جمعرات, اکتوبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

گلہار،سنساری روڈ ڈبل لین معیار پر اپ گریڈ، جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش کے درمیان رابطہ بحال

سڑک کی ری الائنمنٹ مکمل ‘کشتواڑ سے پانگی وادی تک آمدورفت میں آسانی، سردیوں میں متبادل راستہ دستیاب ہوگا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
گلہار،سنساری روڈ ڈبل لین معیار پر اپ گریڈ، جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش کے درمیان رابطہ بحال
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ترقی یافتہ بھارت:’ہم کرکے دکھائیں گے‘

جموں و کشمیر میں۱۰؍ اور۱۱؍ اکتوبر کو خصوصی ووٹر اندراج مہم:ورما

کشتواڑ؍۷؍ اکتوبر

                بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) نے گلہار۔سنساری روڈ کی ری الائنمنٹ اور اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع اور ہماچل پردیش کی پانگی وادی کے درمیان سڑک رابطہ بحال ہوگیا ہے۔

                پروجیکٹ سمپرک کے تحت۱۱۸ روڈ کنسٹرکشن کمپنی (آر سی سی) کی نگرانی میں مکمل کیے گئے کام کے دوران گلہار۔سنساری روڈ کے کلومیٹر۵۵ سے۵۸ء۸اور کلومیٹر۶۲  سے۷۱ء۴ کے حصوں میں تبدیلیاں کی گئیں۔

                منصوبے کے تحت سڑک کو کلاس۹ سے نیشنل ہائی ویز ڈبل لین (این ایچ ڈی ایل) معیار پر اپ گریڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس راستے پر دو طرفہ ٹریفک کی آمدورفت ممکن ہوگئی ہے۔

                بی آر او کے مطابق کام کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے علاقوں، سرد موسم اور بارشوں سمیت مختلف مشکلات کا سامنا رہا۔۱۱۸ آر سی سی نے کمانڈنگ آفیسر اجے ہوڈا کی قیادت میں منصوبہ مکمل کیا۔

                سڑک کی اپ گریڈیشن سے پاڈر علاقے کے تیاری، تھم اور اشتیاری سمیت دیگر دیہات کے لوگوں کو آمدورفت میں سہولت ملنے کی توقع ہے۔ مقامی آبادی کے مطابق سڑک کی بہتری سے صحت، تعلیم اور تجارت سے متعلق ضروریات کے لیے آمدورفت آسان ہوگی۔

                گلہار، پاڈر کے رہائشی شنکر سنگھ نے کہا کہ اس سڑک پر سفر طویل عرصے سے مشکل رہا ہے اور اب اس کی بہتری سے مقامی لوگوں کو سہولت ملے گی۔

                سردیوں میں برفباری کے باعث اونچے پہاڑی درے بند ہونے کی صورت میں یہ راستہ پانگی وادی تک ضروری سامان اور طبی امداد پہنچانے کے لیے متبادل رابطے کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔

                سڑک کی بہتری سے سیاحوں کی آمدورفت اور مقامی زرعی و باغبانی پیداوار کو منڈیوں تک پہنچانے میں بھی مدد ملنے کی توقع ہے۔

                کشتواڑ۔سنساری سڑک جموں و کشمیر کی ڈوڈہ۔کشتواڑ وادی کو ہماچل پردیش کے لاہول اسپیتی خطے سے جوڑتی ہے اور دونوں ریاستوں کے درمیان آمدورفت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

                متعلقہ حکام کے مطابق یہ سڑک دونوں خطوں کے درمیان ضروری اشیاء، زرعی پیداوار اور دیگر سامان کی نقل و حمل میں معاون ہے۔ اس کے علاوہ دور دراز پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو صحت، تعلیم اور ہنگامی خدمات تک رسائی فراہم کرنے میں بھی یہ راستہ اہم ہے۔

۔۔۔۔۔۔عامر اقبال خان

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مختلف وفود کی سنہا سے ملاقات ‘ترقیاتی و فلاحی امور پر تبادلہ خیال

Next Post

جی ایس ٹی کونسل اجلاس کے بعد کابینہ میں توسیع کا امکان:عمر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
اہم ترین

ترقی یافتہ بھارت:’ہم کرکے دکھائیں گے‘

2026-10-08
بانڈی پورہ میونسپل کونسل کے صدر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب
اہم ترین

جموں و کشمیر میں۱۰؍ اور۱۱؍ اکتوبر کو خصوصی ووٹر اندراج مہم:ورما

2026-10-08
 آچن میںمربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کی منظوری
اہم ترین

جی ایس ٹی کونسل اجلاس کے بعد کابینہ میں توسیع کا امکان:عمر

2026-10-08
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

مختلف وفود کی سنہا سے ملاقات ‘ترقیاتی و فلاحی امور پر تبادلہ خیال

2026-10-08
وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ:راجوری میں ہائی الرٹ جاری
اہم ترین

فوج نے زیر حراست پی او جے کے لڑکی کو واہگہ نہیں، چکن دا باغ کے راستے واپس بھیج دیا

2026-10-08
۲۰ ؍آئی اے ایس اور ۲۵؍ جے کے اے ایس افسرا ن کے تبادلے اور تقرریاں
اہم ترین

جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل  ۴۹؍افسران کے تبادلے

2026-10-08
این آئی اے کے جموںکشمیر اور پنجاب میں۱۴مقامات پر چھاپے
اہم ترین

این آئی اے عدالت نے شبیر شاہ  کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی

2026-10-08
انڈیا اتحاد کا جموں میں  ’جمہوریت بچاؤ مارچ
اہم ترین

انڈیا اتحاد کا جموں میں ’جمہوریت بچاؤ مارچ

2026-10-08
Next Post
 آچن میںمربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کی منظوری

جی ایس ٹی کونسل اجلاس کے بعد کابینہ میں توسیع کا امکان:عمر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.