ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-10
in قومی خبریں
A A
پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،

نئی دہلی، 9 اکتوبر (یو این آئی) الیکشن کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے کے حق میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی جانب سے ہفتے کے روز جنتر منتر پر مجوزہ دھرنے اور مظاہرے کی دہلی پولیس نے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
دہلی پولیس کی جوائنٹ کمشنر آف پولیس نوپور پرساد نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ مظاہرے کے لیے مقررہ طریقہ کار کی پیروی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر اجازت کے بغیر مظاہرہ کیا گیا تو اسے بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا (بی این ایس ایس) کی دفعہ 163 کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا اور ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ سی جے پی کے شریک کنوینر سورو داس کی جانب سے مظاہرے کے سلسلے میں درخواست دی گئی تھی۔ پولیس کو یہ درخواست سات اکتوبر کو موصول ہوئی، جبکہ مقررہ رہنما خطوط کے مطابق کسی مظاہرے کے انعقاد کے لیے کم از کم 10 دن پہلے اطلاع دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنے کم وقت میں درخواست ملنے کی وجہ سے انتظامیہ کو مظاہرے کی اجازت دینے میں دشواری پیش آئی۔
جوائنٹ کمشنر آف پولیس نے کہا کہ سی جے پی کو ماضی میں بھی مظاہرے کی اجازت دی گئی تھی لیکن اس دوران پارٹی کی جانب سے مقررہ قانونی ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے اس وقت انتظامیہ کو دی گئی اپنی یقین دہانیوں کی بھی پاسداری نہیں کی۔ ماضی کے تجربے، مقررہ طریقہ کار پر عمل نہ کرنے اور موجودہ امن و قانون کی صورتحال کے پیش نظر اس بار اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیس افسر کے مطابق نئی دہلی علاقے میں بی این ایس ایس کی دفعہ 163 نافذ ہے۔ اس کے تحت عوامی نظم و نسق اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری انسدادی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ پولیس نے واضح کیا کہ بغیر اجازت مجوزہ مظاہرہ کرنے یا دفعہ 163 کے احکام کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ نے مظاہرین سے مقررہ ضابطے اور قانونی احکام کی پاسداری کرنے کی اپیل کی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،

Next Post

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا
قومی خبریں

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

2026-10-10
ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،
قومی خبریں

ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،

2026-10-10
جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا
قومی خبریں

جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا

2026-10-10
سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ
قومی خبریں

سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ

2026-10-10
قومی خبریں

دہلی اسمبلی میں ننھے ماحولیاتی محافظین کی گونج، نیشنل چلڈرنس انوائرنمنٹ پارلیمنٹ، 2026 میں بیداری سے عمل کی جانب پیش قدمی

2026-10-10
قومی خبریں

خلا کے شعبے میں نجی شراکت داری سے نوجوانوں کے لیے مواقع میں اضافہ: جتیندر سنگھ

2026-10-10
دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند
اہم ترین

دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند

2026-10-10
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی
اہم ترین

سپریم کورٹ نے ادویات کمپنیوں کے ڈاکٹروں کو تحائف دینے کو غیر اخلاقی قرارد یا

2026-10-09
Next Post
ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.