جمعرات, نومبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی جوہری نگرانی سے متعلق قرارداد مسترد کر دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-20
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی وسط مدتی انتخابات میں تین دن باقی، تازہ سروے میں ڈیموکریٹس کو برتری

ترکیہ نے فریدون سینرلی اولو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا

پیانگ یانگ، 19 ستمبر (یو این آئی) شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی جانب سے پیانگ یانگ کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر تنقید کرنے والی قرارداد کو مسترد کر دیا ہے۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کو کہا کہ جوہری طاقت کی حیثیت ناقابل واپسی ہے اور ملک کا جوہری دفاعی نظام اس حیثیت کی ضمانت دیتا ہے۔ سرکاری کورین سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کی جانب سے جاری بیان میں یہ بات کہی گئی۔
ایک الگ بیان میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ نے جوہری نگرانی کے ادارے پر ’’دوہرے معیار‘‘ اپنانے کا الزام عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کا ’’متعصبانہ نقطہ نظر اور دوہرا معیار‘‘ بین الاقوامی جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کے زوال کا ’’بنیادی سبب‘‘ ہے۔
کم یو جونگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے امریکہ کی ’’کھلی جوہری پھیلاؤ کی سرگرمیوں‘‘ اور جنوبی کوریا کے ’’جوہری آبدوزیں متعارف کرانے کے منصوبے‘‘ سے آنکھیں بند کرلیں، جبکہ اس ادارے نے شمالی کوریا کی ’’اپنے دفاع کے لیے جائز جوہری سرگرمیوں‘‘ کے خلاف زبردستی قرارداد منظور کرلی۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے بھی آئی اے ای اے کی اس ہفتے ہونے والی جنرل کانفرنس کے دوران ’’دشمن قوتوں‘‘ پر ملک کے جوہری پروگرام کے خاتمے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا۔
وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا، ’’افسوسناک طور پر امریکہ اور مغرب کی تیار کردہ یہ ’قرارداد‘ جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاست کی حیثیت سے ڈی پی آر کے کے مؤقف پر کوئی اثر نہیں ڈالتی۔‘‘ ڈی پی آر کے سے مراد شمالی کوریا کا سرکاری نام ’’ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا‘‘ ہے۔
سرکاری میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ کم جونگ اُن نے اس ہفتے اہم اسلحہ ساز فیکٹریوں کا تین روزہ دورہ اور معائنہ کیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق 2024 میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کے بعد سے شمالی کوریا روس کی مدد سے اپنی فوج کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے۔ ان کے مطابق یوکرین کی جنگ میں تعینات شمالی کوریائی فوجیوں کو حاصل ہونے والے جنگی تجربے نے بھی اس کوشش میں مدد دی ہے۔
کے سی این اے نے بتایا کہ کم جونگ اُن نے جمعہ کو پیانگ یانگ میں پروپیگنڈا کارکنوں کے تربیتی اجلاس سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ’’نظریاتی جنگ‘‘ میں پرانے طریقوں کو دہرانے کے بجائے جدت، تخلیقی صلاحیت اور جارحانہ انداز اپنانا ضروری ہے۔
کم یو جونگ نے جہاں امریکہ اور جنوبی کوریا کے حق میں مبینہ دوہرے معیار پر تنقید کی، وہیں دونوں ممالک نے حالیہ عرصے میں شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے جمعہ کو کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیانگ یانگ کے ساتھ بات چیت چاہتے ہیں اور سیئول ممکنہ مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کرے گا۔
ٹرمپ، جو اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران کم جونگ اُن کے ساتھ قائم ہونے والے تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ رواں سال کے اواخر میں شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا تھا کہ کم جونگ اُن کے ساتھ ’’اچھے تعلقات رکھنا‘‘ اہم ہے، اور دعویٰ کیا تھا کہ پیانگ یانگ کے پاس اب 57 ’’انتہائی طاقتور‘‘ جوہری ہتھیار موجود ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایسے طریقوں کو روکنا ہے جن سے امریکی کارکنوں کی جگہ لی جاتی ہے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچتا ہے۔

Next Post

جنیوا: کارکن نے پاکستان میں شیعہ اور احمدی برادریوں کے حقوق کے تحفظ پر تشویش ظاہر کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی وسط مدتی انتخابات میں تین دن باقی، تازہ سروے میں ڈیموکریٹس کو برتری
عالمی خبریں

امریکی وسط مدتی انتخابات میں تین دن باقی، تازہ سروے میں ڈیموکریٹس کو برتری

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
ترکیہ نے فریدون سینرلی اولو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا
عالمی خبریں

ترکیہ نے فریدون سینرلی اولو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل جعلی سروے کا انکشاف، انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات
عالمی خبریں

امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل جعلی سروے کا انکشاف، انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
پوتن نے کریملن میں اریٹیریا کے صدر سے ملاقات کی
عالمی خبریں

پوتن نے کریملن میں اریٹیریا کے صدر سے ملاقات کی

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
عالمی خبریں

امریکہ میں جاسوسی کے الزام میں دو چینی شہریوں کو 30، 30 ماہ قید کی سزا

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
اسرائیلی انتخابات میں لیکوڈ کو برتری، نیتن یاہو نے کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا
عالمی خبریں

اسرائیلی انتخابات میں لیکوڈ کو برتری، نیتن یاہو نے کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا

2026-10-30
برازیل کی جانب سے پاسپورٹ منسوخ کیے جانے کے بعد فلیویو بولسونارو کے ٹھکانے کا پتہ نہیں
عالمی خبریں

برازیل کی جانب سے پاسپورٹ منسوخ کیے جانے کے بعد فلیویو بولسونارو کے ٹھکانے کا پتہ نہیں

2026-10-30
روس، یوکرین اور امریکہ کے درمیان سہ فریقی بات چیت چار نومبر کے بعد پھر شروع ہوگی: اوشاکوف
عالمی خبریں

روس، یوکرین اور امریکہ کے درمیان سہ فریقی بات چیت چار نومبر کے بعد پھر شروع ہوگی: اوشاکوف

2026-10-30
Next Post

جنیوا: کارکن نے پاکستان میں شیعہ اور احمدی برادریوں کے حقوق کے تحفظ پر تشویش ظاہر کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.