سرینگر؍۱۰؍اکتوبر
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوراتری کے آغاز سے قبل عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ نوراتری کا نو روزہ تہوار کل،۱۱؍اکتوبر۲۰۲۶ سے شروع ہو رہا ہے۔
اپنے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نوراتری کے مقدس موقع پر وہ سبھی لوگوں کو مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماں درگا کی عبادت کے لیے مخصوص ان نو مقدس دنوں کے آغاز پر سچائی، راست بازی اور نیکی کی بدی پر ابدی فتح کا جشن منایا جاتا ہے۔
سنہا نے دعا کی کہ دیوی درگا اپنے الٰہی آشیرواد سے ہر خاندان کو نوازیں اور سبھی کی زندگیوں میں اچھی صحت، خوشی اور خوشحالی عطا فرمائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔(ڈی آئی پی آر)









