بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

شاہ سے ملے موریہ،عوامی فلاحی اسکیموں، دیہی ترقی اور بنیادی ڈھانچے سے جڑے کام اور موجودہ سیاسی صورتحال پر کی گفتگو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-14
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

نئی دہلی 13 اگست (یو این آئی) اتر پردیش کے نائب وزیرِ اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے وزیرِ داخلہ امت شاہ سے ملاقات کر کے ریاست میں عوامی فلاحی اسکیموں، دیہی ترقی اور بنیادی ڈھانچے سے جڑے کام اور موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔
مسٹر موریہ اور مسٹر شاہ کے درمیان بدھ کے روز یہاں ہوئی میٹنگ تقریباً آدھے گھنٹے جاری رہی۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس دوران اتر پردیش کے آنے والے اسمبلی انتخابات کی حکمتِ عملی، ریاست کی سیاسی صورتحال اور بدلتے سماجی توازن پر تفصیلی گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق، میٹنگ میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی کی جانب سے نوجوانوں، خصوصاً ‘جین زی’ ووٹروں کو متوجہ کرنے کی حکمتِ عملی کا توڑ نکالنے کے معاملے پر بھی غور و خوص ہوا۔
مسٹر موریہ نے مسٹر شاہ کے ساتھ ہوئی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری کی اور لکھا، "ہمیں مرکزی وزیرِ داخلہ اورامدادباہمی مسٹر امت شاہ جی سے خیرسگالی ملاقات کرنے اور ان کی رہنمائی حاصل کرنے کا شرف حاصل ہوا۔”
قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں یہاں جنتر منتر پر ہوئے طلباء کے احتجاج اور نوجوانوں سے جڑے مسائل پر اپوزیشن جس طرح سے جارحانہ نظر آ رہا ہے، اس کے جواب میں بی جے پی کی حکمتِ عملی کے تعلق سے بھی گفتگو کی گئی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ نوجوانوں کے درمیان پارٹی کی رسائی بڑھانے اور انہیں براہِ راست جوڑنے کے لیے خصوصی روڈ میپ تیار کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں ریاست میں جاری عوامی فلاحی اسکیموں، دیہی ترقی اور بنیادی ڈھانچے سے جڑے کام کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ریاست کی سیاسی صورتحال پر مرکزی قیادت کو فیڈ بیک دیا اور آگے کی حکمتِ عملی کے لیے رہنمائی حاصل کی۔
مسٹر موریہ نے مسٹر شاہ کے علاوہ کئی دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ‘ایکس’ پر لکھا، "اپنا قیمتی وقت دینے کے لیے بہت بہت شکریہ! نئی دہلی میں مرکزی وزیر کنجراپو رام موہن نائیڈو، مرکزی وزیرِ مملکت توکھن ساہو، راجیہ سبھا رکنِ پارلیمنٹ امرپال موریہ، رکنِ پارلیمنٹ ارون گوول اور ڈاکٹر سنجے جیسوال، مدھیہ پردیش کے سیدھی اسمبلی حلقے کی ایم ایل اے ریتی پاٹھک اور سابق رکنِ پارلیمنٹ پرتاپ سمہا سے خیرسگالی ملاقات کی۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تبدیلی، اتحاد، آئین کے تحفظ کے لیے سیاسی طاقت ضروری: کھرگے

Next Post

کھرگے کی توہین پر پرینکا نے جتایا سخت اعتراض، مودی سے مانگا جواب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار
قومی خبریں

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

2026-09-27
وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا
قومی خبریں

وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا

2026-09-27
بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی
قومی خبریں

بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی

2026-09-27
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
قومی خبریں

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت

2026-09-27
سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی
قومی خبریں

سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی

2026-09-27
مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
قومی خبریں

مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-27
قومی خبریں

مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آج کولکاتا پہنچیں گے نبین

2026-09-27
Next Post
مہنگائی لوگوں کی محنت کی کمائی کو متاثر کر رہی ہے: پرینکا

کھرگے کی توہین پر پرینکا نے جتایا سخت اعتراض، مودی سے مانگا جواب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.