ہفتہ, ستمبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-19
in عالمی خبریں
A A
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این ایچ آر سی نے پلول میں مین ہول میں گرنے سے بچی کی موت کا از خود نوٹس لیا

روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی

تہران، 18 ستمبر (یو این آئی) لاکھوں ایرانیوں نے جمعہ کو حکومت کے زیرِ اہتمام مظاہرے میں شرکت کی، جو مہینوں کی جنگ کے بعد اس نوعیت کا عظیم ترین اجتماع تھا، انہوں نے ہتھیار اٹھانے کی آمادگی کا عندیہ دیا ۔ یہ امریکہ اور اسرائیل کے فروری میں ایران پر حملے کے بعد سب سے بڑی ریلی تھی۔
حکومت ِ ایران نے، امریکی بحری محاصرے اور واشنگٹن کی نئی پابندیوں کے تحت مزید بگڑ نے والی معیشت کہ جن کا مقصد تہران پر دباؤ بڑھانا ہے، کے باوجود عوام کو ایک جگہ جمع کرنے اور قومی یکجہتی پر زور دینے کی کوشش کی ہے۔
محدود فوجی تربیت لینے اور "جان فدائے ایران”کے نام سے جانی جانے والی ایک مہم کے تحت ملک کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہونے والے رضا کاروں کی تعداد کا قطعی تعین نہیں ہو سکا۔
رضاکار وسطی تہران سے جنگی وردیوں میں مارچ کرتے ہوئے اور پرچم اٹھائے نظر آئے، جبکہ تماشائیوں نے تالیوں اور نعرہ بازی سے ان کے حوصلے بلند کیے ۔
سرکاری میڈیا کئی دنوں سے ایرانیوں کو اس مہم میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہا تھا اور اعلان کیا تھا کہ رائفل چلانے کی تربیت جلد شروع ہو گی۔ یہ رضاکار پاسدارانِ انقلاب اسلامی اور اس کی رضاکارانہ بسیج فورس کے ساتھ مل کر ملکی تحفظ کے ایک اضافی یونٹ کو تشکیل دیں گے۔
تہران کے آئی آر جی سی کے سربراہ جنرل حسن حسن زادہ نے سرکاری ٹیلی ویژن سے کہا کہ شرکت کے لیے چھے لاکھ سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے اور توقع ہے کہ ایک ملین سے زائد لوگ تربیت حاصل کریں گے۔ جمعہ کی صبح سرکاری ٹی وی نے اندازہ لگایا کہ تین لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر ہیں۔
بسیج کے نئے سربراہ حسین طائب نے کہا کہ یہ رضاکار ‘مکمل دفاع’ کے لیے تیار ہوں گے اور مشابہ اجتماعات عنقریب دوسرے شہروں میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔
طائب نے کہا کہ تربیت یافتہ افراد ایران کے دشمنوں کے لیے ایک "ڈراونا خواب بن جائیں گے” جب کہ صدر مسعود پزشکیان، فوجی کمانڈرز اور دیگر سینیئر حکام نے اس مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا۔
کچھ شرکاء نے امریکی اور اسرائیلی پرچموں کو زمین تلے مسلا، جبکہ دیگر نے” امریکہ مردہ باد” اور "اسرائیل مردہ باد”کے نعرے لگائے۔
اپنے شوہر اور ننھے بچے کے ساتھ مظاہرے میں شریک 24 سالہ مرزیہ آفاقی نے کہا کہ”میں یہاں ٹرمپ کو بتانے آئی ہوں کہ ہم ایرانی اپنی دھرتی کے خلاف ان کے دھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔
تاریخ میں کسی نے ایران پر حملہ کر کے وہاں مستقل قیام نہیں کیا۔یہ ریلی ایران کو فوجی سازوسامان کی نمائش کرنے کا موقع بھی فراہم کرتی رہی۔ ہوائی فائرنگ بیٹریاں نمائش کے لیے رکھی گئیں، جبکہ پاسدارانِ انقلاب کے وومن ونگ کی اراکین ٹرکوں پر نصب مشین گنز کے پاس بیٹھی دکھائی دیں۔
آئی آر جی سی نے ایسے ڈرونز بھی دکھائے جو آبنائے ہرمز میں جہازوں کے خلاف وسیع پیمانے پر استعمال کیے گئے ہیں اور جن کے باعث خلیجی تیل اور قدرتی گیس کی عالمی منڈیوں تک رسد شدید متاثر ہوئی۔
جمعے کے واقعات نے یہ بھی اشارہ دیا کہ ایران کی قیادت کے اندر سخت رویّہ رکھنے والے عناصر مستقبل میں حکومت کے خلاف مظاہروں کو دبانے کے لیے بہتر طور پر تیار ہو سکتے ہیں۔
جنوری میں، جنگ سے کچھ وقت قبل، ایران نے اپنی تاریخ کے کچھ بڑے ملک گیر مظاہروں کا مشاہدہ کیا۔ یہ مظاہرے ابتدا میں کمزور معیشت کے خلاف شروع ہوئے لیکن بعد میں وسیع تر شکایات کا دائرہ اختیار کر گئے۔
کارکنوں نے کہا کہ بعد کے کریک ڈاؤن میں سات ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جبکہ لاکھوں افراد کو حراست میں لیا گیا۔
حکومتی عہدیداروں نے مئی میں کہا تھا کہ ایران کی کل آبادی جسے تقریباً 90 ملین مانا جاتا ہے، اس میں سے 30 ملین سے زائد افراد نے آن لائن فارم یا عوامی اجتماعات کے ذریعے اس مہم میں رضاکارانہ شمولیت کی درخواست دی تھی۔ اس اعداد و شمار کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی

Next Post

ہنس راج ورما کیوبا میں ہندوستان کے سفیر مقرر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

این ایچ آر سی نے پلول میں مین ہول میں گرنے سے بچی کی موت کا از خود نوٹس لیا
عالمی خبریں

این ایچ آر سی نے پلول میں مین ہول میں گرنے سے بچی کی موت کا از خود نوٹس لیا

2026-09-19
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
عالمی خبریں

روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی

2026-09-19
امریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی
عالمی خبریں

امریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی

2026-09-19
امریکہ کے ایف-16 طیارے آرکٹک خطے میں پہنچ گئے، نوراڈ نے شمالی دفاع مضبوط کر دیا
عالمی خبریں

امریکہ کے ایف-16 طیارے آرکٹک خطے میں پہنچ گئے، نوراڈ نے شمالی دفاع مضبوط کر دیا

2026-09-19
ٹرمپ انتظامیہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے لیے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو ویزے دینے کی منظوری دی
عالمی خبریں

ٹرمپ انتظامیہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے لیے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو ویزے دینے کی منظوری دی

2026-09-19
عالمی خبریں

آسٹریلیا میں ویزا مدت سے زیادہ قیام کرنے والے سیاحوں کو حراست میں لینے کا فیصلہ

2026-09-19
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب

2026-09-19
عالمی خبریں

اے آئی کے خود کو تیار کرنے کی جانب بڑھنے کے انتھروپک کے دعوے کے بعد حفاظتی ضوابط پر بحث تیز

2026-09-19
Next Post

ہنس راج ورما کیوبا میں ہندوستان کے سفیر مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.