بدھ, ستمبر 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اردو میڈیا نےثقافتی بیانیے کو سب سے زیادہ اجاگر کیا: مشتاق صدف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-23
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عالمی نظام دباؤ میں، تعاون بڑھانا ہوگا

پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر سوال، پون کھیڑا نے پولیس کی حفاظت سے متعلق ہدایات پر حکومت کو گھیرا

نئی دہلی، 22 ستمبر(یو این آئی) شعبہ اردو ،جامعہ ملیہ اسلامیہ ،نئی دہلی کے زیر اہتمام "عصر حاضر میں اردو میڈیا کا کردار” کے موضوع پر ایک توسیعی خطبہ کا انعقاد کیا گیا جسے اردو زبان و ادب کے ممتاز شاعر، نقاد اور صحافی ڈاکٹر مشتاق صدف نے پیش کیا۔جلسے کی صدارت پروفیسر کوثر مظہری نے کی۔
ڈاکٹر مشتاق صدف نے توسیعی خطبہ میں کہا کہ عصر حاضر میں اردو میڈیا نے پوری دیانتداری کے ساتھ ثقافتی بیانیے کو اجاگر کیا ہے۔ اپنے محدود وسائل کے باوجود اردو میڈیا اردو زبان اور ہندوستانی تہذیب کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔ڈاکٹر صدف نے یہ بھی کہا کہ عوامی مسائل کے تدارک کے لیے اردو میڈیا کی کارکردگی اطمینان بخش ہے۔عام شہری اور پسماندہ طبقات کی آواز کو اقتدار تک پہنچانے میں بھی اردو میڈیا اپناکلیدی کردار ادا کر رہا ہے،نیز زبان کے محاسن اور فکری روایات کو ڈیجیٹل دنیا میں بڑی تند ہی سےمنتقل بھی کر رہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اردو صحافت نے ادھر انٹرنیٹ، سوشل میڈیا اور موبائل ایپ کو اپنا کر جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کا ثبوت دیا ہے۔مشتاق صدف جنہوں نے حال ہی میں سر سید اکیڈمی( اے ایم یو) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی ذمہ داری سنبھالی ہے،نے اپنے خطبہ میں فیک نیوز، جھوٹی خبروں کی تشہیر ،پروپیگنڈہ، سنسنی خیزی، ریٹنگز اور ویوز بٹورنے کے لیےیک طرفہ رپورٹنگ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کی جڑیں کمزور ہوں گی۔
ڈاکٹر صدف نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہا کہ سر سید احمد خاں، مولانا محمد علی جوہر اور ابو الکلام آزاد نے اپنی صحافت سے ملک و قوم کی تعمیرو ترقی کے لیے جو گراں قدر خدمات انجام دی ہیں عصر حاضر کے اردو میڈیا کو بھی اس سے روشنی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
اپنی صدارتی تقریر میں صدر شعبہ اردو پروفیسر کوثر مظہری نے ڈاکٹر مشتاق صدف کے خطبے کو بے حد معلوماتی اور پرمغز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اردو میڈیا کوچاہیے کہ وہ اپنی اخلاقی ذمہ داریوں کے پیش نظر رائے عامہ کی تشکیل کے لیے خوشگوار فضا اور اظہار رائے کی آزادی کو مثبت رنگ عطا کرے۔ پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر جاوید حسن نے مہمان مقرر ڈاکٹر مشتاق صدف کا بھرپور تعارف پیش کیا اور نظامت کے فرائض بھی بحسن و خوبی ادا کیے ۔آخر میں ڈاکٹر قرۃالعین نے سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر شعبہ اردو کے اساتذہ کے ساتھ طلبا و طالبات ،ریسرچ اسکالرز نے بطور خاص شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آسام میں بگھیل-گگوئی کے قافلے پر حملے کو کانگریس نے بتایا شرمناک، آزادانہ جانچ کا مطالبہ کیا

Next Post

ایودھیا میں منظم طریقے سے چڑھاوا چوری کے سرغناؤں کو بچانے کی کارروائی چل رہی ہے: کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عالمی نظام دباؤ میں، تعاون بڑھانا ہوگا
قومی خبریں

عالمی نظام دباؤ میں، تعاون بڑھانا ہوگا

2026-09-23
پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر سوال، پون کھیڑا نے پولیس کی حفاظت سے متعلق ہدایات پر حکومت کو گھیرا
قومی خبریں

پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر سوال، پون کھیڑا نے پولیس کی حفاظت سے متعلق ہدایات پر حکومت کو گھیرا

2026-09-23
چھ اراکین نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا
قومی خبریں

اتر پردیش، اتراکھنڈ، مغربی بنگال کی راجیہ سبھا کی 12 سیٹوں کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان، 16 اکتوبر کو ہوگی ووٹنگ

2026-09-23
ایئر انڈیا نے پرواز میں تفریح کے لیے نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ کیا
قومی خبریں

ایئر انڈیا نے پرواز میں تفریح کے لیے نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ کیا

2026-09-23
وی 4 اور ہندستان کے وزرائے خارجہ کی پہلی میٹنگ، باہمی تعاون بڑھانے پر زور
قومی خبریں

وی 4 اور ہندستان کے وزرائے خارجہ کی پہلی میٹنگ، باہمی تعاون بڑھانے پر زور

2026-09-23
چار ریاستوں کی 28 قانون ساز کونسل سیٹوں پر 23 اکتوبر کو ہوگی پولنگ
قومی خبریں

چار ریاستوں کی 28 قانون ساز کونسل سیٹوں پر 23 اکتوبر کو ہوگی پولنگ

2026-09-23
قومی خبریں

ایودھیا میں منظم طریقے سے چڑھاوا چوری کے سرغناؤں کو بچانے کی کارروائی چل رہی ہے: کانگریس

2026-09-23
قومی خبریں

آسام میں بگھیل-گگوئی کے قافلے پر حملے کو کانگریس نے بتایا شرمناک، آزادانہ جانچ کا مطالبہ کیا

2026-09-23
Next Post

ایودھیا میں منظم طریقے سے چڑھاوا چوری کے سرغناؤں کو بچانے کی کارروائی چل رہی ہے: کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.