منگل, اکتوبر 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لداخ کیلئے آرٹیکل۳۱۷ کے تحت خصوصی انتظامات کئے جائیں گے:مرکز

’یہ خطہ وزیر اعظم مودی کے دل کے بہت قریب،لداخ کی ترقی کے منظرنامے میں معاشی اور سماجی دونوں محاذوں پر بے مثال تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-29
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
۲۰۲۶کے پہلے سات ماہ میں لداخ میں تین لاکھ۳۰ہزار سیاحوں کی آمد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر؍۲۸؍اگست

                ’’مرکزی زیرِ انتظام علاقہ (یو ٹی) لداخ وزیر اعظم نریندر مودی کے دل کے بہت قریب ہے اور اسے جلد ہی ایک غیر معمولی معاملے کے طور پر آئین کے آرٹیکل۳۷۱کے تحت خصوصی مراعات ملیں گی‘‘۔

                ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور و اقلیتی امور کرن رجیجو نے آج لہہ میں کیا۔

متعلقہ

’ایل جی کی واپسی پرکابینہ میں توسیع ہوگی‘

دسویں جماعت کے امتحانات شروع‘۹۷ہزار سے زائد طلبہ شریک

                وزیر موصوف لہہ ضلع کے شے علاقے میں واقع ڈرک پدما کارپو اسکول کی سلور جوبلی بانیانِ اسکول ڈے تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جہاں وہ مہمانِ خصوصی تھے۔

                 رجیجو نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ لداخ جیسے خطوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور انہوں نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی اس سمت میں کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کی بدولت لداخ کی ترقی کے منظرنامے میں معاشی اور سماجی دونوں محاذوں پر بے مثال تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

                رجیجو نے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں وزارتِ داخلہ لداخ کے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کے لیے خصوصی انتظامات فراہم کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے لیے وزیر اعظم کی خصوصی وابستگی اور دلچسپی ہی کی وجہ سے لداخ کے لیے ایسے خصوصی انتظامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

                مرکزی وزیر نے امید ظاہر کی کہ یہ انتظامات جلد عملی شکل اختیار کریں گے اور لداخ کے عوام ان سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کافی عرصے سے لداخ کا دورہ کرکے یہاں کے لوگوں سے ملاقات اور اپنے خیالات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں اور ممکن ہے کہ ان کی یہ خواہش بھی جلد پوری ہو جائے۔

                مرکزی وزیر نے کہا کہ لداخ کے بارے میں لوگوں کے نقط نظر میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور آج کا منظرنامہ۲۵ سال پہلے کے مقابلے میں بالکل مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر گزشتہ۱۰ برسوں کے دوران خطے میں بڑے پیمانے پر ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے سڑکوں کے رابطے میں ہونے والی بہتری کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یو ٹی کے ایک حصے سے دوسرے حصے تک وہ سفر جس میں پہلے کئی دن لگتے تھے، اب چند گھنٹوں میں مکمل کیے جا سکتے ہیں۔

                رجیجو نے کہا کہ لداخ میں حالیہ اقدامات، جن میں نئے اضلاع کا قیام بھی شامل ہے، عوام کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوں گے اور لوگ محسوس کریں گے کہ یہ تبدیلیاں صرف ان کی فلاح و بہبود کے لیے لائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کا درجہ بھی لداخ کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا، جو اب پورا ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں لداخ میں ہائی کورٹ کی ایک بنچ بھی قائم کی جائے گی، جس سے مقامی آبادی کو بڑی سہولت حاصل ہوگی۔

                رجیجو نے کہا کہ وہ مرکزی وزراءکی کونسل میں کابینہ کے عہدے پر فائز ہونے والے پہلے بدھ مت پیروکار ہیں اور یہ سب وزیر اعظم نریندر مودی کی اقلیتوں کے لیے دیکھ بھال اور فکر کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام اقلیتوں کو یکساں مواقع حاصل ہیں اور حکومت تمام اقلیتوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہے، جبکہ اس مقصد کے حصول کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

                تقریب میں موجود طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی جڑوں اور روایات سے جڑے رہیں اور بیرونی اثرات، خصوصاً انٹرنیٹ کے ذریعے آنے والے اثرات سے متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن رجحانات کی اندھی تقلید بعض اوقات منفی نتائج کا سبب بن سکتی ہے، جو تشدد اور امن و امان کی صورتحال کا باعث بن سکتے ہیں۔

                اس موقع پر مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور مذہبی و سول سوسائٹی کے فورموں سے وابستہ ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

 

 

(ندائے مشرق ویب ڈیسک)

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’کشمیر میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں اولین ترجیح برقرار رہیں گی‘

Next Post

حضرت بل میں میلا البنی ؐکے بعد کے جمعہ کا عظیم الشان اجتماع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ریاستی درجے کی متوقع حمایت نہ  ملنے پر فاروق انڈیا بلاک سے مایوس
اہم ترین

’ایل جی کی واپسی پرکابینہ میں توسیع ہوگی‘

2026-10-20
برفباری:۳۰؍اور ۳۱ جنوری کے امتحانات ملتوی
اہم ترین

دسویں جماعت کے امتحانات شروع‘۹۷ہزار سے زائد طلبہ شریک

2026-10-20
شاہراہ کی بندش کے دوران   باغبانی کی پیداوار کی بلا رکاوٹ   ترسیل یقینی بنائی جائے:محبوبہ
اہم ترین

محبوبہ کی وزیر داخلہ سے جموں کشمیر کے فنکاروں کیلئے خصوصی فنڈز مختص کرنے کی اپیل

2026-10-20
ایل اے ایچ ڈی سی کے قانونی ڈھانچے میں ترمیم پر اعتراض
اہم ترین

ایل اے ایچ ڈی سی کے قانونی ڈھانچے میں ترمیم پر اعتراض

2026-10-20
پی او جے کے بھی بھارت کا ناقابلِ تنسیخ حصہ:وزارت خارجہ
اہم ترین

بھارت نے جموں و کشمیر سے متعلق او آئی سی کی قرارداد مسترد کر دی

2026-10-20
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

بانڈی پورہ میں 6500 روپے رشوت کیس: پوسٹل اسسٹنٹ کے خلاف چارج شیٹ دائر

2026-10-20
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد
اہم ترین

گھر میں بیٹے کو لٹکتا دیکھ کر ماں نے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی

2026-10-20
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کشتواڑ میں ایس پی او کے  قتل کے الزام میں باپ بیٹا گرفتار

2026-10-20
Next Post
جمعتہ الوداع کے عظیم الشان اجتماعات

حضرت بل میں میلا البنی ؐکے بعد کے جمعہ کا عظیم الشان اجتماع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.