اتوار, اکتوبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بمراہ کی بادشاہت ختم، مچل اسٹارک پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-27
in کھیل
A A
بمراہ کی بادشاہت ختم، مچل اسٹارک پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شنگھائی ماسٹرز: میدویدیف، فیلیکس اور رافیل نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی

منسکھ مانڈویہ وارانسی میں ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ کے 94ویں ایڈیشن کی قیادت کریں گے

دبئی، 26 اگست (یو این آئی) ہندوستان کے جسپریت بمراہ کی آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں نمبر ایک کی پوزیشن ختم ہوگئی ہے اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد پہلی بار عالمی نمبر ایک ٹیسٹ گیندباز بن گئے ہیں۔ بمراہ فروری 2024 میں پہلی بار ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں سرفہرست پہنچے تھے اور گزشتہ دو برس کے زیادہ تر عرصے تک یہ مقام برقرار رکھا۔ تاہم سری لنکا کے خلاف جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز میں ان کی عدم شرکت اور بنگلہ دیش کے خلاف اسٹارک کی شاندار کارکردگی نے رینکنگ میں بڑی تبدیلی کردی۔
مکائے میں دوسرے ٹیسٹ میں اسٹارک نے مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت وہ دو درجے اوپر چڑھ کر بمراہ اور نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی بار نمبر ایک مقام پر پہنچ گئے۔ بمراہ دوسرے اور ہنری تیسرے نمبر پر ہیں۔
آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ایک مقام آگے بڑھ کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ ناتھن لایون دو درجے کی بہتری کے ساتھ دسویں مقام پر آگئے ہیں۔
انگلینڈ کے اولی رابنسن اور جوش ٹنگ بھی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد رینکنگ میں آگے بڑھے ہیں۔ رابنسن 15 درجے کی چھلانگ لگا کر 11ویں جبکہ ٹنگ 16 درجے اوپر چڑھ کر 17ویں مقام پر پہنچ گئے۔
ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک اور جو روٹ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے اور ٹریوس ہیڈ چوتھے نمبر پر ہیں۔ ہندوستان کے رشبھ پنت 6 درجے اوپر چڑھ کر مشترکہ طور پر ساتویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
دیگر بلے بازوں میں کیمرون گرین 9 درجے کی بہتری کے ساتھ 21ویں، سری لنکا کے دھننجیا ڈی سلوا مشترکہ طور پر 22ویں، پاکستان کے عبداللہ شفیق مشترکہ 27ویں اور کے ایل راہل پانچ درجے اوپر چڑھ کر 30ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں رویندر جڈیجا بدستور نمبر ایک پر قائم ہیں، جبکہ پیٹ کمنز ساتویں، کیمرون گرین مشترکہ 17ویں اور اولی رابنسن 23ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویدانتا دہلی ہاف میراتھن میں روہتک کی 58 سالہ بیملا بنوالا بھی دوڑیں گی

Next Post

انتھونی اینڈریوز ہندوستان کی انڈر 17 خواتین ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شنگھائی ماسٹرز: میدویدیف، فیلیکس اور رافیل نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی
کھیل

شنگھائی ماسٹرز: میدویدیف، فیلیکس اور رافیل نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی

2026-10-11
منسکھ مانڈویہ وارانسی میں ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ کے 94ویں ایڈیشن کی قیادت کریں گے
کھیل

منسکھ مانڈویہ وارانسی میں ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ کے 94ویں ایڈیشن کی قیادت کریں گے

2026-10-11
کھیل

چائنا اوپن: ژینگ کا سیمی فائنل میں مرٹنز سے مقابلہ

2026-10-11
کھیل

چین آئچی ناگویا ایشین پیرا گیمز میں 312 ایتھلیٹس بھیجے گا

2026-10-11
کھیل

ویدیہی چودھری نے تیسری فینیسٹا اوپن ٹرافی جیتی، مان کیشروانی مردوں کے چیمپئن

2026-10-11
16ویں ہاکی انڈیا سینئر مردوں کی قومی چیمپئن شپ کل جھانسی میں شروع ہوگی
کھیل

16ویں ہاکی انڈیا سینئر مردوں کی قومی چیمپئن شپ کل جھانسی میں شروع ہوگی

2026-10-10
کامن ویلتھ کیو اسپورٹس چیمپئن شپ میں پارس گپتا اور دھوج ہریا کی فاتحانہ شروعات
کھیل

کامن ویلتھ کیو اسپورٹس چیمپئن شپ میں پارس گپتا اور دھوج ہریا کی فاتحانہ شروعات

2026-10-10
کھیل

جیت راول کا پیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

2026-10-10
Next Post
انتھونی اینڈریوز ہندوستان کی انڈر 17 خواتین ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

انتھونی اینڈریوز ہندوستان کی انڈر 17 خواتین ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.