جمعہ, اکتوبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مال بردار ٹرک فوجی گاڑی سے ٹکرا گیا رام بن میں ٹاٹا سومو حادثے میں دو ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-09
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر؍۸؍ اکتوبر

                سرینگر کے بمنہ علاقے میں جمعرات کو پانتھہ چوک۔ پارمپورہ بائی پاس پر ایک مال بردار ٹرک اور فوجی گاڑی کے درمیان سڑک حادثہ پیش آیا، تاہم حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

                حکام کے مطابق راجستھان نمبر پلیٹ والے مال بردار ٹرک نے بمنہ کے مقام پر فوجی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں فوجی گاڑی سڑک کے ڈیوائیڈر پر جا چڑھی۔

متعلقہ

سٹی گیس ڈسٹری بیوشن پالیسی کو منظوری

’جی ایس ٹی کونسل کے فیصلوں سے جموںکشمیر کی مالی پوزیشن مضبوط ہوگی‘

                حکام نے بتایا کہ شہری گاڑی کے ڈرائیور نے ٹرک پر قابو کھو دیا، جس کے باعث ٹرک الٹ گیا۔

                ادھر رام بن ضلع کے پوگل پریستان تحصیل میں سنا بتی کے قریب بدھ کی دیر رات ایک ٹاٹا سومو سڑک حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں دو افراد ہلاک جبکہ سات دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

                پولیس کے مطابق   ایک ٹاٹا سومو میں نو افراد سوار تھے اور گاڑی رات تقریباً۱۰ بجے سنا بتی سے چنٹھن کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں پھسل کر سڑک سے نیچے کھائی نما ڈھلان میں جا گری۔

                حادثے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ آٹھ زخمیوں کو ابتدائی طور پر پرائمری ہیلتھ سینٹر اکھرال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں انہیں خصوصی علاج کے لیے اعلیٰ طبی مراکز منتقل کیا گیا۔

                پولیس نے متوفی کی شناخت۳۰ سالہ وجے سنگھ ولد راج سنگھ، ساکن چنٹھن کے طور پر کی ہے۔

                زخمیوں میں سونی چند‘ آنند سنگھ ‘ انیل چند‘ نریش سنگھ‘ جتندر سنگھ ‘رویندر سنگھ‘ سنیل سنگھ ‘ اور رویجیت سنگھ ‘ شامل ہیں۔ تمام زخمی چنٹھن، سنا بتی، تحصیل اکھرال پوگل پریستان، ضلع رام بن کے رہنے والے ہیں۔

                پولیس کے مطابق سونی چند اور سنیل سنگھ کو جموں منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر زخمیوں کو مزید علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ تاہم سنیل سنگھ نے جی ایم سی جموں میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا، جس کے بعد حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی۔

                پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

                مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔(ویب ڈیسک)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مالی سال کی پہلی دو سہ ماہیوں  میں کاریگروں کو۱۴ء۷۱ کروڑ روپے کے قرضے جاری

Next Post

سنہا نے جموں کشمیر میں ریل رابطے کو ترقی کی نئی بنیاد قرار دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سٹی گیس ڈسٹری بیوشن پالیسی کو منظوری

2026-10-09
’جنگ بندی کو کامیاب بنانے کیلئے امریکہ‘اسرائیل کی لگام کس لے‘
اہم ترین

’جی ایس ٹی کونسل کے فیصلوں سے جموںکشمیر کی مالی پوزیشن مضبوط ہوگی‘

2026-10-09
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی
اہم ترین

سپریم کورٹ نے ادویات کمپنیوں کے ڈاکٹروں کو تحائف دینے کو غیر اخلاقی قرارد یا

2026-10-09
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی سخت مذمت، فوجی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ
اہم ترین

یو این میںبھارت کا پاکستان پر دہشت گردی پروہرے معیار اپنانے کا الزام

2026-10-09
’منشیات فروشوں کیخلاف سخت اقدامات پر غور‘
اہم ترین

سنہا نے جموں کشمیر میں ریل رابطے کو ترقی کی نئی بنیاد قرار دیا

2026-10-09
’تلہ سوزی کے کام کی مانگ تو بڑھ رہی ہے ‘ لیکن ہمیں اجرات بہت کم ملتی ہے ‘
اہم ترین

مالی سال کی پہلی دو سہ ماہیوں  میں کاریگروں کو۱۴ء۷۱ کروڑ روپے کے قرضے جاری

2026-10-09
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

جموں و کشمیر میں۲۰۲۴کے  دوران بچوں کے خلاف جنسی  جرائم کے۳۰۸مقدمات درج

2026-10-09
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
’منشیات فروشوں کیخلاف سخت اقدامات پر غور‘

سنہا نے جموں کشمیر میں ریل رابطے کو ترقی کی نئی بنیاد قرار دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.