منگل, اگست 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں پنڈت ملازمین کا تازہ ’دھمکی پوسٹر‘ کے بعد سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ

پوسٹر کی فوری تصدیق اور کام کی جگہوں، رہائش گاہوں و آمدورفت کے راستوں پر سکیورٹی کا جامع جائزہ لینے کی اپیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-25
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اسمبلی اجلاس:سرینگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 سری نگر، ۲۴ اگست

                آل پی ایم پیکیج ایمپلائز فورم کشمیر نے وادی میں کام کرنے والے کشمیری پنڈت ملازمین کے لیے سکیورٹی انتظامات فوری طور پر مزید مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

                فورم نے پیر کو جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری کو پیش کی گئی عرضداشت میں پی ایم پیکیج کے تحت وادی میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کی سلامتی پر شدید تشویش ظاہر کی۔

متعلقہ

’بجلی کے نرخوں میں اضافہ مجبوری تھی‘

سیبوں کی کٹائی عروج پر، کشمیر کو ملک کی منڈیوں تک ’سبز  راہداری‘ کی ضرورت کیوں؟

                فورم کے مطابق، ۲۳؍اگست کو خود کو یونائیٹڈ لبریشن کونسل (یو ایل سی) کہنے والی تنظیم کی جانب سے مبینہ طور پر جاری ایک دھمکی آمیز پوسٹر سوشل میڈیا پر سامنے آیا، جس میں پی ایم پیکیج کے ملازمین کو دھمکیاں دی گئی ہیں۔

                عرضداشت کے مطابق، پوسٹر میں بعض افراد کے نام، رہائشی پتے اور گاڑیوں کے نمبر سمیت حساس ذاتی معلومات بھی درج تھیں۔

                فورم نے کہا، ’’پوسٹر کی صداقت کی پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے ابھی تصدیق ہونا باقی ہے۔ تاہم، ایسے دھمکی آمیز خطوط اور پوسٹروں کی بار بار تشہیر، بالخصوص حساس ذاتی معلومات کے ساتھ، انتہائی تشویش کا معاملہ ہے۔‘‘

                ملازمین کی تنظیم نے کہا کہ معاملہ تصدیق اور ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں کے نوٹس میں لایا گیا ہے۔

                وادی میں کشمیری پنڈت ملازمین کی ماضی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کا حوالہ دیتے ہوئے فورم نے کہا کہ دھمکی آمیز خطوط اور پوسٹروں کی بار بار تشہیر نے پی ایم پیکیج ملازمین میں خوف اور عدم تحفظ پیدا کر دیا ہے۔

                فورم نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وادی بھر میں تعینات پی ایم پیکیج ملازمین کو مزید مضبوط اور مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے اور تازہ پوسٹر کی فوری اور مکمل تصدیق کی جائے۔ اس نے کام کی جگہوں، رہائشی مقامات اور آمدورفت کے راستوں پر سکیورٹی انتظامات کا جامع جائزہ لینے کی بھی اپیل کی۔

                فورم نے مزید کہا کہ جن ملازمین کے نام، پتے یا گاڑیوں کی تفصیلات مبینہ طور پر دھمکی آمیز مواد میں ظاہر ہوئی ہیں، انہیں فوری تحفظ اور ضروری سکیورٹی رہنمائی فراہم کی جائے۔

                آل پی ایم پیکیج ایمپلائز فورم کشمیر نے کہا، ’’ہمیں پوری امید ہے کہ حکومت اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے گی اور تازہ ترین سکیورٹی جائزے اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر فوری احتیاطی اقدامات کرے گی۔‘‘

                اب تک سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے مبینہ دھمکی کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

                یہ رواں ماہ دوسری مرتبہ ہے جب وادی میں سرکاری محکموں میں کام کرنے والے کشمیری پنڈت ملازمین نے کسی عسکریت پسند گروپ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سے قبل ملازمین کو مبینہ طور پر ۲۰ اگست تک گھر سے کام کرنے کے لیے کہا گیا تھا، تاہم حکومت نے بعد میں واضح کیا کہ پنڈت ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت سے متعلق ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا تھا۔

                اس وقت تقریباً ۶,۰۰۰ کشمیری پنڈت ملازمین پی ایم پیکیج کے تحت وادی کے مختلف سرکاری محکموں میں کام کر رہے ہیں۔ بیشتر کو مخصوص ٹرانزٹ کالونیوں میں رہائش اور سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

                پہلے اتوار کے روز کشمیری پنڈت مہاجرین کو دھمکی دینے والا ایک تازہ خط سامنے آیا، جس کے تقریباً دو ہفتے قبل بھی ایسا ہی ایک خط آن لائن جاری کیا گیا تھا۔ اس خط میں وادیٔ کشمیر میں کام کرنے والے کشمیری پنڈتوں کو ’’اپنے طور طریقے بدلنے‘‘ کی تنبیہ کی گئی تھی۔

                خط میں تقریباً نصف درجن کشمیری پنڈتوں کے نام درج کرتے ہوئے جموں کے مختلف علاقوں میں ان کے رہائشی مقامات بھی بتائے گئے ہیں۔ انہیں ’’سفید پوش دہشت گرد‘‘ اور ’’غدار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ دہلی میں اپنے ’’آقاؤں‘‘ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

                حکام نے بتایا کہ سکیورٹی ایجنسیاں دونوں خطوط کی صداقت کی جانچ کر رہی ہیں اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ان کے پیچھے کون لوگ ہیں۔

                خط میں ان کشمیری پنڈتوں کے درمیان فرق کرنے کی کوشش کی گئی ہے جنہوں نے وادی سے ہجرت نہیں کی تھی اور کہا گیا ہے کہ وہ محفوظ ہیں اور کسی کو ان سے کوئی مخالفت نہیں۔ تاہم، خط میں ان لوگوں کو دھمکی کا نشانہ بنایا گیا ہے جو وادی سے ہجرت کر گئے تھے، نیز ان افراد کو بھی جو ’’کشمیر میں آر ایس ایس کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کی کوشش‘‘ کر رہے ہیں۔

                ’’جیسا کہ پہلے ہی خبردار کیا جا چکا ہے، آپ جہاں بھی ہیں اور جہاں بھی جاتے ہیں، ہم آپ کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں،‘‘ احمد بلال کے دستخط سے جاری کیے گئے خط میں کہا گیا ہے۔

                سکیورٹی ایجنسیوں کے مطابق یہ خط مبینہ طور پر ’یونائیٹڈ لبریشن کونسل‘ نامی ایک گروپ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جو لشکرِ طیبہ کا ایک اور محاذ بھی ہو سکتا ہے۔ ان خطوط کو کشمیری پنڈتوں کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو حکومت کی جانب سے پی ایم جاب پیکیج کے تحت مختلف محکموں میں تقرری کے بعد ملازمت کے لیے دوبارہ وادیٔ کشمیر واپس آئے ہیں۔

                اس ماہ کے اوائل میں پہلے دھمکی آمیز خط کے سامنے آنے کے بعد جموں و کشمیر حکومت نے اپنے ماتحت محکموں کو ہدایت دی تھی کہ کشمیری پنڈت ملازمین کو چھٹی پر بھیج دیا جائے۔ حکومت نے انہیں چوکس رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی بھی ہدایت کی تھی۔

                پہلے خط میں محکمہ مال کے بعض ملازمین کے نام اور فون نمبر بھی درج تھے۔ پولیس ذرائع نے انڈئن ایکسپریس کو بتایا تھا کہ اس خط میں ان ملازمین کے کام کو دہشت گردوں کی املاک ضبط کرنے کے حکومتی اقدام سے جوڑنے کی کوشش کی گئی تھی۔ یہ خط جنوبی کشمیر کے کولگام میں۳۱ جولائی کو اینٹوں کے ایک بھٹے پر دو مہاجر مزدوروں کو ملی ٹنٹوں کی جانب سے ہلاک کیے جانے کے تقریباً ایک ہفتے بعد سامنے آیا تھا۔

                حکام کے مطابق ’یونائیٹڈ لبریشن کونسل‘ پہلی مرتبہ جولائی میں اُس وقت خبروں میں آئی تھی جب اس نے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی برسی کے موقع پر ایک پوسٹر جاری کیا تھا۔

                یہ تازہ دھمکیاں ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب کشمیری پنڈتوں کی وادی میں واپسی اور ان کی بازآبادکاری کے لیے حکومتی اقدامات میں تیزی آئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

 

(ندائے مشرق ویب ڈیسک)

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 رام بن میں زمین دھنس جانے سے مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں

Next Post

بارہمولہ تک وندے بھارت کی توسیع کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’بجلی کے نرخوں میں اضافہ مجبوری تھی‘

2026-08-25
’شاہراہ کی بندش کے دوران محض ایک فیصد سیب کی پیداوار ہی پھنس گئی‘
اہم ترین

سیبوں کی کٹائی عروج پر، کشمیر کو ملک کی منڈیوں تک ’سبز  راہداری‘ کی ضرورت کیوں؟

2026-08-25
بڑے جو و خروش کے ساتھ جموں،سرینگر براہِ راست وندے بھارت ایکسپریس کا باقاعدہ آغاز
اہم ترین

بارہمولہ تک وندے بھارت کی توسیع کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

2026-08-25
 رام بن میں زمین دھنس جانے سے مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں
اہم ترین

 رام بن میں زمین دھنس جانے سے مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں

2026-08-25
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

بی جے پی کے خلاف اشتعال انگیز بیان  پر این سی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج

2026-08-25
بجلی بحران کی وجہ ؟’مانگ میں اضافہ اور پیداوارمیں کمی ہے‘
اہم ترین

اپوزیشن کا بجلی نرخوں میں اضافے  کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

2026-08-25
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا آوارہ جانوروں  کی تعداد پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ

2026-08-25
اہم ترین

راجوری کا لاپتہ شخص۲۶   سال بعد وائرل ویڈیو کے  ذریعے گھر واپس پہنچ گیا

2026-08-25
Next Post
بڑے جو و خروش کے ساتھ جموں،سرینگر براہِ راست وندے بھارت ایکسپریس کا باقاعدہ آغاز

بارہمولہ تک وندے بھارت کی توسیع کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.