اتوار, اگست 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایکواڈور کی عدالت نے سابق صدر لینن مورینو کو رشوت ستانی کیس میں پانچ سال قید کی سزا سنا دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-30
in عالمی خبریں
A A
ایکواڈور کی عدالت نے سابق صدر لینن مورینو کو رشوت ستانی کیس میں پانچ سال قید کی سزا سنا دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

نیپال سیلاب سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 626 ہوئی، تقریباً 2,000 افراد لاپتہ

تواریگ باغیوں نے قیدیوں کے تبادلے میں مزید مالی فوجیوں کو رہا کردیا

کویٹو، 29 اگست (یو این آئی) ایکواڈور کی ایک عدالت نے سابق صدر لینن مورینو کو ملک کے سب سے بڑے پن بجلی گھر کی تعمیر سے متعلق رشوت ستانی کے مقدمے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ سرکاری استغاثہ کے دفتر نے جمعہ کو اس کی تصدیق کی۔
73 سالہ مورینو کو آئندہ مستقل طور پر کسی بھی سرکاری عہدے پر فائز ہونے سے بھی نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
اٹارنی جنرل کے دفتر نے مارچ 2023 میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا، جس میں مورینو، ان کے اہل خانہ اور ایکواڈور و چین سے تعلق رکھنے والے کاروباری شراکت داروں کو کوکا کوڈو سنکلیئر پن بجلی منصوبے سے منسلک مبینہ بدعنوانی کے نیٹ ورک سے جوڑا گیا تھا۔ یہ منصوبہ 2016 میں کام شروع ہوا تھا اور اس کے بعد سے اسے تکنیکی مسائل کا سامنا رہا ہے۔
فیصلہ سناتے ہوئے ٹریبونل کے سربراہ جج مینوئل کیبریرا نے کہا، ’’لینن مورینو کا طرز عمل استغاثہ کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کے مطابق ہے، یعنی ایک سرکاری عہدیدار کی جانب سے رشوت ستانی کا جرم۔‘
اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق چین کی سرکاری ملکیت والی کمپنی سینو ہائیڈرو نے 2009 سے 2018 کے درمیان جعلی مشاورتی معاہدوں کے ذریعے تقریباً 7 کروڑ 61 لاکھ ڈالر رشوت کے طور پر ادا کیے۔
مورینو کی اہلیہ اور بیٹی کے علاوہ ان کے دو بھائیوں اور ان کی اہلیاؤں کو بھی قصوروار قرار دیتے ہوئے ڈھائی، ڈھائی سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ایکواڈور میں چین کے سابق سفیر کائی رونگ گو کو بھی پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی۔
تفتیش کاروں کے مطابق رقم بیرون ملک بینک کھاتوں اور ٹیکس سے بچنے کے لیے قائم کی گئی شیل کمپنیوں کے ذریعے منتقل کی گئی، جس کے بعد یہ رقم مورینو کے خاندان اور ان کے ساتھیوں تک پہنچی۔ استغاثہ نے کہا کہ مورینو اور ان کے قریبی رشتہ داروں کو 2007 سے 2013 تک نائب صدر رہنے کے دوران 10 لاکھ ڈالر سے زائد رقم موصول ہوئی۔
مورینو نے مسلسل ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ منصوبے کے معاہدوں پر دستخط کرنے یا ان کی نگرانی میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔
سماعت کے دوران عدالت سے خطاب کرتے ہوئے مورینو نے کہا، ’’آپ غلط جگہ دیکھ رہے ہیں۔ ان لوگوں کو دیکھیں جنہوں نے معاہدوں پر دستخط کیے اور ان لوگوں کو دیکھیں جنہیں کمیشن طلب کرنے کی عادت تھی۔‘‘
مورینو 2017 سے 2021 تک ایکواڈور کے صدر رہے۔ مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے وہ پیراگوئے سے واپس ایکواڈور آئے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تواریگ باغیوں نے قیدیوں کے تبادلے میں مزید مالی فوجیوں کو رہا کردیا

Next Post

نیپال سیلاب سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 626 ہوئی، تقریباً 2,000 افراد لاپتہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیپال میں اچانک سیلاب کے بعد لاپتہ 384 مسافروں میں 105 ہندوستانی شہری شامل
عالمی خبریں

نیپال سیلاب سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 626 ہوئی، تقریباً 2,000 افراد لاپتہ

2026-08-30
تواریگ باغیوں نے قیدیوں کے تبادلے میں مزید مالی فوجیوں کو رہا کردیا
عالمی خبریں

تواریگ باغیوں نے قیدیوں کے تبادلے میں مزید مالی فوجیوں کو رہا کردیا

2026-08-30
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں بدعنوانی کے خلاف نوجوان اور ’جن زی‘ سڑکوں پر

2026-08-30
عالمی خبریں

ہندوستان نے کناڈا کے ساتھ سرمایہ کاری معاہدے پر مذاکرات جلد شروع کرنے کی رضامندی ظاہر کی

2026-08-30
عالمی خبریں

1994 کے روانڈا نسل کشی کے مجرم کو نیدرلینڈز کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی

2026-08-30
عالمی خبریں

نائجر کے دارالحکومت نیامی کے کئی علاقوں میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں

2026-08-30
عالمی خبریں

امریکہ اور وینزویلا ‘دنیا کا سب سے بڑا تیل معاہدہ پر پہنچ گئے ہیں: ٹرمپ

2026-08-30
سیتارمن نے کینیڈین مالیاتی اداروں کو ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی
عالمی خبریں

سیتارمن نے کینیڈین مالیاتی اداروں کو ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

2026-08-29
Next Post
نیپال میں اچانک سیلاب کے بعد لاپتہ 384 مسافروں میں 105 ہندوستانی شہری شامل

نیپال سیلاب سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 626 ہوئی، تقریباً 2,000 افراد لاپتہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.