منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

کٹھوعہ میں دو مکانات مسمار، سرینگر میں۱۰غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

ویب ڈیسک

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر؍۲۰ جولائی

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں پیر کے روز سول انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث دو حقیقی بھائیوں کے دو رہائشی مکانات اور ایک مویشی خانے کو مسمار کر دیا۔ پولیس کے مطابق ان غیر قانونی تعمیرات کی مجموعی مالیت ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد ہے۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مسمار کیے گئے ڈھانچے مرہین تحصیل کے سپرال پین گاؤں میں گلزار عرف ’داؤ‘ اور اس کے بھائی فرمان علی کی ملکیت تھے، جنہوں نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر یہ تعمیرات کھڑی کی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمان منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں سے متعلق متعدد ایف آئی آرز میں مطلوب ہیں۔

ترجمان کے مطابق یہ انہدامی کارروائی سول اور پولیس انتظامیہ کی موجودگی میں حکومت کی جانب سے منشیات کے ناسور کے خلاف جاری مہم کے تحت انجام دی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کا واضح پیغام ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث کسی بھی شخص کو این ڈی پی ایس (نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹینسز) ایکٹ کے تحت جرم سے حاصل شدہ آمدنی کے ذریعے سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ضلع انتظامیہ اور کٹھوعہ پولیس نے ضلع کو منشیات سے پاک بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ منشیات فروشوں اور اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث تمام افراد کے خلاف آئندہ بھی سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دریں اثنا سرینگر پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات کے تحت بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی تقریباً۸ کروڑ روپے مالیت کی۱۰ غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔

حکام کے مطابق این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ۶۸ ایف کے تحت نوہٹہ پولیس اسٹیشن نے تحقیقات کے دوران منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی سے خریدی گئیں جائیدادیں ضبط کیں:

حکام کے مطابق ضبط کی گئیں ان تمام جائیدادوں کی مجموعی مالیت تقریباً۸ کروڑ روپے ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ ثابت ہوا کہ یہ اثاثے منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی سے خریدے گئے تھے۔ این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ان جائیدادوں کی ضبطی کا مقصد منشیات فروشوں کے مالیاتی ڈھانچے کو تباہ کرنا اور انہیں غیر قانونی تجارت سے حاصل ہونے والے فوائد سے محروم کرنا ہے۔

سرینگر پولیس نے ایک بار پھر نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان کے تحت اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور اس غیر قانونی نیٹ ورک سے وابستہ تمام عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ پولیس کے مطابق ایسے اقدامات کا مقصد صرف ملزمان کے خلاف مقدمات چلانا ہی نہیں بلکہ منشیات کے کاروبار کی معاشی بنیادوں کو بھی مکمل طور پر ختم کرنا ہے تاکہ معاشرے کو محفوظ، صحت مند اور منشیات سے پاک بنایا جا سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

Next Post

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
 بی جے پی وفد کا پونچھ اور راجوری   کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
اہم ترین

 بی جے پی وفد کا پونچھ اور راجوری  کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

2026-07-21
Next Post
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.