منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کیا اسرائیل میں نیتن یاہو کا ٹرمپ کارڈ اپنی اہمیت کھو رہا ہے؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-30
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل، ٹرمپ کے مطالبے کو، کلّیتاً نظر انداز کر رہا ہے : غزّہ حکومت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف

وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے تقریباً ہر موضوع پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ

تل ابیب، 29 جولائی (یو این آئی) اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو طویل عرصے سے امریکہ کے ساتھ اپنی قریبی سیاسی اور ذاتی تعلقات کو اپنی سب سے بڑی سیاسی طاقت کے طور پر پیش کرتے رہے ہیں، تاہم موجودہ حالات میں یہ تاثر کمزور پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے خلاف جنگ میں تعطل، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل کو اعتماد میں لیے بغیر معاہدوں کی جانب بڑھتی دلچسپی اور امریکہ میں اسرائیل پر بڑھتی تنقید نے نیتن یاہو کے ٹرمپ کارڈ کی افادیت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
یہ صورتِ حال نیتن یاہو کے لیے ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب انہیں اکتوبر کے آخر میں عام انتخابات، بدعنوانی کے مقدمات اور خطے میں جاری کئی تنازعات کا سامنا ہے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس ٹرمپ اور نیتن یاہو ملاقات کا مقصد ناصرف دو طرفہ تعلقات کا اظہار کرنا ہے بلکہ اسرائیلی عوام کو یہ پیغام دینا بھی ہے کہ نیتن یاہو اب بھی وائٹ ہاؤس تک خصوصی رسائی رکھتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایران کے خلاف کارروائی سے قبل نیتن یاہو نے ٹرمپ کو اس جنگ کی کامیابی اور ایرانی حکومت کے خاتمے کے امکانات پر قائل کیا تھا، تاہم جنگ کے طویل ہونے کے بعد دونوں رہنماؤں کے تعلقات میں تناؤ کی خبریں سامنے آئیں۔
امریکی کانگریس میں بھی اسرائیلی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد، ترکیہ کو ایف 35 طیاروں کی ممکنہ فروخت پر اسرائیلی اعتراضات اور سعودی عرب کے ساتھ امریکی جوہری تعاون کے معاہدے پر اختلافات نے نیتن یاہو کی پوزیشن کو متاثر کیا ہے۔
امریکی قدامت پسند شخصیات، جن میں ٹکر کارلسن، مارجوری ٹیلر گرین اور نائب صدر جے ڈی وینس شامل ہیں، حالیہ مہینوں میں نیتن یاہو کی پالیسیوں پر تنقید کر چکے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے بھی ترکیہ کو ایف 35 طیاروں کی فروخت پر اسرائیلی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کوئی نہیں بتا سکتا کہ امریکا کیا فروخت کرے گا۔
اسرائیل کے سابق سفیر ایلون پنکاس کے مطابق نیتن یاہو اس دورے کے ذریعے اسرائیل میں اپنے حامیوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ان کے ٹرمپ سے تعلقات اب بھی مضبوط ہیں، جبکہ وہ یہ امید بھی رکھتے ہیں کہ ٹرمپ ایک بار پھر ان کے بدعنوانی کے مقدمات میں ان کی حمایت کریں گے۔
کنگز کالج لندن کے تجزیہ کار آہرون بریگمین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اب امریکہ میں پہلے جیسی سیاسی اہمیت نہیں رکھتے اور بہت سے امریکی حلقے انہیں ایران جنگ میں امریکہ کو دھکیلنے کا ذمے دار سمجھتے ہیں۔
دوسری جانب سابق مشیر اور رائے عامہ کے ماہر مچل باراک کے مطابق نیتن یاہو نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کیں، لیکن حالیہ برسوں میں کئی اہم سیاسی پل بھی جلا دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ ٹرمپ نیتن یاہو کو جنگی دور کا مؤثر رہنما قرار دیتے ہوئے مستقبل میں اسرائیل کے لیے کسی نئے وزیرِاعظم کی حمایت کریں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنگ بندی کے بعد پہلی بار ایران کا امریکی اڈوں پر حملہ

Next Post

سپریم کورٹ نے اینیمیشن فلم ‘مہا پربھو جگن ناتھ پر روک لگانے سے کیا انکار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف
عالمی خبریں

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف

2026-09-15
وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے تقریباً ہر موضوع پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ
عالمی خبریں

وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے تقریباً ہر موضوع پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ

2026-09-15
آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران، عمان نے خلیجی اجلاس ملتوی کردیا
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران، عمان نے خلیجی اجلاس ملتوی کردیا

2026-09-15
عالمی خبریں

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں کم از کم 21 افراد ہلاک، کئی زخمی

2026-09-15
عالمی خبریں

ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق

2026-09-15
عالمی خبریں

غزہ پر فلم کے معاملے میں اسرائیلی وزیر کی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کرنے کی دھمکی

2026-09-15
عالمی خبریں

اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو ‘ختم کرنے’ کی دھمکی

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

سپریم کورٹ نے اینیمیشن فلم 'مہا پربھو جگن ناتھ پر روک لگانے سے کیا انکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.