ہفتہ, مارچ 25, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نائنہ بٹہ پورہ پلوامہ اورحضرت بل سری نگرمیں سیکورٹی فورسزکی جنگجومخالف کارروائیاں،3جنگجوازجان

حضرتبل میں تصادم کے مقام سے فرارہونے والے2جنگجوئوںکی تلاش شروع:آئی جی پی کشمیر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-11
in اہم ترین
A A
نائنہ بٹہ پورہ پلوامہ اورحضرت بل سری نگرمیں سیکورٹی فورسزکی جنگجومخالف کارروائیاں،3جنگجوازجان

SRINAGAR, MAR 10 (UNI) Police conducted searches at Hazratbal area after a brief shootout in which an unknown militant was killed on Thursday. UNI PHOTO-SRN6

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹنگڈار میں ایل او سی پردراندازی کی کوشش ‘ ایک درانداز ہلاک

راہل گاندھی نا اہل قرار:دو سال قید کی سزا ملنے پر کانگریسی لیڈر کی لوک سبھا رکنیت منسوخ

پلوامہ ،سری نگر//جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے نائنہ بٹہ پورہ علاقے میں جمعرات کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ2 جنگجو مارے گئے۔ پولیس ذرئع نے بتایا کہ نائنہ بٹہ پورہ پلوامہ میں ایک جنگجومخالف آپریشن میں لشکر طیبہ کے2ملی ٹنٹ مارے گئے۔ پولیس ذرائع نے مزید کہا کہ دونوں جنگجوئوں کو ہتھیار ڈالنے کا کافی موقع دیا گیا، تاہم انہوں نے ہتھیار ڈالنے کی پیشکش ٹھکرادی اورفائرنگ کاسلسلہ جاری رکھا،جسکے بعدسیکورٹی فورسزنے اُن کیخلاف جوابی کارروائی عمل میں لائی ۔ذر ائع کے مطابق طرفین کے درمیان گولی باری کاسلسلہ کافی وقت تک جاری ر ہا،جس دوران پہلے ایک جنگجوماراگیا،او رپھر سیکورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں دوسراجنگجو بھی ہلاک ہوگیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ جنگجو مقامی مسجد کے بالکل نزدیک ایک ڈھانچے میں چھپے ہوئے تھے ،اسلئے اُن کیخلاف کارروئی کے دوران مکمل احتیاط برتی گئی ،تاکہ مسجد کوکسی قسم کاکوئی نقصان نہ پہنچے ۔ذرئع نے مزیدبتایاکہ جنگجوئوںکی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملتے ہی پولیس ،ایس ائوجی ،فورسزاورفوج کے جوانوںنے جمعرات کوعلی الصبح پلوامہ ضلع کے نائنا بٹہ پورہ گائوںکومحاصرے میں لیکر یہاں موجودجنگجوئوں کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔ذرائع نے بتایاکہ یہاں جھڑپ کے دوران مارے گئے دونوں جنگجوئوںکی نعشوں اورنزدیک پڑے ہتھیاروں ،گولی بارود اور کچھ دیگر قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیاگیا۔اس دوران احتیاطی تدابیر کے پیش نظر بانہال سے بڈگام ضلع کے درمیان ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی۔آئی جی پی کشمیر وجئے کمارنے بتایا کہ نائنہ بٹہ پورہ پلوامہ میںمسجد کو کوئی نقصان نہ پہنچنے کو یقینی بنانے کیلئے انتہائی احتیاط برتی گئی تھی کیونکہ جنگجومسجد کے ساتھ ایک ڈھانچے میں چھپے ہوئے تھے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ دونوں مہلوک جنگجوئوںکاتعلق کالعدم تنظیم لشکرطیبہ سے تھاتاہم اُن کی شناخت عمل میں لانے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔اس دوران گرمائی راجدھانی سر ی نگر کے حضرت بل علاقے میں جمعرات کو پولیس نے ایک مختصر تصادم میں ایک نامعلوم جنگجو کو ہلاک کر نے اور2مزیدجنگجوئوں کے فرار ہونے کا دعویٰ کیا۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حضرتبل سری نگرمیںایک عدم شناخت شدہ جنگجوماراگیاجبکہ تصادم کے مقام سے فرار ہونے والے2دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ کشمیر میں ایک دن میں مارا جانے والا یہ تیسرا جنگجو ہے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ جنگجوئوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا جب سیکورٹی فورسز نے جنگجوئو ں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع کی بنیاد پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔ذرائع کے مطابق جیسے ہی پولیس اس جگہ پر داخل ہوئی جہاں جنگجوچھپے ہوئے تھے توانہوںنے فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں یہاں تصادم شروع ہوگیا۔اورسیکورٹی فورسزکی کرروائی میں ایک نامعلوم جنگجو مارا گیا جبکہ تصادم کے مقام سے 2افرادفرارہوگئے ،جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیرزون وجے کمار نے، جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایاکہ ایک پاکستانی جنگجوحیدر یہاں مختصرجھڑپ کے دوران مارگیا۔انہوںنے بتایاکہ ایک پولیس پارٹی اس کا تعاقب کر رہی تھی اور اس کا مقصد مزار پر پولیس گارڈ پر حملہ کرنا اور اس کی رائفل چھیننا تھا۔آئی جی پی کشمیر نے کہاکہ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی پاکستانی جنگجوحیدرعرف حمزہ نے پستول سے گولی چلائی اور جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ مارا گیا۔ اس کا ویڈیو بھی حال ہی میں وائرل ہوا تھا۔آئی جی پی کشمیرنے بتایاکہ لشکر،ٹی آریف کمانڈرحیدرعرف حمزہ کی ہلاکت سیکور ٹی فورسزکیلئے ایک اوربڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ2اور جنگجو جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے اور ہم سی سی ٹی وی وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے ان کا سراغ لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سری نگر میں انٹیلی جنس نیٹ ورک بہت مضبوط ہے۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہ پولیس حضرت بل کے قریب ہونے والے حملے کو اس جگہ کے ساتھ تمام مذاہب کے لوگوں کے عقیدے کے پیش نظر کس طرح دیکھتی ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیرزون وجے کمار نے کہا کہ پلوامہ مسجد اور حضرت بل میں پیش آنے والے واقعات کا مقصد مسلمانوں کو تکلیف پہنچانا تھا۔ مذہبی جذبات اور امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت بل کے مقام سے پستول برآمد ہوا ہے۔ آئی جی پی کشمیرنے بتایا کہ حضرت بل سری نگر مارے گئے جنگجو کی شناخت حیدر کے طور پر ہوئی ہے اور وہ ٹی آر ایف کمانڈر تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام کے لاپتہ فوجی جوان کی نعش 3 رو زبعد برآمد، جسم پرآتشی ہتھیارکے زخم کاکوئی نشان نہیں

Next Post

اتر پردیش،گوا، منی پور اور اتراکھنڈاسمبلی انتخابات میں بھاجپاکی شاندار جیت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ:راجوری میں ہائی الرٹ جاری
اہم ترین

ٹنگڈار میں ایل او سی پردراندازی کی کوشش ‘ ایک درانداز ہلاک

2023-03-25
مجھے بتایا گیا تھا کہ کشمیر میں مجھ پر گرینیڈ پھینکا جائے گا :راہل
اہم ترین

راہل گاندھی نا اہل قرار:دو سال قید کی سزا ملنے پر کانگریسی لیڈر کی لوک سبھا رکنیت منسوخ

2023-03-25
پولیس جعلی میڈیا گروپوں کی نشاندہی کرے‘ ڈی سی رام بن
اہم ترین

سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پرحکومتی پالیسیوں پر بحث یا تنقید نہ کرنے کی تنبیہ

2023-03-25
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان
اہم ترین

گاندربل سڑک حادثے میں نوجوان ہلاک‘ تین دیگر زخمی

2023-03-25
جمعتہ الوداع کے عظیم الشان اجتماعات
اہم ترین

رمضان المبارک کے پہلے جمعے پر بڑے اجتماعات

2023-03-25
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف فباری‘بارشوں کا امکان
اہم ترین

سرینگر اور قصبہ جات میں ہلکی بارشوں سے موسم سرد

2023-03-25
مودی کا دورہ:نچلی سطح کی جمہوریت کی نمائش
اہم ترین

مودی نے ہم وطنوں کو رمضان کی مبارکباد دی

2023-03-25
جموں کشمیر میں کینسر ہسپتال کا قیام بورڈ کی ترجیحات میں شامل:اندرابی
اہم ترین

’انشا اللہ ہم بھی اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائیں گے‘

2023-03-24
Next Post
اتر پردیش،گوا، منی پور اور اتراکھنڈاسمبلی انتخابات میں بھاجپاکی شاندار جیت

اتر پردیش،گوا، منی پور اور اتراکھنڈاسمبلی انتخابات میں بھاجپاکی شاندار جیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.