جمعہ, اگست 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

گور صاحب کی قابل غور باتیں !            

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2026-08-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رشوت لیتے ہوئے ایس ایم سی کی جونیئر بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

ڈیپوٹیشن آرڈر کے خلاف اسمبلی ملازمین کا احتجاج‘ نظرثانی کا مطالبہ

 تو صاحب، آج کی تازہ اور ایک دم تازہ خبر یہ ہے کہ اپنے ٹرمپ صاحب ……. ڈونالڈ ٹرمپ صاحب کے بھارت دیش میں نمائندے، سرجیو گور، اپنے کشمیر آئے تھے۔ نہیں صاحب، ہم نے کون سا ان سے ملنا تھا جو ہم ان کی آمد پر خوش ہوتے ……. خوش تو اپنے گورے گورے بانکے چھورے وزیر اعلیٰ، عمر عبداللہ، ہوئے۔ گور صاحب سے بالمشافہ ملاقات کرکے، اللہ میاں کی قسم، ان کی خوشی دیکھ کر ہمیں لگا کہ یہ جناب یقین کرنا چاہتے تھے کہ کیا واقعی میں یہ ٹرمپ صاحب کے نمائندے سے مل رہے ہیں۔وہ کیا ہے کہ ایک زمانہ تھا، اور یہ زیادہ پرانا زمانہ نہیں تھا ……. یہ وہ زمانہ تھا جب اپنے کشمیر میں آئے دن کوئی نہ کوئی نمائندہ آ ہی جاتا تھا ……. کشمیر کے گلی کوچوں میں جاتا اور ……. اور ان گلی کوچوں میں جو امیرِ اعلیٰ، چیئرمین، نائب چیئرمین، صدر اور نائب صدر ہوا کرتے تھے، اور ہول سیل میں ہوا کرتے تھے ……. ان سے ملنے جاتا۔ ان سے ملنے کے بعد عمر عبداللہ جیسوں کی باری آتی اور یہ نمائندے، یہ سفراء، ان سے ملتے۔اور یہ زیادہ پرانا زمانہ نہیں تھا کہ اُس زمانے کے بعد ایک زمانہ ایسا بھی آیا جب کوئی کشمیر کا رخ نہیں کرتا تھا۔ اور آج، ۱۵ برسوں بعد، ٹرمپ صاحب کے نمائندے نے کشمیر کا رخ کیا اور اپنے گورے گورے بانکے چھورے سے ملے …….کیوں ملے؟ ہم نہیں جانتے ہیں، بالکل بھی نہیں جانتے ہیں، سوائے اس ایک بات کے کہ ان سے ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ صاحب واقعی خوش تھے اور خود کو خوش قسمت بھی سمجھ رہے تھے۔ہاں، یاد آیا! ایک اور بات جو ہم جانتے ہیں، وہ یہ ہے کہ گور صاحب نے باتوں باتوں میں جموں و کشمیر کو بھارت کا ’اہم‘ حصہ بھی قرار دیا۔ استغفراللہ! ہمیں کیوں اعتراض ہوگا؟ اللہ میاں کی قسم، ان کی اس بات پر ہمیں تو بالکل بھی اعتراض نہیں ہے ……. الٹا ہم تو کہہ رہے ہیں کہ انہیں ایسا کہنے کی ضرورت بھی نہیں تھی، کہ ہمارا جاننا اور ماننا ہے کہ جموں و کشمیر سچ میں اہم حصہ ہے ……. اپنے بھارت کا۔لیکن جہاں غور صاحب ……. معاف کیجیے، گور صاحب نے اتنی باتیں کیں، وہاں اگر ایک اور بات بھی کہتے تو ہمیں اچھا لگتا ……. یہ کہتے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ ہے اوریہاں کے لوگ بھی اہم ہیں تو ……. تو اللہ میاں کی قسم، ہم خوش ہوتے ……. اتنے ہی خوش، یا پھر اُس سے بھی زیادہ خوش، جتنے ٹرمپ صاحب کے نمائندے سے ملاقات پر اپنے وزیر اعلیٰ خوش ہیں۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راج ناتھ کل اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ بات چیت میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر کریں گے گفتگو

Next Post

اسلام آباد اور نئی دہلی نے  ایک دوسرے کے ہائی  کمیشن کی عمارتوں کے باہر موجود ’تجاوزات‘ ہٹا دیں

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

رشوت لیتے ہوئے ایس ایم سی کی جونیئر بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

2026-08-21
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج
اہم ترین

ڈیپوٹیشن آرڈر کے خلاف اسمبلی ملازمین کا احتجاج‘ نظرثانی کا مطالبہ

2026-08-21
پی ایم مودی کی قیادت میں پاک اشتعال انگیزیوں پر فوجی ردعمل کا زیادہ امکان ہے:امریکی انٹیلی جنس
اہم ترین

اسلام آباد اور نئی دہلی نے  ایک دوسرے کے ہائی  کمیشن کی عمارتوں کے باہر موجود ’تجاوزات‘ ہٹا دیں

2026-08-21
’جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ‘
اہم ترین

’جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ‘

2026-08-20
’جموں کشمیر میںامن ترقی کی کنجی ہے‘
اہم ترین

ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے۲۳ ویں یومِ تاسیس سے  سنہا کا خطاب

2026-08-20
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر نے بی جے پی کے بدعنوانی کے الزامات مسترد کردئے

2026-08-20
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ نے پھانسی دے کر سزائے موت پر عملدرآمد ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی

2026-08-20
راج باغ کے ’ٹرینڈز‘ کمرشل کمپلیکس کے معاملے میں اے سی بی نے ایف آئی آر درج کرلی
اہم ترین

راج باغ کے ’ٹرینڈز‘ کمرشل کمپلیکس کے معاملے میں اے سی بی نے ایف آئی آر درج کرلی

2026-08-20
Next Post
پی ایم مودی کی قیادت میں پاک اشتعال انگیزیوں پر فوجی ردعمل کا زیادہ امکان ہے:امریکی انٹیلی جنس

اسلام آباد اور نئی دہلی نے  ایک دوسرے کے ہائی  کمیشن کی عمارتوں کے باہر موجود ’تجاوزات‘ ہٹا دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.