ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی جل بورڈ گھوٹالے کی تحقیقات مکمل ہونے پر کیجریوال بھی جیل جائیں گے: ملہوترا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-21
in قومی خبریں
A A
دہلی جل بورڈ گھوٹالے کی تحقیقات مکمل ہونے پر کیجریوال بھی جیل جائیں گے: ملہوترا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

نئی دہلی، 20اگست (یو این آئی) دہلی پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر ہرش ملہوترا نے عام آدمی پارٹی (آپ) کو بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی اور سیاسی طور پر مایوس پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی جل بورڈ گھوٹالے کی تحقیقات مکمل ہوتے ہی سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال بھی جیل جائیں گے۔
مسٹر ملہوترا نے آپ لیڈر اور سابق وزیر ستیندر جین کو عدالتی حراست میں بھیجے جانے کے معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کے اروند کیجریوال، منیش سسودیا، جین، ویبھو کمار جیسے بدعنوان لیڈروں کے سیاہ کارناموں کی تحقیقات اور گرفتاریاں ہو رہی ہیں تو وہ سیاسی مظلومیت کا کارڈ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی جل بورڈ کیجریوال حکومت میں لوٹ مار کا سب سے بڑا مرکز رہا تھا۔ 10 سال تک دہلی جل بورڈ کے کھاتوں کا کوئی آڈٹ نہیں ہوا اور تقریباً 60 ہزار کروڑ روپے کا گھوٹالا ہوا اور جس دن مکمل تحقیقات کی رپورٹ آئے گی، مسٹر کیجریوال خود بھی جیل جائیں گے۔
وہیں رکن پارلیمان منوج تیواری نے کہا ہے کہ مسٹر جین اور دیگر ملزمان کی گرفتاری سے یہ پوری طرح واضح ہوگیا ہے کہ کیجریوال حکومت کے 10 سالہ دور اقتدار میں دہلی کو کس طرح لوٹا گیا۔ نالوں پر ایک بھی ایس ٹی پی نہ لگانے اور جمنا کے مسلسل آلودہ ہونے کے پیچھے یہی سرکاری بدعنوانی ذمہ دار ہے۔ آپ چاہے جتنے بھی سیاسی دعوے کرے، لیکن بدعنوانی کے پختہ ثبوت سامنے آچکے ہیں۔ قانون اپنا کام کر رہا ہے اور دہلی کے گنہگاروں کو سزا مل کر رہے گی۔ عوام اب ان کے بہکاوے میں آنے والی نہیں ہے۔
رکن پارلیمان بانسوری سوراج نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی اس وقت کی حکومت نے اپنے پورے دور اقتدار میں یہ دکھا دیا کہ ان کی پوری نیت صرف اپنی تشہیر اور بدعنوانی کی تھی۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت کے پورے دور اقتدار میں دہلی میں ایک بھی ایس ٹی پی پلانٹ نہیں لگایا گیا۔
راجیہ سبھا رکن پارلیمان سواتی مالیوال نے کہا کہ دہلی میں مسٹر کیجریوال نے 10 سال بدعنوانی کی دکان چلائی۔ اسکولوں میں کلاس روم کی تعمیر سے لے کر شراب گھوٹالے تک، نہ جانے کتنے گھوٹالے ہوئے۔ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں کسی وزارت کا ایک دن بھی چارج نہیں سنبھالا اور بدعنوانی کا الزام وزیروں پر ڈالنے کی حکمت عملی اپنائی۔
چاندنی چوک سے رکن پارلیمان پروین کھنڈیلوال نے کہا کہ مسٹر جین کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ مسٹر کیجریوال نے 10 سال میں اقتدار کے تحفظ میں بدعنوانی کا ایسا نمونہ تیار کیا جس میں سیاست دان، افسران اور ٹھیکیدار سبھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب آہستہ آہستہ مسٹر کیجریوال کے کارنامے سامنے آرہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈی آر آئی نے اسمگلنگ کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا، ہاتھی دانت سے بنی 54 نوادرات ضبط

Next Post

آزاد اور کھلے ہند- بحرالکاہل کے لیے دفاعی تعاون بڑھائیں گے ہند-جاپان، بحری سلامتی معاہدے پر دستخط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا
قومی خبریں

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

2026-10-10
پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ
قومی خبریں

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

2026-10-10
ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،
قومی خبریں

ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،

2026-10-10
جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا
قومی خبریں

جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا

2026-10-10
سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ
قومی خبریں

سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ

2026-10-10
قومی خبریں

دہلی اسمبلی میں ننھے ماحولیاتی محافظین کی گونج، نیشنل چلڈرنس انوائرنمنٹ پارلیمنٹ، 2026 میں بیداری سے عمل کی جانب پیش قدمی

2026-10-10
قومی خبریں

خلا کے شعبے میں نجی شراکت داری سے نوجوانوں کے لیے مواقع میں اضافہ: جتیندر سنگھ

2026-10-10
دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند
اہم ترین

دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند

2026-10-10
Next Post
آزاد اور کھلے ہند- بحرالکاہل کے لیے دفاعی تعاون بڑھائیں گے ہند-جاپان، بحری سلامتی معاہدے پر دستخط

آزاد اور کھلے ہند- بحرالکاہل کے لیے دفاعی تعاون بڑھائیں گے ہند-جاپان، بحری سلامتی معاہدے پر دستخط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.