اتوار, اکتوبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو وعدے کرنے سے نہیں روک سکتے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-17
in قومی خبریں
A A
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

نئی دہلی///سپریم کورٹ نے بدھ کو کہا کہ وہ سیاسی جماعتوں کو ووٹروں سے وعدے کرنے سے نہیں روک سکتے ۔
چیف جسٹس این۔ وی رمنا اور جسٹس جے ۔ کی مہیشوری اور جسٹس ہیما کوہلی نے کہا کہ یہ سیاسی جماعتوں کو ووٹروں سے وعدے کرنے سے نہیں روک سکتا لیکن اس مسئلے پر غور کیا جانا چاہئے کہ کیا عوام کو صحت عامہ کی خدمات، پینے کے پانی جیسی ضروری اشیاء تک پہنچنے کے لئے مفت تحائف کے زمرے میں مانا جاسکتا ہے ؟
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ درحقیقت یہ کچھ اسکیمیں ہیں جو شہریوں کا حق ہیں اور انہیں زندگی کا وقار دیتی ہیں۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے یہ بھی کہا کہ یہ معاملہ "زیادہ سے زیادہ پیچیدہ” ہوتا جا رہا ہے اور سوال یہ ہے کہ سچے وعدے کیا ہیں؟
بنچ نے کہاکہ ‘‘ہم سیاسی جماعتوں کو وعدے کرنے سے نہیں روک سکتے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس پر بحث و مباحثہ ہونا چاہیے کہ سچے وعدے کیا ہیں؟ کیا ہم مفت تعلیم کے وعدے ، بجلی کی کچھ ضروری یونٹوں کو مفت کے طور پر بیان کر سکتے ہیں؟
چیف جسٹس نے دیہی علاقوں میں روزگار فراہم کرنے کے لیے ‘مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ’ جیسی اسکیم کا بھی حوالہ دیا۔
جسٹس رمنا نے متعلقہ فریقوں سے کہاکہ ”منریگا ایک اسکیم ہے جو زندگی کو وقار دیتی ہے ۔ میں نہیں سمجھتا کہ پارٹیوں کے منتخب ہونے کی واحد بنیاد وعدے ہیں۔ کچھ وعدے کرتے ہیں پھر بھی منتخب نہیں ہوتے ۔ آپ سب اپنی رائے دیں پھر غور و فکر کے بعد ہم کسی نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور ایڈوکیٹ اشونی کمار اپادھیائے نے سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ اپنے انتخابی منشور میں مفت تحائف کے وعدوں پر پابندی لگانے یا ایسی سیاسی پارٹیوں کی رجسٹریشن رد کرنے کا حکم دینے کی عدالت عظمی سے اپیل کی ہے ۔ مرکزی حکومت نے ان کی مفاد عامہ کی عرضی کی حمایت کی ہے ۔
عام آدمی پارٹی کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ اے ۔ ایم سنگھوی نے مسٹر اپادھیائے کی عرضی کی مخالفت کی۔ ڈی ایم کے کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ پی ولسن نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک ماہر پینل کے قیام کی تجویز کی مخالفت کی۔
مسٹر ولسن نے ڈی ایم کے کی جانب سے کہاکہ "ہندوستان ایک سوشلسٹ فلاحی ریاست ہے ۔ فلاحی اقدامات ہونے چاہئیں۔ ہم کمیٹی قائم کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔
عام آدمی پارٹی نے بھی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کی مخالفت کی ہے ۔ دوسری طرف مدھیہ پردیش کانگریس لیڈر جیا ٹھاکر نے بھی پی آئی ایل کی مخالفت کرتے ہوئے عرضی داخل کی۔
سپریم کورٹ اس معاملے کی اگلی سماعت 22 اگست کو کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان کو دنیا کا سب سے مضبوط ملک بنانا ہمارا مشن: کیجریوال

Next Post

روہنگیا کو دہلی میں بسنے نہیں دیں گے : آپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں
قومی خبریں

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

2026-10-17
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

2026-10-17
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
قومی خبریں

شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ

2026-10-17
ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل
قومی خبریں

ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل

2026-10-17
امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما
قومی خبریں

امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما

2026-10-17
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
قومی خبریں

پٹرول کی برآمد پر محصول میں اضافہ جبکہ ڈیزل پر کمی

2026-10-17
قومی خبریں

ایم اے بیبی نے دہلی پولیس پر مظاہرین کے استحصال کے لگائے الزام

2026-10-17
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ووٹ چور گدی چھوڑ مہم کے ذریعے مودی حکومت کو ہرا کر نظام بدلنا اپوزیشن کا ہدف: کانگریس

2026-10-17
Next Post
روہنگیا کو دہلی میں بسنے نہیں دیں گے : آپ

روہنگیا کو دہلی میں بسنے نہیں دیں گے : آپ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.