منگل, اکتوبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۱۵۰ بنگلہ دیشی شہریوں کو جموں کشمیر سے ملک بدر کیا جا رہا ہے

فضائیہ کی خصوصی پرواز سے کولکتہ روانہ ‘بی ایس ایف کے سپرد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-06
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
۱۵۰ بنگلہ دیشی شہریوں کو جموں کشمیر سے ملک بدر کیا جا رہا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 سرینگر؍۵؍؍ اکتوبر

                جموں و کشمیر کے حکام نے پیر کو بتایا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں غیر قانونی طور پر مقیم۱۵۰ بنگلہ دیشی شہریوں کو ملک بدر کیا جا رہا ہے۔

                سری نگر پولیس کے مطابق، انہیں ہندوستانی فضائیہ کے خصوصی طیارے کے ذریعے باگڈوگرا لے جایا گیا، جہاں انہیں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ

’زراعت میں اے آئی اور انسان میں ہم آہنگی کی ضرورت‘

’طبی انٹرنز کے وظیفے پر ملک گیر یکسانیت نہیں‘ریاستیں خود رقم طے کرسکتی ہیں‘

                پولیس نے بتایا کہ مزید۱۵۰ بنگلہ دیشی شہریوں کے ایک اور گروپ کو۷؍ اکتوبر کو ملک بدر کیا جائے گا۔

                پولیس نے مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت کے لیے گزشتہ چند روز کے دوران خصوصی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً۵۰۰؍افراد کو حراست میں لیا ہے، جن میں بیشتر کا تعلق بنگلہ دیش سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کو سری نگر کے مضافات میں قائم ایک مرکز منتقل کیا گیا ہے۔

                پولیس ذرائع نے بتایا کہ زیر حراست افراد کے ایک گروپ کو بھارتی فضائیہ کے طیارے کے ذریعے مغربی بنگال کے باگڈوگرا ہوائی اڈے منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے حوالے کیا جائے گا، جس کے بعد انہیں۷؍ اکتوبر کو بنگلہ دیش واپس بھیجے جانے کا امکان ہے۔

                ایک پولیس افسر کے مطابق ان میں سے بیشتر افراد گزشتہ کئی برس سے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے اور معمولی نوعیت کے کام، جن میں کچرا جمع کرنا بھی شامل ہے، کرتے تھے۔

                ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے بعض افراد کا تعلق میانمار سے تعلق رکھنے والی روہنگیا برادری سے بھی ہے۔ پولیس کے مطابق پہلے گروپ کو مغربی بنگال بھیجا گیا ہے، جبکہ دیگر زیر حراست افراد کو بھی آئندہ دنوں میں مرحلہ وار وہاں منتقل کیا جائے گا تاکہ انہیں ملک بدر کرنے کا عمل آگے بڑھایا جاسکے۔

                یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مرکز کی جانب سے جموں و کشمیر میں آبادیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لینے کے لیے قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی نے حال ہی میں جموں و کشمیر کا اپنا پہلا میدانی دورہ کیا تھا۔ وزارت داخلہ نے یہ کمیٹی رواں سال مئی میں تشکیل دی تھی۔

                کمیٹی کے دورۂ جموں و کشمیر کے دوران اسے فراہم کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں۷ہزار۶۵۶ روہنگیا اور۵۰۴ بنگلہ دیشی شہری موجود ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جموں خطے کے۱۰؍ اضلاع میں۶۷۳۷ روہنگیا اور۴۶ بنگلہ دیشی شہری جبکہ وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں۹۱۹ روہنگیا اور۴۵۸ بنگلہ دیشی شہریوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

                کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ان غیر ملکی شہریوں سے متعلق مجموعی طور پر۱۱۷ مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں۱۰۱ جموں خطے اور۱۶ کشمیر میں درج ہوئے۔

                پولیس ذرائع کے مطابق موجودہ کارروائی کے تحت زیر حراست افراد کو مرحلہ وار جموں و کشمیر سے باہر منتقل کیا جائے گا اور متعلقہ اداروں کے ذریعے ان کی شہریت کی تصدیق اور ملک بدری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔

                تاہم، حراست میں لیے گئے تمام افراد کو ’’غیر قانونی تارکین وطن‘‘ قرار دینے کا حتمی تعین ان کی شناخت، شہریت اور قانونی حیثیت کی متعلقہ حکام کی جانب سے تصدیق کے بعد ہی کیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔(ویب ڈیسک)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سڑکوں کی بار بار کھدائی روکنے کیلئے مشترکہ ڈکٹ پالیسی نافذ

Next Post

’طبی انٹرنز کے وظیفے پر ملک گیر یکسانیت نہیں‘ریاستیں خود رقم طے کرسکتی ہیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

’زراعت میں اے آئی اور انسان میں ہم آہنگی کی ضرورت‘

2026-10-06
’طبی انٹرنز کے وظیفے پر ملک گیر یکسانیت نہیں‘ریاستیں خود رقم طے کرسکتی ہیں‘
اہم ترین

’طبی انٹرنز کے وظیفے پر ملک گیر یکسانیت نہیں‘ریاستیں خود رقم طے کرسکتی ہیں‘

2026-10-06
سڑکوں کی بار بار کھدائی روکنے کیلئے مشترکہ ڈکٹ پالیسی نافذ
اہم ترین

سڑکوں کی بار بار کھدائی روکنے کیلئے مشترکہ ڈکٹ پالیسی نافذ

2026-10-06
جے کے ایس آر ٹی سی کے ڈی ای ایف خریداری میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی
اہم ترین

جے کے ایس آر ٹی سی کے ڈی ای ایف خریداری میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی

2026-10-06
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

 سنہا نے قانون ساز اسمبلی کو  غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا

2026-10-06
’اوڑی میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام بنادیا گیا‘
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب دو بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دی گئیں

2026-10-06
ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس
اہم ترین

جموں بار ایسوسی ایشن کو موٹر وہیکل کے  نئے ای-چالان نظام پر تشویش ظاہر

2026-10-06
سم کارڈوں کا غلط استعمال ‘ ایس آئی اے کے چھاپے
اہم ترین

بارہمولہ میں موبائل، سم اور جراثیم کش دوا کی دکانوں پر جانچ مہم

2026-10-06
Next Post
’طبی انٹرنز کے وظیفے پر ملک گیر یکسانیت نہیں‘ریاستیں خود رقم طے کرسکتی ہیں‘

’طبی انٹرنز کے وظیفے پر ملک گیر یکسانیت نہیں‘ریاستیں خود رقم طے کرسکتی ہیں‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.