واشنگٹن//
متنازع مصنف سلمان رشدی پر ایک تقریب کے دوران حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار نوجوان ہادی مطر نے امریکی عدالت میں اعتراف جرم سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت میں 24 سالہ ہادی مطر کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے سماعت کے دوران اس کی طرف سے بے قصور ہونے درخواست پیش کی، جبکہ استغاثہ کی جانب سے حملے کو پہلے سے منصوبہ بند جرم قرار دیا گیا ہے۔ ہادی مطر نیو جرسی کے علاقے فیئرویو سے تعلق رکھتا ہے۔
ہادی ماتر ہفتے کے روز سیاہ اور سفید جمپ سوٹ اور سفید ماسک پہن کر عدالت میں پیش ہوا۔ اس کے ہاتھوں میں سامنے کی طرف ہتھکڑی لگائی گئی تھی۔
ہادی مطر پر جمعہ کے روز سلمان رشدی پر اس وقت چاقو سے حملہ کرنے کا الزاما ہے جب نیویارک کے شوٹاکو انسٹی ٹیوٹ میں ایک لیکچر کے دوران مصنف کا تعارف پیش کیا جا رہا تھا۔
ہادی مطر پر جالی آئی ڈی کے ذریعے تقریب کا پاس حاصل کرنے اور منصوبہ بنا کر رشدی پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔
خیال رہے کہ 75 سالہ رشدی نیویارک کےمغرب میں واقع شوٹاکو اانسٹی ٹیوٹ میں فنکارانہ آزادی کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار میں شرکت کر رہے تھے جہاں انہٰں سیکڑوں سامعین سے گفتگو کرنی تھی۔