جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بھارت کی روس سے تیل کی خریداری پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں، امریکا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-19
in عالمی خبریں
A A
بھارت کی روس سے تیل کی خریداری پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں، امریکا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ اگر بھارت روس سے رعایتی تیل خریدتا ہے تو یہ روس پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں ہے لیکن ایسا کرنا نئی دہلی کو تاریخ کے غلط رخ پر ڈال دے گا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک تازہ ترین نیوز بریفنگ میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے زور دیا کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد تمام ممالک ان پابندیوں کی پیروی کریں جو امریکا نے 24 فروری کے بعد روس پر لگائی اور تجویز کی ہیں۔لیکن جب ان سے بھارت کی روس سے رعایتی تیل کی خریداری پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس سے ان پابندیوں کی خلاف ورزی ہو گی، تاہم انہوں نے بھارت کو مشورہ دیا کہ وہ اس بارے میں سوچے کہ وہ یوکرین کے معاملے پر کہاں کھڑا ہونا چاہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں جب تاریخ لکھی جائے گی تو روس اور روسی قیادت کی حمایت، ایک حملے کی حمایت کے مترادف ہوگی جو یقیناً تباہ کن اثرات مرتب کر رہی ہے۔بھارتی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی آئل فرم انڈین آئل کارپوریشن نے (روس سے) 30 لاکھ بیرل خام تیل خریدا ہے جسے روس نے مروجہ بین الاقوامی نرخوں پر بھاری رعایت پر فراہم کیا۔بھارتی میڈیا نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ایک تاجر کے ذریعے یہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد پہلی خریداری ہے۔بھارت دنیا میں تیسرا سب سے بڑا تیل کا صارف اور درآمد کنندہ ہے اور اپنی ضروریات کا 80 فیصد درآمدات سے پورا کرتا ہے لیکن ان خریداریوں میں سے صرف 2 سے 3 فیصد روس سے آتی ہیں۔روس سے بھارت کی مبینہ خریداری پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی میڈیا آؤٹ لیٹس نے نوٹ کیا کہ بھارت نے ابھی تک روس کی مذمت نہیں کی ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر ووٹنگ سے بھی پرہیز کیا ہے جس میں اس حملے کی مذمت کی گئی تھی۔24 فروری کے بعد سے کئی امریکی حکام نے بھارت پر زور دیا کہ وہ خود کو روس سے دور رکھے، تاہم انہوں نے بھارت کے روس بہت زیادہ انحصار کو بھی تسلیم کیا۔روس، بھارت کو ہتھیاروں کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے جس میں میزائل اور لڑاکا طیاروں کے لیے چھوٹے ہتھیار اور گولہ بارود شامل ہیں۔ماسکو میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے بھارت کے مرکزی وزیر برائے پیٹرولیم ہردیپ پوری کو فون کیا اور ان کے ساتھ ایندھن اور توانائی کے موجودہ اور ممکنہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ روس، بھارت کی روسی تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری اور بھارت کو تیل اور پیٹرولیم کی برآمدات بڑھانے کا خواہاں ہے۔فنانشل ٹائمز نے منگل کو رپورٹ کیا کہ ماسکو کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے لیے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود پاکستان بھی روس کی تعمیر کردہ گیس پائپ لائن کو حتمی شکل دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اگرچہ پاکستان امریکا کا اتحادی ہے لیکن وہ توانائی کے بحران کو کم کرنے کے لیے متبادل ایندھن کے ذرائع تلاش کرنے پر مجبور ہے۔فنانشل ٹائمز نے نوٹ کیا کہ اسلام آباد حالیہ برسوں میں ماسکو کے قریب تر ہو گیا ہے، حکام جزوی طور پر توانائی کے تحفظ کو بڑھانے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ روس کے ساتھ تعلقات کو خطرے میں ڈالنا بہت مہنگا پڑے گا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان گیس پیدا کرنے والا ملک ہے لیکن حالیہ برسوں میں اس نے خلیج سے درآمد بھی شروع کر دی ہے کیونکہ توانائی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افغانستان: طالبان کا لڑکیوں کو ہائی اسکول جانے کی اجازت دینے کا اعلان

Next Post

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی
عالمی خبریں

سعودی ریلوے نے حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2025-05-08
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر ا

2025-05-08
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے: اسرائیل

2025-05-07
عالمی خبریں

بچوں کے کم کھلونے رکھنے کے ٹرمپ کے بیان پر مائیک پینس کا ردعمل

2025-05-07
Next Post

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.