کابل //
افغانستان کے جنوب مغربی صوبے نمروز میں ایران کی سرحدی فورسز اور طالبان (دہشت گردانہ سرگرمیوں پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے تحت) کے درمیان تصادم میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ٹولو نیوز نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں ایک مقامی سرحدی کمانڈر کے حوالے سے بتایا کہ تصادم ضلع کانگ میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک طالبان جنگجو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ ایران کی جانب سے شروع کیا گیا تھا۔
اسلامی ملیشیا طالبان نے امریکی فوجیوں کی واپسی اور امریکی حمایت یافتہ حکومت کے خاتمے کے بعد 15 اگست 2021 کو ملک سے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔