چیف الیکشن کمیشن کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ۔
سرکار نے جموں وکشمیر سے شائع ہونے والے روز ناموں میں لگاتار ایک ہفتے تک وضاحت کی کہ مفاد خصوصی رکھنے والے عناصر اس حوالے سے لوگوں میں غلط فہمی پیدا کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جو کچھ بھی میڈیا میں آرہا ہے وہ من گھڑت اور حقیقت سے کوسوں دور ہے ۔
یہ بھی یاد رہے کہ جموں وکشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور ماہر قانون دان مظفر حسین نے بیگ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چیف الیکٹورل آفیسر کا یہ بیان غیر قانونی ہے کیونکہ جن دفعات اور آرٹیکلز کا حوالہ دے کر غیر مقامی افراد کو ووٹنگ فہرست میں اندراج کرنے کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ دفعات صرف نوکریوں سے جڑے ہوئے ہیں۔
مظفر حسین بیگ کا کہنا تھا کہ دراصل چیف الیکٹورل آفیسر کو معلوم ہی نہیں کہ ڈومسائیل قانون نوکریوں کے لئے ہیں اور ووٹنگ فہرست کے ساتھ اس کا دور دور تک واسط نہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر، جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

Next Post

لوگ میری پارٹی کا نام اور جھنڈا طے کریں گے :آزاد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت
تازہ تریں

2025-05-15
’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل
تازہ تریں

’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل

2025-05-15
راجناتھ سنگھ ایک روزہ دورہ پر سری نگر پہنچ گئے
تازہ تریں

راجناتھ سنگھ ایک روزہ دورہ پر سری نگر پہنچ گئے

2025-05-15
فرانس: تیراکی کے دوران خواتین کے برکینی استعمال کرنے کی پر پابندی
تازہ تریں

ترال میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-15
’بھارت سندھ آبی معاہدے کی معطلی پر دوبارہ غور کرے‘،پاکستانی کی درخواست
تازہ تریں

’بھارت سندھ آبی معاہدے کی معطلی پر دوبارہ غور کرے‘،پاکستانی کی درخواست

2025-05-15
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
Next Post
آزاد کے مستعفی ہونے کے ساتھ ہی کانگریسی یونٹ میں ہیجان

لوگ میری پارٹی کا نام اور جھنڈا طے کریں گے :آزاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.