بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ٹاٹا اسٹیل ‘جمشید پور فٹبال اینڈ اسپورٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ’ کو 100 روپے میں چرچل برادرس کو فروخت کرے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-15
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں سست اوور ریٹ پر آسٹریلیا پر جرمانہ

مانوش شاہ اور یشسوی گھورپڑے ہاریں، ہندوستان کی ٹیبل ٹینس مہم ختم

ممبئی، 14 اگست (یو این آئی) ٹاٹا اسٹیل نے ‘جمشید پور فٹبال اینڈ اسپورٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ’ (جے ایف ایس پی ایل) میں اپنی ایکویٹی حصہ داری چرچل برادرس فٹبال کلب کو 100 روپے کی برائے نام رقم کے عوض منتقل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
دونوں فریقین کے درمیان جمعہ کو اس سلسلے میں معاہدہ ہوا۔ فروخت کا عمل 31 اگست 2026 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ ٹاٹا اسٹیل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 جولائی 2026 کو ہوئی میٹنگ میں اس سودے کی منظوری دی تھی۔ جے ایف ایس پی ایل کی نیٹ ورتھ 31 مارچ 2026 کو 5.8 کروڑ روپے منفی تھی۔ مالی سال 26-2025 میں اس کا کل کاروبار 32.23 کروڑ روپے کا تھا۔
ٹاٹا اسٹیل نے جمعہ کو بتایا کہ یہ منتقلی آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق کی گئی ہے۔ اس میں کلب کے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے اسپورٹنگ لائسنس کے ساتھ ساتھ 12 کھلاڑیوں اور دو کوچوں کی منتقلی بھی شامل ہے۔ چرچل برادرس ستمبر 2026 سے جمشید پور فٹبال کلب (جے ایف سی) کے تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے معاہدے اپنے تحت لے لے گا۔ اس سے انہیں آئی ایس ایل میں اپنا پیشہ ورانہ فٹبال کیریر جاری رکھنے کا موقع ملے گا۔
چرچل برادرس گوا کا جانا پہچانا فٹبال کلب ہے۔ اس نے دو آئی لیگ کے خطاب جیتے ہیں اور ہندوستانی گھریلو فٹبال میں اس کا مضبوط ریکارڈ رہا ہے۔
ٹاٹا اسٹیل میں کارپوریٹ سروسز کے نائب صدر ڈی بی سندر رامم نے اس سودے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "چرچل ہندوستانی فٹبال کی تاریخ رکھنے والا ایک حقیقی اور معتبر کلب ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ یہ معاہدہ ہمارے کھلاڑیوں اور کوچوں کو کلب فٹبال کھیلنا جاری رکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔” انہوں نے اس تبدیلی کو آسان بنانے کے لیے فٹبال فیڈریشن اور چرچل برادرس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مسٹر رامم نے کہا کہ ٹاٹا اسٹیل بنیادی سطح اور یوتھ لیول پر فٹبال پر اپنی توجہ جاری رکھے گی۔ نوجوان صلاحیتوں، خاص طور پر مقامی اور قبائلی برادریوں کے نوجوانوں کی شناخت کرنے اور انہیں تراشنے کی کمپنی کی ایک طویل روایت رہی ہے۔ کمپنی فٹبال فیڈریشن کے تعاون سے اپنے یوتھ سسٹم کو جدید بنائے گی اور اس کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری و توسیع کرے گی۔
ٹاٹا فٹبال اکیڈمی کا قیام 1987 میں جمشید پور میں ہوا تھا اس نے 300 سے زائد کیڈٹس کو تربیت دی ہے، جن میں سے 150 نے ہندوستانی قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔ ان میں مختلف عمر کے گروپوں کی قومی ٹیموں کے 26 کپتان بھی شامل ہیں۔
فٹبال کے علاوہ ٹاٹا اسٹیل تیر اندازی، ہاکی، اسپورٹ کلائمبنگ اور روئنگ جیسے کھیلوں میں عالمی سطح کی اسپورٹس اکیڈمیاں بھی چلاتی ہے۔ کمپنی عالمی سطح کی میراتھن اور شطرنج کے مقابلوں کا بھی انعقاد کرتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میدان میں فنگس پھیلنے کی وجہ سے اوساسونا بمقابلہ سیلا ویگو مقابلہ ملتوی

Next Post

ایگا سوئیتک نے الینا رباکینا کو ہرا کر اس سیزن کا اپنا پہلا خطاب جیتا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں سست اوور ریٹ پر آسٹریلیا پر جرمانہ
کھیل

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں سست اوور ریٹ پر آسٹریلیا پر جرمانہ

2026-09-27
مانوش شاہ اور یشسوی گھورپڑے ہاریں، ہندوستان کی ٹیبل ٹینس مہم ختم
کھیل

مانوش شاہ اور یشسوی گھورپڑے ہاریں، ہندوستان کی ٹیبل ٹینس مہم ختم

2026-09-27
ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
کھیل

ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-27
کھیل

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے گل فٹ ہیں: کوٹک

2026-09-27
کھیل

کوارٹر فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ افغانستان سے، بارش کا خطرہ

2026-09-27
کھیل

نئی چوٹ کے باعث ہاردک پانڈیا آسٹریلیا اے سیریز سے باہر

2026-09-27
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاری کے آغاز کے ساتھ روہت اور کوہلی ایک بار پھر توجہ کا مرکز

2026-09-27
ایشین گیمز: انناہت اور ابھیے سیمی فائنل میں، ہندوستان کے تین تمغے پکے
کھیل

ایشین گیمز: انناہت اور ابھیے سیمی فائنل میں، ہندوستان کے تین تمغے پکے

2026-09-26
Next Post

ایگا سوئیتک نے الینا رباکینا کو ہرا کر اس سیزن کا اپنا پہلا خطاب جیتا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.