میکسیکو سٹی//
شمال مغربی نکاراگوا میں بس حادثے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے 13 افراد کا تعلق وینزویلا سے ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل پولیس کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ مرنے والوں میں نکاراگوا کا ایک شہری بھی شامل ہے جبکہ دو افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
یہ حادثہ بدھ کی رات پین امریکن ہائی وے پر پیش آیا ہے جو مانا گوا سے تقریباً 100 میل مشرق میں واقع ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ بس تیز رفتاری سے چل رہی تھی جبکہ کھائی میں گرنے سے قبل بس 2 گاڑیوں سے بھی ٹکرائی تھی۔رپورٹ کے مطابق جائے حادثہ پر بچوں کے کپڑے اور جوتے بکھرے ہوئے تھے جبکہ پولیس نے تاحال وینزویلا پاشندوں کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔
علاوہ ازیں اس حادثے میں 47 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔