ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندستان نے زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-21
in کھیل
A A
ہندستان نے زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

ہرارے//شاردول ٹھاکر (تین وکٹ) کی تباہ کن گیندبازی کے بعد سنجو سیمسن (43 رن) اور شیکھر دھون (33 رن) کی شراکت کی بدولت ہندوستان نے ہفتہ کو دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر اور سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کر لی۔
زمبابوے نے ہندستان کو 50 اوور میں 162 رن کا کم ہدف دیا تھا جسے کے ایل راہل کی ٹیم نے 25.4 اوور میں حاصل کر لیا۔
ہندستان نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا اور تیز گیند بازوں نے کچھ ہی دیر میں ٹاپ آرڈر کو پویلین بھیج دیا۔ جہاں ٹھاکر نے کائیا (16) اور کپتان ریگیس چکابوا (2) کی وکٹیں حاصل کیں، وہیں محمد سراج نے ٹی کائٹانو (7) اور پرسدھ کرشنا نے ویسلے مادھویرے (2) کی وکٹیں لیں۔
سکندر رضا اور سین ولیمس کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت اچھی چل رہی تھی لیکن کلدیپ یادیو نے رضا (16) کو آؤٹ کر کے اس کا شراکت کو توڑ دیا۔
زمبابوے کی آدھی ٹیم کے پویلین جانے کے بعد ولیمس نے ریان برل کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے اور ٹیم 161 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ولیمس نے 42 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رن بنائے جبکہ برل 47 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ہندوستانی ٹیم میں دیپک چہار کی جگہ آنے والے شاردول ٹھاکر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات اوور میں 38 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج نے کفایت شعاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ اوور میں صرف 16 رن دیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ دیپک ہڈا، اکشر پٹیل، کرشنا اور یادو نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جب ہندستان 162 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے میدان میں آیا تو گل کی جگہ کپتان راہل اوپننگ کرنے آئے۔ راہل ایشیا کپ سے قبل وکٹ پر وقت گزارنا چاہتے تھے لیکن وکٹر نیوچی کی گیند نے ان کا ارادہ خاک میں ملا دیا اور وہ ایک رن بنانے کے بعد پویلین چلے گئے۔
تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے گل نے دھون کے ساتھ 42 رن کی شراکت داری کی۔ دھون نے آؤٹ ہونے سے قبل 21 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 33 رن بنائے۔
لیوک جونگوے نے کچھ دیر بعد چوتھے نمبر پر آنے والے ایشان کشن (6) اور گل (33) کو بھی آؤٹ کردیا۔
ہندوستان کے 97 رن پر چار وکٹ گرنے کے بعد سیمسن اور دیپک ہڈا نے 56 رن کی شراکت کی ۔ سنجو نے 39 گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 43 رن بنائے جبکہ ہڈا نے 36 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 25 رن کے اننگز کھیلی۔
جب ہندوستان کو جیتنے کے لیے نو رن کی ضرورت تھی تو ہڈا نے سکندر رضا کی گیند پر اپنی وکٹ گنوادی جس کے بعد سنجو اور اکشر پٹیل (6) نے ہندوستان کو فتح تک پہنچایا۔
ہندوستان نے سیریز میں ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ زمبابوے کے خلاف اپنی مسلسل 14ویں جیت درج کی ہے، جو کسی حریف کے خلاف ہندوستان کی مسلسل سب سے زیادہ فتوحات ہیں۔
سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 22 اگست کو ہرارے کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جس کے بعد ہندستانی ٹیم ایشیا کپ میں حصہ لینے کے لئے جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاداب خان نے بابر اعظم کو کرکٹ کا میسی اور رونالڈو قرار دے دیا

Next Post

اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی اہم قدم ہے: اردگان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

میکسیکو میں فٹبال کے جذبات کو ’’سیلیتو لیندو‘‘ کی دھن نے نئی آواز دے دی

2026-07-08
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز سے سنجو سیمسن کی عدم شمولیت پر وضاحت، ڈراپ نہیں کیے گئے

2026-07-08
Next Post
اردگان یوکرین روس مذاکرات کی میزبانی کریں گے

اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی اہم قدم ہے: اردگان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.