جمعہ, اگست 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حساسیت کے ساتھ مضبوطی، اور خدمت کا حیرت انگیز سنگم تھیں سشما سوراج: ملہوترا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-07
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اشونی ویشنو سے میٹا حکام کی ملاقات، پی ایم مودی کی ویڈیو روکنے سمیت مختلف امور پر وضاحت

صدر بازار میں 12 اگست کو حب الوطنی کا سیل رواں، قطب روڈ سے 12 ٹوٹی چوک تک عظیم الشان ترنگا مارچ نکلے گا

نئی دہلی، 06 اگست (یو این آئی) دہلی پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر ہرش ملہوترا نے سابق مرکزی وزیر پدم وبھوشن محترمہ سشما سوراج کی ساتویں برسی کے موقع پر جمعرات کے روز انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندستانی سیاست کی ایسی مثال تھیں جس میں حساسیت کے ساتھ مضبوطی، اور خدمت کا حیرت انگیز سنگم تھا۔ وزیر خارجہ کے طور پر انہوں نے ‘عوام کی خارجہ پالیسی’ کو نئی معنویت دی ۔
محترمہ سوراج کی برسی کے موقع پر انھیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کےلیئے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں مسٹر ملہوترا اور رکنِ پارلیمنٹ محترمہ بانسری سوراج سمیت مختلف رہنماؤں نے انہیں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اس پروگرام کے بعد وسنت وہار میں وسنت ادیان میں منعقدہ ایک پروگرام میں وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا، مسٹر ملہوترا، دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا، محترمہ بانسری سوراج، ایم ایل اے انل شرما سمیت مختلف رہنماؤں نے محترمہ سوراج کی یاد میں ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت پودا لگایا۔
اس موقع پر محترمہ گپتا نے کہا کہ آج کا دن بہت جذباتی کرنے والا دن ہے۔ انہوں نے کہا، "محترمہ سشماسوراج کی تصویر ہمیشہ آنکھوں میں رہتی ہے اور وہ ہمیشہ سے میری آئیڈیل تھیں۔ میں سماج اور دہلی کے لیے آج جو کچھ کر پا رہی ہوں وہ ان سے ملی ترغیب اور رہنمائی کا نتیجہ ہے۔”
مسٹر ملہوترا نے کہا کہ محترمہ سشما سوراج صرف ایک رہنما نہیں تھیں، وہ ہندستانی سیاست کی ایسی مثال تھیں جس میں حساسیت کے ساتھ مضبوطی، اور خدمت کا حیرت انگیز سنگم تھا۔ وزیر خارجہ کے طور پر انہوں نے ‘عوام کی خارجہ پالیسی’ کو نیا معنویت دی ۔ دنیا کے کسی بھی کونے میں پھنسے ہندستانی کو لگا کہ دہلی میں ان کا اپنا کوئی ہے، تو وہ نام تھا سشما سوراج۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر انہوں نے (محترمہ سوراج) دارالحکومت کو ترقی اور نظم و ضبط کی نئی سمت دی۔ ان کی سادہ زندگی، واضح بیانات اور پارلیمنٹ میں ان کی پرجوش تقاریر آج بھی بی جے پی کے ہر کارکن کو توانائی فراہم کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا، "آج ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ محترمہ سشما کے اصولوں ‘ ملک مقدم ‘، ‘خدمت ہی سب سے بڑا مذہب’ اور ‘خواتین کا احترام’ کو اپنی زندگی میں اپنائیں گے۔ دہلی بی جے پی پریوار کی جانب سے میں سشما دیدی کو کروڑوں سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کی یاد ہمیں مسلسل قومی خدمت کے لیے ترغیب دیتی رہے۔”
مسٹروجیندر گپتا نے کہا کہ سشما دیدی ایک حساس اور متحرک رہنما تھیں جنہوں نے بی جے پی کے ہزاروں کارکنوں کی تربیت کی۔ رکنِ پارلیمنٹ منوج تیواری نے کہا، "محترمہ سوراج جیسا حساس رہنما بننا آسان نہیں، میری زندگی میں ان کی خاص اہمیت ہے کیونکہ انہوں نے ہی مجھے بی جے پی سے پہلا الیکشن لڑنے کی اطلاع دی تھی اور پھر رہنمائی کی تھی۔”

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پریاگ راج میں ‘چھاتوں کی گونج’ پروگرام روکنے کی ہو رہی ہے کوشش، ہر حال میں جائیں گے راہل: کانگریس

Next Post

آسام میں گوہاٹی- تیزپور چار لین قومی شاہراہ کے منصوبے کو کابینہ کی منظوری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اشونی ویشنو سے میٹا حکام کی ملاقات، پی ایم مودی کی ویڈیو روکنے سمیت مختلف امور پر وضاحت
قومی خبریں

اشونی ویشنو سے میٹا حکام کی ملاقات، پی ایم مودی کی ویڈیو روکنے سمیت مختلف امور پر وضاحت

2026-08-07
صدر بازار میں 12 اگست کو حب الوطنی کا سیل رواں، قطب روڈ سے 12 ٹوٹی چوک تک عظیم الشان ترنگا مارچ نکلے گا
قومی خبریں

صدر بازار میں 12 اگست کو حب الوطنی کا سیل رواں، قطب روڈ سے 12 ٹوٹی چوک تک عظیم الشان ترنگا مارچ نکلے گا

2026-08-07
این ایچ آر سی نے طالب علم کو زدوکوب کیئے جانے اور ذات پات پر مبنی تبصروں کا ازخود نوٹس لیا
قومی خبریں

این ایچ آر سی نے طالب علم کو زدوکوب کیئے جانے اور ذات پات پر مبنی تبصروں کا ازخود نوٹس لیا

2026-08-07
جھگیوں میں رہنے والے لوگوں کے معیارزندگی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے دہلی حکومت: ریکھا گپتا
قومی خبریں

جھگیوں میں رہنے والے لوگوں کے معیارزندگی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے دہلی حکومت: ریکھا گپتا

2026-08-07
قومی خبریں

اے پی سی آر گجرات کو گجرات ہائی کورٹ سے بڑی قانونی کامیابی، منڈرا میں چار مذہبی مقامات کے انہدام پر عبوری روک

2026-08-07
قومی خبریں

گاڑیوں کی خردہ فروخت نے بنایا جولائی کا نیا ریکارڈ

2026-08-07
قومی خبریں

خستہ حال نظام کا خمیازہ دہلی کے عوام بھگت رہے ہیں، ہر بارش کے ساتھ بہہ جاتے ہیں حکومت کے دعوے: ڈاکٹر نریش کمار

2026-08-07
قومی خبریں

آسام میں گوہاٹی- تیزپور چار لین قومی شاہراہ کے منصوبے کو کابینہ کی منظوری

2026-08-07
Next Post

آسام میں گوہاٹی- تیزپور چار لین قومی شاہراہ کے منصوبے کو کابینہ کی منظوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.