بدھ, اکتوبر 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سال 2032 میں ہندوستان میں یو سی آئی روڈ عالمی چیمپئن شپ منعقد ہوگی: پنکج سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-21
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

متھوٹ فن کارپ ‘انڈیا ہوم کرکٹ کے ٹائٹل اسپانسر کے طور پر میدان میں اترا

آیوش بدونی کی ڈبل سنچری، دہلی نے 6 وکٹوں پر 648 رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کی

لکھنؤ، 19 اکتوبر (یو این آئی) 2032 میں باوقار یو سی آئی روڈ عالمی چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے سے ہندوستان میں سائیکلنگ کے بنیادی ڈھانچے، کھیلوں کے مواقع اور سائیکلنگ کے کلچر کو بڑا فروغ ملنے کی امید ہے۔
سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا (سی ایف آئی) کے صدر اور نوئیڈا کے رکن اسمبلی پنکج سنگھ نے اسے ہندوستانی سائیکلنگ کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
دنیا کے سب سے باوقار بین الاقوامی روڈ سائیکلنگ مقابلوں میں سے ایک یہ چیمپئن شپ پونے میں منعقد ہوگی۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب ہندوستان اس مقابلے کی میزبانی کرے گا، جس کی تاریخ ایک صدی سے بھی زیادہ پرانی ہے۔
پنکج سنگھ نے کہا کہ اس چیمپئن شپ کی میزبانی کا موقع ملنا، بین الاقوامی کھیلوں میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے رول اور صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ مقابلہ پورے ملک میں سائیکلنگ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور مسابقتی سائیکلنگ کے لیے ایک مضبوط ماحول تیار کرنے میں مدد کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ اتنی باوقار چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے سے ہندوستان میں سائیکلنگ کو فروغ ملے گا اور سیاحت کے شعبے میں نئے مواقع کھلیں گے۔ یہ کامیابی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں عالمی کھیلوں میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کا ایک اور ثبوت ہے۔
سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی پنکج سنگھ اس باوقار چیمپئن شپ کو ہندوستان لانے کے لیے کام کر رہے تھے۔ سائیکلنگ کی بین الاقوامی نگران تنظیم ‘یونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل (یو سی آئی) نے 2032 کے اس مقابلے کے لیے پونے کو میزبان شہر کے طور پر منتخب کیا ہے۔
سنگھ کے مطابق، اس چیمپئن شپ کی میزبانی ملک بھر میں بہتر سائیکلنگ ٹریک، تربیتی مراکز اور دیگر ضروری سہولتوں کے فروغ کے لیے ایک محرک کا کام کر سکتی ہے۔
بین الاقوامی سطح کے مقابلے کی میزبانی سے ہندوستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی سائیکلنگ کو ایک سنجیدہ پیشہ ورانہ کھیل کے طور پر اپنانے کی ترغیب ملنے کی امید ہے۔ اس باوقار چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے والا ہندوستان ایشیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔
اس مقابلے کا اثر صرف مسابقتی کھیلوں تک محدود نہیں رہے گا۔ اس سے ملنے والی بین الاقوامی اور قومی شناخت پورے ملک میں سائیکلنگ کے کلچر کو مضبوط بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔
سال 2032 کی چیمپئن شپ نہ صرف پیشہ ورانہ سائیکلنگ بلکہ شہروں میں سائیکلنگ کے بہتر بنیادی ڈھانچے، فعال نقل و حرکت اور ماحول دوست نقل و حمل کے نظام کو فروغ دینے کے لحاظ سے بھی اہم ہوگی۔ 2032 میں پونے کے دنیا کے بہترین روڈ سائیکل سواروں کا مرکز بننے سے ہندوستان کو اس انعقاد کے ذریعے ایک پائیدار ورثہ قائم کرنے کا موقع ملے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آنکھ کی سرجری سے بینائی ضائع ہونے کا خدشہ تھا: اے بی ڈی ویلیئرز کا انکشاف

Next Post

خواتین کے 1500 میٹر ٹی 12/13 مقابلے میں سومیا نے سونے اور رادھا نے چاندی کا تمغہ جیتا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

متھوٹ فن کارپ ‘انڈیا ہوم کرکٹ کے ٹائٹل اسپانسر کے طور پر میدان میں اترا
کھیل

متھوٹ فن کارپ ‘انڈیا ہوم کرکٹ کے ٹائٹل اسپانسر کے طور پر میدان میں اترا

2026-10-21
آیوش بدونی کی ڈبل سنچری، دہلی نے 6 وکٹوں پر 648 رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کی
کھیل

آیوش بدونی کی ڈبل سنچری، دہلی نے 6 وکٹوں پر 648 رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کی

2026-10-21
کھیل

خواتین کے 1500 میٹر ٹی 12/13 مقابلے میں سومیا نے سونے اور رادھا نے چاندی کا تمغہ جیتا

2026-10-21
کھیل

آنکھ کی سرجری سے بینائی ضائع ہونے کا خدشہ تھا: اے بی ڈی ویلیئرز کا انکشاف

2026-10-21
کھیل

ہندوستان نے مردوں کے جیولن تھرو ایف 46 مقابلے میں سونے اور چاندی کے تمغے جیتے

2026-10-21
کھیل

ڈنمارک اوپن: این سِینگ اور الیکس لانیئر نے خواتین اور مردوں کے خطابات جیتے

2026-10-21
کھیل

ذیشان انصاری کے 5 وکٹوں سے اتر پردیش کو برتری حاصل

2026-10-21
کھیل

10 سالہ ایرا آدتیہ راؤت نے ایک ہی دن میں 6 عالمی ریکارڈ بنائے

2026-10-21
Next Post

خواتین کے 1500 میٹر ٹی 12/13 مقابلے میں سومیا نے سونے اور رادھا نے چاندی کا تمغہ جیتا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.