ہفتہ, اگست 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

امت شاہ 12 اگست کو بھارت منڈپم میں بھارتیہ ویاپار مہوتسو 2026 کا افتتاح کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-08
in قومی خبریں
A A
امت شاہ 12 اگست کو بھارت منڈپم میں بھارتیہ ویاپار مہوتسو 2026 کا افتتاح کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل آئی آئی ٹی دہلی کی 57ویں تقسیمِ اسناد تقریب میں شرکت کریں گے

دہلی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے ارکان کا مبینہ دوا گھپلے پر احتجاج، وزیر صحت کے استعفے کا مطالبہ

نئی دہلی، 7 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 12 اگست کو بھارت منڈپم میں کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (کیٹ) اور انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او) کے مشترکہ اہتمام میں منعقد ہونے والے بھارتیہ ویاپار مہوتسو 2026 کا افتتاح کریں گے۔
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور کیٹ کے قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ اس مہوتسو کا مقصد ہندوستان کی تجارتی، صنعتی اور کاروباری صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض ایک نمائش نہیں بلکہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں نئے ہندوستان کی معاشی طاقت، خود اعتمادی، اختراع اور عالمی امنگوں کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تقریب وزیراعظم کے ‘ووکل فار لوکل’، ‘لوکل ٹو گلوبل’ اور ‘آتم نربھر بھارت’ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔ اس کا مقصد ہندوستانی صنعت کاروں، تاجروں، اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ای ، خواتین کاروباری شخصیات، دستکاروں اور خدمات کے شعبے سے وابستہ افراد کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جہاں سے وہ عالمی منڈیوں تک اپنی رسائی بڑھا سکیں۔
پروین کھنڈیلوال نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں امت شاہ کے علاوہ تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور کیٹ کی اسٹریٹجک مشیر اسمرتی ایرانی بھی شریک ہوں گی۔ اس موقع پر متعدد مرکزی وزراء، اعلیٰ سرکاری حکام، صنعت و تجارت سے وابستہ سرکردہ شخصیات اور مختلف ممالک کے تجارتی وفود کی بھی شرکت متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتیہ ویاپار مہوتسو ملک میں اب تک کا سب سے بڑا ‘میڈ اِن انڈیا’ تجارتی میلہ ہے، جو مکمل طور پر ہندوستانی مصنوعات، خدمات، ٹیکنالوجی اور اختراعات کے فروغ کے لیے وقف ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں سے 700 سے زائد اسٹال اس میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ لاکھوں کاروباری شرکا، کارپوریٹ خریدار، صنعت کار اور کاروباری افراد کی شرکت کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ 40 سے زائد ممالک سے تجارتی وفود اور خریدار اس میں شریک ہوں گے، جس سے یہ عالمی کاروباری پلیٹ فارم کی شکل اختیار کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس چار روزہ مہوتسو کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہ صنعت کاروں، برآمد کنندگان، اسٹارٹ اپس، بڑی صنعتوں، خواتین کاروباری شخصیات، دیہی دستکاروں اور جدید ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا۔ اس دوران بائر-سیلر میٹنگز، بی ٹو بی اور بی ٹو جی نیٹ ورکنگ سیشنز، سرمایہ کاری و برآمدات سے متعلق مذاکرات، اسٹارٹ اپ شوکیس، تکنیکی نمائشیں اور مختلف موضوعات پر پینل مباحثے منعقد کیے جائیں گے، جو تجارتی توسیع کے نئے مواقع فراہم کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی کل آئی آئی ٹی دہلی کی 57ویں تقسیمِ اسناد تقریب میں شرکت کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل آئی آئی ٹی دہلی کی 57ویں تقسیمِ اسناد تقریب میں شرکت کریں گے
قومی خبریں

مودی کل آئی آئی ٹی دہلی کی 57ویں تقسیمِ اسناد تقریب میں شرکت کریں گے

2026-08-08
دہلی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے ارکان کا مبینہ دوا گھپلے پر احتجاج، وزیر صحت کے استعفے کا مطالبہ
قومی خبریں

دہلی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے ارکان کا مبینہ دوا گھپلے پر احتجاج، وزیر صحت کے استعفے کا مطالبہ

2026-08-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

جے این یو میں منمانے طریقے سے ہو رہی ہیں تقرریاں، حکومت دے جواب: کانگریس

2026-08-08
قومی خبریں

فلا ئٹ کرو امتحان کے لیے درخواست کی تاریخ میں توسیع

2026-08-08
اکاسا ایئر نے چوتھی سالگرہ پر اپنا لائلٹی پروگرام اکاسا ایلیویٹ متعارف کرایا
قومی خبریں

اکاسا ایئر نے چوتھی سالگرہ پر اپنا لائلٹی پروگرام اکاسا ایلیویٹ متعارف کرایا

2026-08-08
سیتا رمن آج عام بجٹ پیش کریں گی 
قومی خبریں

آزادی کے بعد اپنایا گیا مرکزی منصوبہ بندی کا نظام لائسنس، کوٹہ، پرمٹ راج اور اقربا پروری میں بدل گیا تھا: نرملا سیتارمن

2026-08-08
نیٹ پیپر لیک:بایومیٹرک ریکارڈ اور موبائل ڈیٹا نے سوالیہ پرچہ لیک کرنے والے نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا
اہم ترین

نیٹ پیپر لیک:بایومیٹرک ریکارڈ اور موبائل ڈیٹا نے سوالیہ پرچہ لیک کرنے والے نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا

2026-08-08
ہندوستان اور چین کے درمیان بات چیت مثبت سمت میں، لوگوں کے تعلقات بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے: وزارتِ خارجہ
اہم ترین

ہند۔چین سفارتی مذاکرات میں ایل اے سی کی صورتحال کا جائزہ

2026-08-08

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.