اتوار, اکتوبر 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اپوزیشن جماعتوں کا ڈرامہ عوام دیکھ رہی ہے، مناسب جواب دے گی: ملہوترا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-03
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’فضائیہ کو سالانہ۳۶ سے۴۰ جنگی طیاروں کی ضرورت‘

کیپٹن اسمت مچھار نے اہل وطن کا سر فخر سے بلند کیا: مودی

نئی دہلی، 2 اکتوبر (یواین آئی) دہلی پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر ہرش ملہوترا نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے کو لے کر قومی دارالحکومت نئی دہلی اور ممبئی میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کیے گئے احتجاج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے عوام ان کے ڈرامے کو دیکھ رہے ہیں اور انہیں مناسب جواب دیں گے۔
مسٹر ملہوترا نے ووٹر فہرستوں کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے معاملے پر مسٹر کمار کے استعفے کے مطالبے کو لے کر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر ’’ووٹ کے حق کو بچانے‘‘ کے نام پر دہلی کے جنتر منتر اور ممبئی میں جو ڈرامہ کیا گیا، وہ جمہوریت کے تحفظ کی کوشش نہیں بلکہ پنجاب میں ممکنہ شکست کو چھپانے کی بزدلانہ کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی نے کچھ بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا، لیکن حقیقت کیا ہے؟ دہلی کا نہ کوئی نوجوان وہاں آیا اور نہ ہی کوئی عام شہری۔ وہاں صرف ’آپ‘ کے 500 سے 600 کارکن اور رہنما موجود تھے۔ بغیر اجازت جمع ہوکر ٹریفک روکی گئی اور پھر ’’جمہوریت خطرے میں ہے‘‘ کا شور مچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے دہلی میں 10 سال تک بدعنوانی کی، شراب گھوٹالہ کیا اور اب شکست کے خوف سے الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کر رہے ہیں۔
دہلی بی جے پی کے صدر نے کہا کہ ممبئی میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے نام سے کچھ طلبہ نے احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہی سی جے پی ہے جسے چنڈی گڑھ اور دہلی کے طلبہ نے کیمپس انتخابات میں پوری طرح مسترد کر دیا تھا۔ صفر نشستیں ملنے کے بعد اب یہ سڑکوں پر شور مچا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ’آپ‘ حکومت کی ناکامی، بے روزگاری اور بدتر ہوتی قانون و انتظام کی صورت حال سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ تماشہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کے حق رائے دہی کے تحفظ کے لیے ہمیشہ کھڑی ہے، لیکن ووٹ کے حق کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ جھوٹ پھیلائیں، بھیڑ جمع کریں اور اداروں پر حملہ کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گاندھی-شاستری جینتی پر دہلی کانگریس نے خراجِ عقیدت پیش کیا، تاجدار بابر کو بھی یاد کیا

Next Post

این آئی اے کیس میں پانچ سال سے زائد عرصے سے زیرِ حراست محمد شہزاد کمال کو دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارتی فضائیہ کے درست حملے آپریشن سندور میں سنگ میل ثابت ہوئے :ایئر فورس چیف
اہم ترین

’فضائیہ کو سالانہ۳۶ سے۴۰ جنگی طیاروں کی ضرورت‘

2026-10-04
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

کیپٹن اسمت مچھار نے اہل وطن کا سر فخر سے بلند کیا: مودی

2026-10-03
ایپیڈا کے تعاون سے پورنیہ سے یونان بھیجا گیا مکھانہ، بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھا بہار کا دبدبہ
قومی خبریں

ایپیڈا کے تعاون سے پورنیہ سے یونان بھیجا گیا مکھانہ، بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھا بہار کا دبدبہ

2026-10-03
سال 2026 میں بگڑا دہلی کی ہوا کا معیار، سی اے کیو ایم پر اعداد و شمار چھپانے کا الزام: رپورٹ
قومی خبریں

سال 2026 میں بگڑا دہلی کی ہوا کا معیار، سی اے کیو ایم پر اعداد و شمار چھپانے کا الزام: رپورٹ

2026-10-03
شکر اور چاول نرم، دالوں اور خوردنی تیلوں میں اتار چڑھاؤ
قومی خبریں

شکر اور چاول نرم، دالوں اور خوردنی تیلوں میں اتار چڑھاؤ

2026-10-03
قومی خبریں

این آئی اے کیس میں پانچ سال سے زائد عرصے سے زیرِ حراست محمد شہزاد کمال کو دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت

2026-10-03
قومی خبریں

گاندھی-شاستری جینتی پر دہلی کانگریس نے خراجِ عقیدت پیش کیا، تاجدار بابر کو بھی یاد کیا

2026-10-03
قومی خبریں

مودی حکومت کمر توڑ مہنگائی سے عوام کو کب نجات دلائے گی: کانگریس

2026-10-03
Next Post

این آئی اے کیس میں پانچ سال سے زائد عرصے سے زیرِ حراست محمد شہزاد کمال کو دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.