پیر, اگست 31, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

چوٹ کے باعث نیرج چوپڑا ایشیائی کھیلوں سے باہر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-30
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

نئی دہلی، 29 اگست (یو این آئی) ہندوستان کے اسٹار جیولن تھرو کھلاڑی نیرج چوپڑا ٹریننگ کے دوران ٹخنے کے لیگامنٹ میں چوٹ لگنے کے باعث آئندہ ایشیائی کھیلوں سے باہر ہوگئے ہیں۔
نیرج چوپڑا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بتایا کہ لوزان میں سیزن کا بہترین 88.05 میٹر تھرو کرنے کے کچھ ہی عرصے بعد ٹریننگ کے دوران ان کے ٹخنے کا لیگامنٹ متاثر ہوگیا۔ طبی ماہرین اور اپنی ٹیم سے مشاورت کے بعد انہوں نے رواں سیزن کے باقی تمام مقابلوں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل محنت کے بعد وہ اپنی مطلوبہ رفتار اور فارم حاصل کر رہے تھے اور لوزان میں ان کا سیزن کا بہترین مظاہرہ بھی اسی کا نتیجہ تھا، تاہم اچانک چوٹ لگنا انتہائی مایوس کن ہے۔ نیرج کا کہنا ہے کہ اب ان کی پوری توجہ مکمل صحت یابی اور پہلے سے زیادہ مضبوط واپسی پر مرکوز ہے۔
سیزن سے باہر ہونے کے باعث نیرج چوپڑا ڈائمنڈ لیگ فائنل اور پہلی ورلڈ ایتھلیٹکس الٹیمیٹ چیمپئن شپ میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے، جن کے لیے وہ کوالیفائی کر چکے تھے۔
انہوں نے رواں سیزن میں دوحہ اور لوزان ڈائمنڈ لیگ مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی، جبکہ گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں 85.83 میٹر تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ بعد میں لوزان میں انہوں نے 88.05 میٹر کے تھرو کے ساتھ سیزن کی اپنی بہترین کارکردگی پیش کی۔
ٹوکیو اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا گزشتہ کچھ عرصے سے انجریز سے بھی پریشان رہے ہیں اور گزشتہ سال ستمبر سے کمر کے نچلے حصے کی چوٹ بھی انہیں متاثر کرتی رہی، جس کے باعث گزشتہ عالمی چیمپئن شپ میں تمغہ جیتنے کی ان کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جونٹی سدھو کی شاندار سنچری، سینٹرل دلّی کنگز فائنل میں

Next Post

راؤنڈ گلاس گولف اکیڈمی کا شاندار غلبہ، گنتاس کور سندھو چیمپئن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر
کھیل

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

2026-08-31
وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا
کھیل

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

2026-08-31
بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز
کھیل

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز

2026-08-31
واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل
کھیل

واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل

2026-08-31
انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال
کھیل

انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال

2026-08-31
کھیل

دیسی کھیلوں کے فروغ پر غور، پروین گرگ کی مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات

2026-08-31
کھیل

میں نہیں چاہتا کہ ساری توجہ مجھ پر ہو، میرے ساتھی ہی اصل ستارے ہیں: ایمیلیانو مارٹینیز

2026-08-31
کھیل

بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی الٹی گنتی شروع، آفیشل ماسکوٹ پیکو اور اینتھم کی نقاب کشائی

2026-08-31
Next Post

راؤنڈ گلاس گولف اکیڈمی کا شاندار غلبہ، گنتاس کور سندھو چیمپئن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.