بدھ, اکتوبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

آئی ایم ایف نے ہندستان کی نمو کا تخمینہ بڑھا کر سات فیصد کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-14
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

جنتر منتر پر ترنگا لہرانے کی کوشش کر رہے سی جے پی رہنما سوربھ داس، آشوتوش رانکا اور اجنکیہ شندے حراست میں

نئی دہلی، 13 اکتوبر (یواین آئی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے موجودہ مالیاتی سال اور اگلے مالیاتی سال کے لیے ہندستان کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کا تخمینہ بڑھا کر سات فیصد کر دیا ہے۔
آئی ایم ایف نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منگل کو جاری کردہ اپنی رپورٹ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک 2026میں کہا ہے کہ مغربی ایشیا کے بحران اور دیگر رکاوٹوں کے باوجود "ہندستان کی شرح نمو مضبوط بنی ہوئی ہے۔ خام تیل کی اونچی قیمتوں کے باوجود اسے گھریلو مانگ اور خدمات سے تعاون مل رہا ہے”۔
رپورٹ میں جاری مالیاتی سال 2026-27 اور اگلے مالیاتی سال 2027-28 کے لیے ہندستان کے شرع نمو کے تخمینے میں جولائی میں جاری کردہ اپ ڈیٹ کے مقابلے بالترتیب 0.6 فیصد اور 0.3 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل، ریزرو بینک آف انڈیا اور ورلڈ بینک نے بھی گزشتہ ہفتے ہندستان کے لیے اپنے اپنے شرع نمو کے تخمینوں میں مثبت ترمیم کی تھی۔ ریزرو بینک نے اپنے گزشتہ تخمینے میں 0.4 فیصد کا مؤثر اضافہ کرتے ہوئے اسے 7.1 فیصد کر دیا تھا۔
جی ڈی پی کی پہلی سہ ماہی (اپریل-جون 2026) کے مضبوط اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد تمام ایجنسیوں نے یہ ترمیم کی ہے۔ پہلی سہ ماہی میں مغربی ایشیا کے بحران اور سپلائی کی رکاوٹوں کے باوجود جی ڈی پی کی شرح نمو 7.8 فیصد درج کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق، ہندستان اگلے دو سال بھی دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت بنا رہے گا۔ اس میں کیلنڈر سال 2026 کے لیے عالمی نمو کا تخمینہ بھی تین فیصد سے بڑھا کر 3.1 فیصد کر دیا گیا ہے، جبکہ سال 2027 کے لیے اس تخمینے میں کوئی تبدیلی نہ کرتے ہوئے اسے 3.4 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

Next Post

راجیو چوک پر این ایس یو آئی کا مظاہرہ، جاکھڑ سمیت متعدد کارکنان حراست میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
جنتر منتر پر ترنگا لہرانے کی کوشش کر رہے سی جے پی رہنما سوربھ داس، آشوتوش رانکا اور اجنکیہ شندے حراست میں
قومی خبریں

جنتر منتر پر ترنگا لہرانے کی کوشش کر رہے سی جے پی رہنما سوربھ داس، آشوتوش رانکا اور اجنکیہ شندے حراست میں

2026-10-14
راہل گاندھی نے انڈیا اتحاد کے رہنماؤں کو چائے پر بلایا، طے کریں گے آگے کی حکمت عملی
قومی خبریں

راہل گاندھی نے انڈیا اتحاد کے رہنماؤں کو چائے پر بلایا، طے کریں گے آگے کی حکمت عملی

2026-10-14
لداخ کو مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ بنانے اور مقامات کے نام طے کرنے پر چین نے کی مخالفت
قومی خبریں

لداخ کو مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ بنانے اور مقامات کے نام طے کرنے پر چین نے کی مخالفت

2026-10-14
اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی، سینسیکس 1,100 پوائنٹس سے زیادہ بڑھا
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی، سینسیکس 1,100 پوائنٹس سے زیادہ بڑھا

2026-10-14
قومی خبریں

راجیو چوک پر این ایس یو آئی کا مظاہرہ، جاکھڑ سمیت متعدد کارکنان حراست میں

2026-10-14
کرپشن کے الزامات یوکرین کے نائب وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دیدیا
اہم ترین

مرکزی وزیر ایل مروگن کا استعفیٰ  راجیہ سبھا کی رکنیت بھی چھوڑی

2026-10-14
ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا
قومی خبریں

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

2026-10-10
Next Post

راجیو چوک پر این ایس یو آئی کا مظاہرہ، جاکھڑ سمیت متعدد کارکنان حراست میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.