پیر, اگست 31, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں و کشمیر میں فوڈ سیفٹی مہم ۱۴۰‘معائنے‘۵۵ غذائی نمونے حاصل‘۱۱مقدمات میں۱۱ ہزار روپے جرمانہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-30
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, کاروبار
A A
وادی میں بچوں میں موٹاپے کی شرح میں مسلسل اضافہ باعث تشویش ہے :ڈاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر؍ 29 اگست

                فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) جموں و کشمیر نے مختلف اضلاع میں فوڈ سیفٹی قوانین کے نفاذ کے لیے وسیع مہم چلائی، جس کے دوران۱۴۰ معائنے کیے گئے اور معیار و حفاظت کی جانچ کے لیے۵۵ غذائی نمونے حاصل کیے گئے۔

                حاصل کیے گئے نمونوں میں دودھ اور دودھ سے بنی اشیا، خوردنی تیل، مصالحہ جات اور دیگر غذائی اشیا شامل تھیں۔

متعلقہ

سنہاکاہر شہری تک طبی سہولیات پہنچانے پر زور  

کشتواڑ: عصمت دری اور موت کی تحقیقات کرائم برانچ کے سپرد

                مہم کے دوران مختلف فوڈ بزنس آپریٹرز کو فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ۲۰۰۶ کی دفعہ۳۲ کے تحت۱۷  امپروومنٹ نوٹس جاری کیے گئے، جبکہ دفعہ۶۹ کے تحت۱۱ مقدمات نمٹائے گئے اور مجموعی طور پر۱۱ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

                اس کے علاوہ۹۷ غذائی لیبلز کی مقررہ لیبلنگ ضوابط کے مطابق جانچ کی گئی، جن میں سے دو لیبل غیر موافق پائے گئے۔ ریاسی ضلع میں فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک فوڈ بزنس رجسٹریشن بھی منسوخ کردی گئی۔

                ایف ڈی اے کی کارروائی کے دائرے میں فوڈ بزنس ادارے، غذائی اشیا سے متعلق ای کامرس ادارے، دودھ و دودھ کی مصنوعات، خوردنی تیل، مصالحہ جات اور درآمد شدہ غذائی اشیا شامل رہیں۔ پی ڈی ایس، مڈ ڈے میل اور آئی سی ڈی ایس کے ذریعے فراہم کی جانے والی خوراک بھی جانچ کے دائرے میں لائی گئی۔

                یہ کارروائیاں جموں، ڈوڈہ، کٹھوعہ، سانبہ، ریاسی، ادھم پور، سرینگر، اننت ناگ، کپواڑہ، بانڈی پورہ، گاندربل اور بڈگام اضلاع میں انجام دی گئیں۔

                متعلقہ ڈیزگنیٹڈ افسران اور فوڈ سیفٹی افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ معائنوں، نمونہ گیری، لیبل جانچ اور قانون کے نفاذ کی کارروائیاں جاری رکھیں اور خلاف ورزیوں کے خلاف فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ۲۰۰۶؍اور متعلقہ ضوابط کے تحت کارروائی کریں۔

                ایف ڈی اے نے صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ غیر محفوظ، ملاوٹی یا غیر معیاری خوراک کے کسی بھی مشتبہ معاملے کی اطلاع ٹول فری ہیلپ لائن۱۰۴ یا [email protected] پر دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

 

ایجنسیاں

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بیل آیا اور مار کے چلا بھی گیا !

Next Post

سرینگر کے منور آباد میں چلتی بس سے گر کر کنڈکٹر جاں بحق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سنہاکاہر شہری تک طبی سہولیات پہنچانے پر زور   
اہم ترین

سنہاکاہر شہری تک طبی سہولیات پہنچانے پر زور  

2026-08-30
نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں ۵؍افراد کو گرفتار کر لیا گیا
اہم ترین

کشتواڑ: عصمت دری اور موت کی تحقیقات کرائم برانچ کے سپرد

2026-08-30
کشمیر میں افغان اسلحہ اور گولہ بارود کی ضبطی میں اضافہ ہوا ہے:جنرل نروانے
اہم ترین

پاکستان بھارت سے لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا؛جنرل نروانے

2026-08-30
چپس، میٹھے مشروبات اور پیک شدہ غذاؤں پر سرخ انتباہی لیبل متعارف ہوگا
اہم ترین

چپس، میٹھے مشروبات اور پیک شدہ غذاؤں پر سرخ انتباہی لیبل متعارف ہوگا

2026-08-30
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

پونچھ میں اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث شخص  گرفتار، منشیات فروشی سے بھی مبینہ تعلق

2026-08-30
وزیر اعظم مودی 17 فروری کو کشمیر کےلئے ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے
اہم ترین

بڈگام سےکٹرہ براہِ راست ٹرین  سروس بحال‘مسافروں، طلبہ  ملازمین اور یاتریوں کو سہولت

2026-08-30
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

سرینگر کے منور آباد میں چلتی بس سے گر کر کنڈکٹر جاں بحق

2026-08-30
Next Post
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی

سرینگر کے منور آباد میں چلتی بس سے گر کر کنڈکٹر جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.