بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ونے کمار بنے کرناٹک کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-15
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں سست اوور ریٹ پر آسٹریلیا پر جرمانہ

مانوش شاہ اور یشسوی گھورپڑے ہاریں، ہندوستان کی ٹیبل ٹینس مہم ختم

بنگلورو، 14 اگست (یو این آئی) ہندوستان کے سابق تیز گیند باز ونے کمار کو آئندہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے کرناٹک ٹیم کا چیف کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ کرناٹک کے سابق بلے باز دیپک چوگلے فیلڈنگ کوچ کے طور پر ان کے سپورٹ اسٹاف کا حصہ ہوں گے۔
42 سالہ ونے یہ ذمہ داری ییرے گوڑا سے سنبھالیں گے۔ حال ہی میں مہاراجہ ٹی-20 ٹرافی میں ہبلی ٹائیگرز کی کمان سنبھالنے کے بعد، کرناٹک کے چیف کوچ کے طور پر ونے کی یہ پہلی ذمہ داری ہوگی۔ ان کے پاس فرنچائز ٹی-20 کوچنگ کا بھی اعلیٰ سطح کا تجربہ ہے، جہاں وہ یو اے ای کی آئی ایل ٹی-20 میں ’ایم آئی ایلمیریٹس‘ کے بالنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 2021 میں فرسٹ کلاس اور بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد، ونے ممبئی انڈینز میں آئی پی ایل ٹیلنٹ اسکاؤٹ کا رول بھی نبھا چکے ہیں۔
ونے رنجی ٹرافی کی تاریخ میں 442 شکاروں کے ساتھ تیز گیند بازوں میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بالر ہیں اور ہندوستان کے اس اہم گھریلو ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر پانچویں نمبر پر ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریر میں کھیلے 139 فرسٹ کلاس میچوں میں 22.44 کی شاندار اوسط سے کل 504 وکٹ حاصل کئے۔ ہندوستان کے لیے بین الاقوامی ڈیبیو کرنے کے بعد، ونے نے 2013 سے 2015 کے دوران کرناٹک کی کپتانی کرتے ہوئے ٹیم کو مسلسل دو بار تاریخی ’ٹریبل‘ وجے ہزارے ٹرافی، رنجی ٹرافی اور ایرانی کپ جتوایا تھا۔
ہندوستان کے لیے ایک ٹیسٹ اور 31 ون ڈے کھیلنے کے علاوہ، ونے کولکاتا نائٹ رائڈرز (2014) اور ممبئی انڈینز (2015 اور 2017) کی ان ٹیموں کا بھی حصہ تھے جنہوں نے آئی پی ایل کا خطاب جیتا تھا۔ گزشتہ سیزن کی رنر اپ رہی کرناٹک کی ٹیم 11 اکتوبر کو آندھرا کے خلاف اپنے 2026-27 رنجی ٹرافی ک مہم کا آغاز کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گیانا ایجمین نے جمیکا کنگز مین کو چھ وکٹ سے ہرا دیا

Next Post

گالے کی مشکل حالات میں گل کی ٹیم کے لیے اسپن سخت امتحان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں سست اوور ریٹ پر آسٹریلیا پر جرمانہ
کھیل

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں سست اوور ریٹ پر آسٹریلیا پر جرمانہ

2026-09-27
مانوش شاہ اور یشسوی گھورپڑے ہاریں، ہندوستان کی ٹیبل ٹینس مہم ختم
کھیل

مانوش شاہ اور یشسوی گھورپڑے ہاریں، ہندوستان کی ٹیبل ٹینس مہم ختم

2026-09-27
ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
کھیل

ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-27
کھیل

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے گل فٹ ہیں: کوٹک

2026-09-27
کھیل

کوارٹر فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ افغانستان سے، بارش کا خطرہ

2026-09-27
کھیل

نئی چوٹ کے باعث ہاردک پانڈیا آسٹریلیا اے سیریز سے باہر

2026-09-27
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاری کے آغاز کے ساتھ روہت اور کوہلی ایک بار پھر توجہ کا مرکز

2026-09-27
ایشین گیمز: انناہت اور ابھیے سیمی فائنل میں، ہندوستان کے تین تمغے پکے
کھیل

ایشین گیمز: انناہت اور ابھیے سیمی فائنل میں، ہندوستان کے تین تمغے پکے

2026-09-26
Next Post

گالے کی مشکل حالات میں گل کی ٹیم کے لیے اسپن سخت امتحان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.