پیر, اکتوبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان نے اپنے 600 ویں ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-20
in کھیل
A A
ہندوستان نے اپنے 600 ویں ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شنگھائی ماسٹرز: میدویدیف، فیلیکس اور رافیل نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی

منسکھ مانڈویہ وارانسی میں ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ کے 94ویں ایڈیشن کی قیادت کریں گے

گال، 19 اگست (یواین آئی) مانَو سوتھر کی چھ وکٹ اور پرسدھ کرشنا کی دو وکٹوں کی شاندار گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے بدھ کو پہلے ٹیسٹ کے پانچویں دن کھانے کے وقفے کے بعد سری لنکا کی دوسری اننگز 206 رنز پر سمیٹ کر میچ 165 رنز سے جیت لیا۔ یہ ہندوستان کے 600ویں ٹیسٹ میں تاریخی فتح ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ دیودت پڈیکل کو 167 رنز کی شاندار سنچری کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
سری لنکا نے چوتھے دن کے 4 وکٹ پر 84 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ کپتان دھننجیا ڈی سلوا اور سونال دینوشا نے محتاط بلے بازی کرتے ہوئے اسکور 156 رنز تک پہنچایا، لیکن رویندر جڈیجا نے 56ویں اوور میں دھننجیا کو 59 رنز پر آؤٹ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد پرسدھ کرشنا نے نروشن ڈکویلا کو 10 رنز پر وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ کراکے سری لنکا کی چھٹی وکٹ حاصل کی۔
کھانے کے وقفے کے بعد مانَو سوتھر نے سنچری کی جانب بڑھ رہے سونال دینوشا کو 84 رنز پر آؤٹ کیا۔ انہوں نے 128 گیندوں پر آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اس کے بعد سوتھر نے پربھات جے سوریا اور لہیرو کمارا کو بغیر کھاتہ کھولے پویلین بھیج دیا اور 78ویں اوور میں کیشرا نونتا کو 20 رنز پر آؤٹ کرکے سری لنکا کی اننگز 206 رنز پر ختم کردی۔
ہندوستان کی جانب سے پہلی اننگز میں چار وکٹ لینے والے مانَو سوتھر نے دوسری اننگز میں 23.4 اوورز میں 55 رنز دے کر چھ وکٹ حاصل کیے۔ پرسدھ کرشنا نے دو جبکہ محمد سراج اور رویندر جڈیجا نے ایک، ایک وکٹ لیا۔ سوتھر نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 28 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
مختصر اسکور: ہندوستان پہلی اننگز 462، دوسری اننگز 193؛ سری لنکا پہلی اننگز 284، دوسری اننگز 206 رنز۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جوڈار چوتھے راؤنڈ میں؛ الکاراز اور شیلٹن کی برابری کی

Next Post

ہاکی ورلڈ کپ : سیمی فائنل کی دوڑ میں ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شنگھائی ماسٹرز: میدویدیف، فیلیکس اور رافیل نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی
کھیل

شنگھائی ماسٹرز: میدویدیف، فیلیکس اور رافیل نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی

2026-10-11
منسکھ مانڈویہ وارانسی میں ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ کے 94ویں ایڈیشن کی قیادت کریں گے
کھیل

منسکھ مانڈویہ وارانسی میں ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ کے 94ویں ایڈیشن کی قیادت کریں گے

2026-10-11
کھیل

چائنا اوپن: ژینگ کا سیمی فائنل میں مرٹنز سے مقابلہ

2026-10-11
کھیل

چین آئچی ناگویا ایشین پیرا گیمز میں 312 ایتھلیٹس بھیجے گا

2026-10-11
کھیل

ویدیہی چودھری نے تیسری فینیسٹا اوپن ٹرافی جیتی، مان کیشروانی مردوں کے چیمپئن

2026-10-11
16ویں ہاکی انڈیا سینئر مردوں کی قومی چیمپئن شپ کل جھانسی میں شروع ہوگی
کھیل

16ویں ہاکی انڈیا سینئر مردوں کی قومی چیمپئن شپ کل جھانسی میں شروع ہوگی

2026-10-10
کامن ویلتھ کیو اسپورٹس چیمپئن شپ میں پارس گپتا اور دھوج ہریا کی فاتحانہ شروعات
کھیل

کامن ویلتھ کیو اسپورٹس چیمپئن شپ میں پارس گپتا اور دھوج ہریا کی فاتحانہ شروعات

2026-10-10
کھیل

جیت راول کا پیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

2026-10-10
Next Post
ہاکی ورلڈ کپ : سیمی فائنل کی دوڑ میں ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے

ہاکی ورلڈ کپ : سیمی فائنل کی دوڑ میں ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.