جمعہ, ستمبر 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاہو کی ایران کو دھمکی، اسرائیل پر حملے کی صورت میں ’’سنگین نتائج‘‘ کا انتباہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-04
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل غزہ میں ٹارگٹ کلنگ جاری رکھے گا:نیتن یاہو
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

منی ایپولس میں فائرنگ کا المناک واقعہ، مشتبہ حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک، تین پولیس اہلکار زخمی

ایران میں امریکی فضائی حملے، 19 افراد جاں بحق، 70 سے زائد زخمی

تہران، 3 ستمبر (یو این آئی): ایران اور امریکہ کے درمیان ایک بار پھر بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کے خلاف اپنے مؤقف کو مزید سخت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسے انتہائی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایک صحافتی انٹرویو میں نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی حکومت ایرانی نظام کی تبدیلی کے لیے کام کررہی ہے اور اسرائیل کی مختلف ایجنسیاں اس مقصد کے حصول کے لیے سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی موجودہ حکومت کا خاتمہ ہوگا، تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی واضح ٹائم فریم پیش نہیں کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر حملہ کرنے کا فیصلہ تہران کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں امریکہ، ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اسرائیلی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کو یقین دلایا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ نئی جنگ کے حوالے سے اسے تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ جب تک وہ امریکہ کے صدر ہیں، اسرائیل کے تحفظ کو یقینی بنانے پر توجہ دی جائے گی۔
امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن کی موجودہ ترجیح جنگ کو مزید وسیع ہونے سے روکنا اور ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی حملوں کے خطرے کو محدود کرنا ہے۔ تاہم اسرائیلی چینل 13 کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی حکام کو ثالثوں کے ذریعے یہ پیغام ملا ہے کہ تہران فی الحال کشیدگی کم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا، جس کے باعث سفارتی کوششیں مزید پیچیدہ ہوگئی ہیں۔
یہ صورتحال ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے جب حالیہ دنوں امریکہ کی جانب سے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی اہداف پر حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد ایران کی جانب سے خطے میں امریکی مفادات اور تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں مزید فوجی کارروائی کی تو واشنگٹن کی جانب سے زیادہ بڑے پیمانے پر فوجی ردعمل دیا جاسکتا ہے۔ تازہ بیانات کے بعد خطے میں کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششوں کے باوجود صورتحال بدستور غیر یقینی اور کشیدہ ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منی ایپولس میں فائرنگ کا المناک واقعہ، مشتبہ حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک، تین پولیس اہلکار زخمی

Next Post

تجارتی معاہدوں سے ہندوستانی گاڑیوں کی صنعت کی عالمی رسائی بڑھے گی: مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

منی ایپولس میں فائرنگ کا المناک واقعہ، مشتبہ حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک، تین پولیس اہلکار زخمی
عالمی خبریں

منی ایپولس میں فائرنگ کا المناک واقعہ، مشتبہ حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک، تین پولیس اہلکار زخمی

2026-09-04
ایران میں امریکی فضائی حملے، 19 افراد جاں بحق، 70 سے زائد زخمی
عالمی خبریں

ایران میں امریکی فضائی حملے، 19 افراد جاں بحق، 70 سے زائد زخمی

2026-09-04
امریکہ دنیا کے 60 فیصد تیل پر قابض ہے، وینزویلا کے ذخائر بھی شامل:ٹرمپ کا دعویٰ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی ایران پر مزید حملوں کی دھمکی

2026-09-04
امریکہ میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست، مادورو نے سربراہِ مملکت کی استثنیٰ کا دعویٰ کیا
عالمی خبریں

امریکہ میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست، مادورو نے سربراہِ مملکت کی استثنیٰ کا دعویٰ کیا

2026-09-04
عالمی خبریں

کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنادیے

2026-09-04
عالمی خبریں

امریکی جج نے پیدائشی شہریت محدود کرنے کی ٹرمپ کی نئی کوشش روک دی

2026-09-04
عالمی خبریں

تہران کی گوتریس کے بیان پر تنقید، سپر پاورز کے مظالم پر پردہ ڈالنے کا الزام

2026-09-04
ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
Next Post
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘

تجارتی معاہدوں سے ہندوستانی گاڑیوں کی صنعت کی عالمی رسائی بڑھے گی: مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.